یوم پاکستان: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو یومِ پاکستان کی 85 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔

ملک بھر میں آج یوم پاکستان کے 85 برس مکمل ہونے کا دن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں یوم پاکستان کے موقع پر سروسز چیفس نے کہا کہ 23 مارچ 1940 ہماری تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے، ایک ایسا دن جس نے بطور قوم ہمارے وژن کو اجاگر کیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ قوم جمہوریت کے جھنڈے تلے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے، پاکستان اپنے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے، شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے، پاکستان کی مسلح افواج ہمیشہ چوکس اور ثابت قدم ہیں، مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت، وطن کی خودمختاری کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آج کا پاکستان عالمی برادری کے ایک ذمہ دار ملک اور پرعزم رکن کے طور پر کھڑا ہے، پاکستان امن، استحکام اور تعاون کی وکالت کرتا ہے، یقینی بنائیں گے کہ پاکستان دنیا میں ہم آہنگی کا مینار بنا رہے، ہر قیمت پر پاکستان کی حفاظت کریں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: یوم پاکستان

پڑھیں:

’میں مجاہد ہوں, پاکستان کا محافظ ہوں‘ پاک فوج کے جوانوں کا دشمنوں کو واضح پیغام

سٹی 42 : ’میں مجاہد ہوں میں مجاہد ہوں، اپنی دھرتی پاکستان کا محافظ ہوں‘ یوم پاکستان کے موقع پر وطن کے محافظوں کی جانب سے دشمنوں کو واضح پیغام جاری کیا گیا۔ 

پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ  نارتھ کے افسروں اور جوانوں کی جانب سے وطن کی حفاظت اور حرمت کے حوالے سے خارجیوں، انتشاریوں اور امن کے دشمنوں کو واضح پیغام جاری کیا گیا ۔ 

 چترال، دیر، سوات، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور درہ آدم خیل میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے وطن کے محافظوں کی جانب سے وطن کی حفاظت کے لئے ہر قسم کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کا عزم کیا ہے۔ 

حزب اللہ بھی جنگ میں کود پڑی، اسرائیل پر راکٹوں سے حملہ

چترال کے محافظوں نے اس موقع پر کہا کہ میں مجاہد ہوں ہاں میں مجاہد ہوں، اپنی دھرتی پاکستان کا محافظ ہوں۔ 

دیر ، سوات اور باجوڑ کے جاں بازوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اے میری پیاری دھرتی تیرے یہ بیٹے، تیرے یہ جاں باز ، سب دشمنوں سے تیری حفاظت کرتے رہیں گے ۔ 

چائنہ سے پہلی مرتبہ اسلام آباد کیلئے کارگو پروازوں کا آغاز

مہمند کے بہادر جوانوں نے دشمنوں کو للکار کر کہا کہ اے دشمن سن لو ! پاکستان کے یہ بیٹے سینوں پر گولیاں کھاتے رہیں گے، اسی طرح وطن کی حفاظت کے لیے اور بیٹے آگے آتے رہیں گے۔ 

خیبر  کے جاں بازوں نے خارجیوں کو وارننگ دی کہ ہم ان دشمنوں کو ، ان خارجیوں کو ، اور انتشاریوں کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے ۔ 

دبئی: عمرہ اور حج ویزے کے نام پر عوام کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

آخر میں اورکزئی اور درہ آدم خیل کے بہادر جوانوں نے وطنِ عزیر کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ اے پاکستان تو سلامت رہے گا ہمیشہ، کیونکہ تیرے یہ بیٹے تیرے یہ غازی قربان ہوجائیں گے لیکن تجھ پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے، انشااللہ !

نوجوان کھلاڑیوں کی طرف سے زور دار تھپڑ رسید کیا گیا : احمد شہزاد

متعلقہ مضامین

  • وطن کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے، مسلح افواج
  • ابھی بھی وقت ہے پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلایا جائے،سلمان اکرم راجہ
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس کی قوم کو یومِ پاکستان پر مبارکباد
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس کی قوم کو یومِ پاکستان پر مبارکباد، آئی ایس پی آر
  • یئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس کا یوم پاکستان کی 85ویں سالگرہ پر قوم کے نام پیغام جاری
  • سرحدوں کی حفاظت کے لیے عزم غیرمتزلزل ہے، مسلح افواج کی قوم کو یوم پاکستان پر مبارکباد
  • ’میں مجاہد ہوں, پاکستان کا محافظ ہوں‘ پاک فوج کے جوانوں کا دشمنوں کو واضح پیغام
  • کوئٹہ، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ دھرنے سے گرفتار، موبائل سروسز معطل
  • استحقاق کمیٹی کی اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے کے ذمہ داروں کیلئے سزا کی سفارش