بیجنگ : “چین کے صارفین کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے” – حال ہی میں چین کی صارفی مارکیٹ کی فعال صورتحال کے پیش نظر ، جرمنی کے سب سے بڑے تجارتی بینک ڈوئچے بینک نے یہ تخمینہ لگایا ہے۔ اس بینک کی تازہ ترین سروے رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 52 فیصد جواب دہندگان اخراجات میں اضافہ کرنے کے لئے تیار ہیں ، جو ایک سال میں سب سے بلند شرح ہے۔ اس کی تصدیق چین کے سرکاری اعداد و شمار سے بھی ہوتی ہے: اس سال کے پہلے دو مہینوں میں، چین کی صارفی اشیاء کی کل ریٹیل سیل 8.

3731 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی اور یہ اضافہ توقعات سے زیادہ ہے.ایسا اعتماد کہاں سے آتا ہے؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ مجموعی طور پر چین کی معیشت گزشتہ سال سے مستحکم اور بہتر ہوئی ہے اور رہائشیوں کی آمدنی میں اضافہ جاری ہے، جس سے کھپت میں اضافے کے لئے ایک ٹھوس بنیاد فراہم ہوئی ہے۔ دوسری جانب اسے چینی حکومت کی متعدد معاون پالیسیوں سے فائدہ ہوا ہے۔1.4 بلین سے زائد آبادی کے ساتھ، چین دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹوں میں سے ایک ہے. میک کنزی اینڈ کمپنی نے پیش گوئی کی ہے کہ 2030 تک ، چین کے شہری صارفین عالمی کھپت میں 91 فیصد اضافہ کریں گے۔ چین کے 700 شہر عالمی شہری کھپت میں 7 ٹریلین امریکی ڈالر یا 30 فیصد کا حصہ ڈالیں گے۔ کھپت اقتصادی ترقی کے لئے ایک اہم انجن ہے، اور چین کے معاشی ترقی کے ماڈل میں کھپت کے اہم کردار کے ساتھ ، عالمی اقتصادی ترقی لازمی طور پر نئی رفتار حاصل کرے گی.یہی وجہ ہے کہ اس سال کے آغاز سے ہی، بہت سے غیر ملکی اداروں نے چین کی صارفی مارکیٹ کے امکانات میں “اعتماد کا ووٹ” ڈالا ہے. اس وقت چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے متعدد بڑے منصوبے نافذ کیے جا چکے ہیں جن میں 33 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے چین کی بڑی صارفی مارکیٹ اب بھی سب سے پرکشش ہے۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی سرمایہ کاری صارفی مارکیٹ چین کی صارفی غیر ملکی چین کے کے لئے

پڑھیں:

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے جدہ سے اسلام آباد روانہ

جدہ(نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اپنا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد جدہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے۔ گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبد اللہ بن جلاوی نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کو رخصت کیا۔

وزیراعظم نے 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا دورہ کیا، جس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا تھا۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات کی، جس میں تجارت کے فروغ، کلیدی شعبوں میں شراکت داری بڑھانے اور وسیع تر اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ، وزیراعظم نے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور اقتصادی امور کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التجویری سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان میں مزید سعودی سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔

دورے کے اختتام پر وزیراعظم نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر حاضری دی اور مکہ مکرمہ میں اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب سے پاکستان کو بڑی مدد: آئی ایم ایف کی قسط ملنے کی راہ ہموار
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے جدہ سے اسلام آباد روانہ
  • بیرونی سرمایہ کاری، معاشی استحکام کی ضمانت
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، امریکی سفیر
  • چین پاکستان میں 28.2 ملین ڈالر کی خالص سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست
  • اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ سازی جاری، ہنڈریڈ انڈیکس میں 4 ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ
  • سٹاک مارکیٹ ریکارڈ بلند ترین سطح پر، حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کا اعتماد کا اظہار: وزیراعظم
  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند
  • وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کی ملاقات