نقصان میں چلنے والے مزید 1100 یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کی تجویز زیر غور
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
چیئرمین کمیٹی کو ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز نے بریفنگ دی کہ یوٹیلیٹی سٹورز نجکاری لسٹ پر ہیں لیکن آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل تاخیر کا شکار ہوا، اگست 2025ء کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز کا 2 سالہ آڈٹ مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نقصان میں چلنے والے مزید 11 سو یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع وزارت صنعت پیداوار کے مطابق نجکاری سے قبل 26 سو میں سے 15 سو یوٹیلیٹی سٹورز کو چلایا جائے گا، چینی کی قیمتیں بڑھنے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار نے نوٹس لیتے ہوئے مسابقتی کمیشن اور شوگر ملز مالکان کو طلب کر لیا۔ عون عباس کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار نے آئندہ اجلاس میں مہنگی چینی کی قیمتوں پر طلب کر لیا، چیئرمین کمیٹی عون عباس بپی نے کہا کہ اس وقت ملک میں 44 فیصد شوگر ملز ان خاندانوں کی ہیں جو سیاسی ہیں۔ عون عباس بپی نے کہا کہ حکومت نے رواں سال کے دوران 7 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کی اجازت دی، چینی ملک میں سرپلس تھی تو ہی برآمد کی اجازت دی گئی پھر چینی کی قیمتیں کیوں بڑھیں۔؟ کیا شوگر ملز مالکان کرشنگ سیزن کے آخر میں خود قیمتیں بڑھا لیتے ہیں۔؟
چیئرمین کمیٹی کو ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز نے بریفنگ دی کہ یوٹیلیٹی سٹورز نجکاری لسٹ پر ہیں لیکن آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل تاخیر کا شکار ہوا، اگست 2025ء کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز کا 2 سالہ آڈٹ مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ ایم ڈی نے بتایا کہ یوٹیلٹی سٹورز کی پراپرٹی کا ابتدائی تخمینہ 8 ارب روپے لگایا گیا ہے، اس وقت یوٹیلٹی سٹورز کے 5 ہزار ملازمین ریگولر اور 6 ہزار کے قریب کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں، یوٹیلیٹی سٹورز کی نجکاری پر ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین فارغ ہوجائینگے۔ حکام یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق ملک بھر میں خسارے میں چلنے والے 8 سو یوٹیلٹی سٹورز بند کر دیئے گیے، صرف 15 سو منافع میں چلنے والے سٹورز رہیں گے باقی بند کر دیئے جائیں گے۔ یوٹیلیٹی سٹورز حکام کے مطابق نقصان میں چلنے والے سٹورز بند کرنے سے ماہانہ خرچہ 1 ارب 2 کروڑ سے کم ہو کر 52 کروڑ روپے رہ گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یوٹیلیٹی سٹورز یوٹیلٹی سٹورز میں چلنے والے
پڑھیں:
ایک ماہ تک چینی کی قیمت 164 روپے فی کلو تک ہو گی: اسحاق ڈار
ایک ماہ تک چینی کی قیمت 164 روپے فی کلو تک ہو گی: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایک ماہ تک چینی کا ایکس مل ریٹ 159روپے ہو گا جبکہ چینی کی ریٹیل پرائس 164روپے فی کلو ہو گی۔
اسحاق ڈار نے بدھ کو چینی کی قیمت سے متعلق اجلاس کے بعد بتایا کہ وزیراعظم نےچینی کی قیمتوں کے معاملےپر کمیٹی قائم کی تھی۔کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملز مالکان کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ رانا تنویر حسین کی سربراہی میں قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ملک میں چینی کی کوئی قلت ہے نہیں ہو گی۔ ملز مالکان کرشنگ سیزن بروقت شروع کریں گے۔