استحقاق کمیٹی کی اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے کے ذمہ داروں کیلئے سزا کی سفارش
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مارچ 2025)اقومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے کے ذمہ داروں کیلئے سزاءکی سفارش کر دی،آئی جی جیل خانہ جات چیئرمین سینیٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں،قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کیلئے استحقاق کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹرتاج حیدر کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کمیٹی سینیٹر اعجاز چودھری کو خط لکھے گی اور ان سے رضامندی پوچھی جائے گی۔
استحقاق کمیٹی کو سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے بتایا آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعجاز چودھری کا جیل میں ٹرائل جاری ہے، انہیں راولپنڈی کے ہسپتال منتقل نہیں کرسکتے۔یاد رہے کہ چند روز قبل چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے پر رولنگ جاری کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر پر جزوی طور پر عمل کیا گیا جبکہ انہیں ایوان میں لانے کے احکامات کو نظر انداز کیا گیاتھا۔(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے پر معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا تھا۔چیئرمین سینیٹ کایہ بھی کہنا تھاکہ پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہ کرنے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کرتا ہوں۔چیئرمین سینیٹ نے معاملہ استحقاق کمیٹی کو سپرد کرتے ہوئے واضح کیا تھاکہ اتھارٹی کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ پروڈکشن آرڈر پر جزوی طور پر عمل درآمد کیا گیا، پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہ کر کے اتھارٹی کو چیلنج کیا گیاتھا۔اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے پر رولنگ میں انہوں نے کہاتھا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے، عون عباس اور اعجاز چوہدری کی گرفتاری کے معاملے پر انہیں آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار سینیٹر عون عباس بپی کوسینیٹ اجلاس میں پہنچایا گیا تھا۔عون عباس کاپروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیاتھا۔پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر عون عباس کوجب ایوان بالاپہنچے تو انہیں سینیٹ کے سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا گیاتھا۔عون عباس بپی نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی تھی اس دوران قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر شبلی فراز بھی موجود تھے۔ عون عباس بپی نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا تھا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل یوسف رضا گیلانی استحقاق کمیٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر اعجاز کیا گیا
پڑھیں:
حملے کرنے والوں کو کیسے بات چیت سے سمجھائیں، افنان اللہ خان
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے کہتے تھے ان کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، اب بانی پی ٹی آئی منتیں کر رہے ہیں، قومی سلامتی سے متعلق کسی میٹنگ میں بانی شریک نہیں ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ حملے کرنے والوں کو کیسے بات چیت سے سمجھائیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے کہتے تھے ان کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، اب بانی پی ٹی آئی منتیں کر رہے ہیں، قومی سلامتی سے متعلق کسی میٹنگ میں عمران خان شریک نہیں ہوئے تھے، ہم نے اپوزیشن کے دوران کبھی نہیں کہا تھا پہلے ہمارے لیڈر کو باہر نکالو۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےدور میں خطرناک قیدیوں کو لا کر بسایا گیا، جب ملک کےحالات ٹھیک ہوگئے تھے تو طالبان کو لانے کی کیا ضرورت تھی۔؟ سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کی خواہش کچھ اور تھی، اب کہہ رہے ہیں طالبان کو بات چیت سے سمجھائیں، حملے کرنے والوں کو کیسے بات چیت سے سمجھائیں، بانی پی ٹی آئی کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر سوچنا چاہیے۔