میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملاقات میں ای گورننس اور ڈیجیٹل معیشت میں شراکت داری بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، پاکستان، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل میں چین کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ اور چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور چین نے کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک نے ای گورننس اور ڈیجیٹل معیشت میں شراکت داری بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔​ وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل میں چین کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے سے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا۔ ​ملاقات میں پاکستانی طلبا کے لیے چین میں مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سائنس کے ڈگری پروگرامز میں داخلوں کے مواقع پر بھی بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ، آئی سی ٹی، اے آئی، اور ڈیجیٹل گورننس میں تربیتی تعاون پر بھی غور کیا گیا تاکہ پاکستانی نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل ہو سکے۔​

یہ منصوبے دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار اسٹریٹجک شراکت داری کا مظہر ہیں۔ پاکستان اور چین سی پیک کے تحت ڈیجیٹل کوریڈور کے تحفظ کے لیے کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی) کے قیام پر بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد ڈیجیٹل ٹریفک اور ڈیٹا کے بہاؤ کو محفوظ بنانا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی تعاون میں اضافے کا عکاس ہے۔ ​یہ اقدامات پاکستان اور چین کے درمیان تکنیکی تعاون کو مزید مستحکم کریں گے اور دونوں ممالک کی ڈیجیٹل معیشتوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔​

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دونوں ممالک ملاقات میں کے درمیان اور چین چین کے پر بھی

پڑھیں:

دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں، قونصل آفسز میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا

دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں، قونصل آفسز میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل آفسز میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا ،جس میں سفارتی عملے ، ان کے خاندانوں اور پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بھارت، روس، بلیجئم، متحدہ عرب امارات، برسلز، بیجنگ سمیت دیگر ممالک میں یوم پاکستان بھرپور انداز میں منایا گیا جس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔اس موقع پر صدرمملکت، وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جس میں انہوں نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی اور بانی پاکستان سمیت دیگر ولولہ انگیز قیادت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔23 مارچ 1940 کی قرارداد پاکستان کی منظوری کے تاریخی موقع اور پاکستان کی جدوجہد کے حوالہ سے خصوصی دستاویزی پروگرام بھی دکھائے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • مصنوعی ذہانت AIکی طاقت کو بروئے کار لانا
  • سعودی عرب میں روس۔امریکا مذاکرات 12 گھنٹے کی گفتگو کے بعد ختم، اعلامیہ جلد متوقع
  • پاکستان اور چین کا آئی ٹی،ڈیجیٹل معیشت،کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت میں باہمی تعاون پر اتفاق
  • پاک بنگلہ دیش سیریز: دونوں ملکوں کے بورڈز کا ون ڈے میچز سے متعلق بڑا فیصلہ
  • بین الاقوامی نظام کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، چینی وزیر خارجہ
  • گلوبل ساؤتھ کانفرنس کا باہمی مالیاتی تعاون بڑھانے پر زور
  • چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا پاکستان سمیت متعدد ممالک میں انعقاد
  • دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں، قونصل آفسز میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا
  • “چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا پاکستان سمیت متعدد ممالک میں انعقاد