اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب سے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا پٹرول موخر ادائیگیوں پر ملنا شروع ہو گیا جس سے آئی ایم ایف کی اگلی قسط ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
سینئر صحافی مہتاب حیدر نے وی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ مارچ کے مہینے سے ہی سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 100 ملین ڈالر ماہانہ کی آئل فیسیلیٹی ملنا شروع ہو گئی ہے جو اگلے سال فروری تک ہر ماہ دستیاب ہو گی جس کی کل مالیت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ہے۔
مہتاب حیدر کا کہنا تھا کہ سعودی سہولت سے آئی ایم ایف کی اگلی قسط جلد ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے کیونکہ عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ دوست ممالک سے ڈالرز کی سہولت حاصل کرے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے ریکوڈک کے لئے سرمایہ کاری اگلے بجٹ سے پاکستان کو ملنے کا امکان ہے جس سے ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول سازگار ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرمایہ کاری سے پاکستان کو متعدد فوائد حاصل ہوں گے اور مزید سرمایہ کاری ملک میں لانے کی راہ ہموار ہو گی۔
مہتاب حیدر کا کہنا تھا کہ حکومتی ایجنسیوں اور اداروں کے پاس ثبوت موجود ہیں کہ پاکستان میں شوگر انڈسٹری چینی کی قیمت کو 220 روپے فی کلو تک لے جانا چاہتی تھی اس وجہ سے مداخلت کرکے چینی کی قیمت 165 روپے فی کلو طے کی گئی۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے گزشتہ سال چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دینے سے ملک میں چینی کی قیمت 135 روپے سے بڑھ کر 180 روپے فی کلو تک ہو گئی تھی۔
مہتاب حیدر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت بہت بہتر تو نہیں ہوئی لیکن پہلے سے بہتر ہو چکی ہے جس کے واضح اشارے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر اور مہنگائی کی شرح میں کمی سے ملتے ہیں اور سٹاک مارکیٹ بھی بہتر ہو رہی ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی شرح نمو نہیں بڑھی جس کی وجہ سے بہتری کے اثرات عوام تک نہیں پہنچ رہے۔
مہتاب حیدر نے بتایا کہ پراپرٹی سیکٹر کے حوالے سے ٹیکس کی کمی کا پیکیج آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد اگلے بجٹ میں پیش ہونے کا امکان ہے۔

ریئل اسٹیٹ شعبے کے لئے بڑا ریلیف، آئی ایم ایف پراپرٹی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کرنے پر راضی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کی کا کہنا تھا کہ سے پاکستان کو کی راہ ہموار سرمایہ کاری مہتاب حیدر چینی کی ہو گئی

پڑھیں:

دورہ سعودی عرب مکمل، وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئے، گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبد اللہ بن جلاوی نے وزیراعظم کو جدہ ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا، جس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری فروغ دینا ہے۔

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

 دورے میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے تجارت کے فروغ، کلیدی شعبوں میں شراکت داری بڑھانے اور وسیع تر اقتصادی تعاون کو سہل بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 وزیراعظم نے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور اقتصادی امور کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التجویری سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعاون مضبوط بنانے اور پاکستان میں مزید سعودی سرمایہ کاری لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 پسوڑی کو ناپسند کرنے والے ہم تنہا نہیں، سنگر کی ماں ہمارے ساتھ ہے

 اپنے دورے کے آخر میں وزیراعظم شہباز شریف نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں روضہ رسول پر حاضری دی اور مکہ مکرمہ میں وفد سمیت عمرہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • دورہ سعودی عرب مکمل، وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے
  • چین کی صارفی مارکیٹ اب بھی غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے پرکشش ہے ، چینی میڈیا
  • سعودی عرب سے پاکستان کو بڑی مدد: آئی ایم ایف قسط ملنے کی راہ ہموار
  • بیرونی سرمایہ کاری، معاشی استحکام کی ضمانت
  • خطہ میں امن کیلئے مل کر کام کرینگے، شہباز شریف، شہزادہ محمد کا اتفاق: ملاقات میں آرمی چیف، مریم نواز، ڈار بھی شریک تھے
  • وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کی ملاقات
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب: پاک سعودی اقتصادی شراکت داری مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
  • وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ،خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی سعودی وزیرِ سرمایہ کاری و سربراہ ٹاسک فورس سے ملاقات