2025-03-22@12:19:28 GMT
تلاش کی گنتی: 712
«کی راہ ہموار»:
اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے جمعہ کے روز غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری تشدد کی مذمت کرتے ہوئے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی اور انسانی حقوق کے قوانین کا احترام کریں۔ دوسری جانب سلامتی کونسل کے اس ہفتے کے تیسرے اجلاس میں خطے کے واقعات پر اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ امن عمل کی خصوصی رابطہ کار سگرڈ کاگ نے بھی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع کی مذمت کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کی مسلسل خلاف ورزیاں دو طرفہ حل کے امکانات کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ریلیف ایجنسی کو فلسطینیوں کی مدد سے روکنے پر اقوام متحدہ اسرائیل پر...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب سے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا پٹرول موخر ادائیگیوں پر ملنا شروع ہو گیا جس سے آئی ایم ایف کی اگلی قسط ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔سینئر صحافی مہتاب حیدر نے وی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ مارچ کے مہینے سے ہی سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 100 ملین ڈالر ماہانہ کی آئل فیسیلیٹی ملنا شروع ہو گئی ہے جو اگلے سال فروری تک ہر ماہ دستیاب ہو گی جس کی کل مالیت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ہے۔مہتاب حیدر کا کہنا تھا کہ سعودی سہولت سے آئی ایم ایف کی اگلی قسط جلد ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے کیونکہ...
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرے کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر مظاہرین کو گرفتار، لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس اور انتظامیہ نے سریاب روڈ کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ماہ رنگ بلوچ اور دیگر مظاہرین کو گرفتار کرتے ہوئے دو لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے رکن سینٹرل کمیٹی بیبرک بلوچ، ڈاکٹر الیاس اور انکے رشتہ داروں کی بازیابی کیلئے سریاب روڈ پر جامعہ بلوچستان کے قریب احتجاجی مظاہرے کا آغاز کیا گیا۔ تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا۔ جس میں مبینہ طور پر دو...
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)غزہ میں اسرائیلی جارحیت تھمنے کا نام نہیں لے رہی، اسرائیلی طیاروں نے رات کو شمالی اور وسطی غزہ میں پانچ گھنٹے تک بمباری کی، اس دوران گھروں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔(جاری ہے) غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ میں موجود کینسر کا واحد اسپتال بھی تباہ کردیا، شدید بمباری کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ کی وزارت صحت نے کینسر اسپتال پر حملے کو گھنانا جرم قرار دیا، ترک وزارت خارجہ نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال پر حملے طبی سہولیات چھیننے کیلئے کئے جارہے ہیں۔
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 59 فلسطینی شہید، واحد کینسر اسپتال تباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اقوام متحدہ کے 5 کارکن اور59 افراد شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بمباری کرتے ہوئے غزہ کا واحد کینسر اسپتال بھی مکمل تباہ کردیا۔اسرائیلی بمباری سے اقوام متحدہ کے 5 کارکن جبکہ 59 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والے کینسر اسپتال کو 2017 میں ترکیہ کی 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امداد سے سے دوبارہ تعمیر کیا تھا اور یہاں سالانہ 10 ہزار مریضوں کا علاج کیا جاتا تھا۔ اسرائیلی فوج نے رفح میں بھی زمینی آپریشن اور شمالی علاقوں کی طرف پیش قدمی...
سرگودھا(نیوز ڈیسک)پنجاب پولیس کے دو بہادر جوان منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران فرض کی راہ میں شہید ہو گئے۔ واقعہ تھانہ لکسیاں پولیس سرگودھا کے علاقے میں پیش آیا جہاں پولیس نے منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق جیسے ہی پولیس ٹیم نے ریڈ کیا، ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اس افسوسناک واقعے کے نتیجے میں سرگودھا پولیس کے کانسٹیبلز عمران وینس اور رانا شفیق موقع پر ہی شہید ہو گئے، جبکہ سب انسپکٹر ممتاز اور ایلیٹ کانسٹیبل نعمان شدید زخمی ہوئے۔ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، تاہم ان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے...
ا سلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجازاسحاق خان کہ عدالت نے توہین مذہب الزامات تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت کی کاروائی براہ راست دکھانے کی ہدایت کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران کمرہ عدالت بھرجانے پر جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے کہاکہ کمرہ عدالت بھر چکا ہے، عدالت کے باہر بھی کثیر تعداد میں لوگ موجود ہیں ،کیونکہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ بن چکا ہے اس لئے براہ راست دیکھانے کا حکم دیتے ہیں ، عدالت نے حکم دیا کہ آئی ٹی حکام فوری براہ راست دیکھانے کے انتظامات کریں ، عدالت نے پولیس اہلکاروں کو بھی ہدایت کی کہ کمرہ عدالت کے باہر لوگوں کو آگاہ کر دیں، جو بھی یہ...
سعودی عرب سے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا پیٹرول مؤخر ادائیگوں پر ملنا شروع ہو گیا جس سے آئی ایم ایف کی اگلی قسط ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاکستان سعودی عرب شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ سینیئر صحافی مہتاب حیدر نے وی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ مارچ کے مہینے سے ہی سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 100 ملین ڈالر ماہانہ کی آئل فیسیلیٹی ملنا شروع ہو گئی ہے جو اگلے سال فروری تک ہر ماہ دستیاب ہو گی جس کی کل مالیت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ہے۔ مہتاب حیدر کا...
اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ، غزہ کا واحد کینسر اسپتال بھی تباہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز)اسرائیلی فورسز نے آج وسطی غزہ میں ترک فلسطین فرینڈ شپ اسپتال کو تباہ کر دیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک-فلسطینی دوستی اسپتال نتساریم کوریڈور میں شارع صلاح الدین کے قریب واقع تھا۔اسرائیلی فوج ماضی میں مذکورہ اسپتال کو شمالی اور وسطی غزہ میں اپنے حملوں کے دوران کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کرتی آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز سے لگتا ہے اسپتال کو جان بوجھ کر تباہ کیا گیا، اور کسی فضائی حملے کے ذریعے نشانہ نہیں بنایا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق 2017 میں اس اسپتال کو...
غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کا واحد کینسر اسپتال بھی تباہ کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ترک-فلسطینی دوستی اسپتال نتساریم کوریڈور میں شارع صلاح الدین کے قریب واقع تھا۔ اسرائیلی فوج ماضی میں اس اسپتال کو شمالی اور وسطی غزہ میں اپنے حملوں کے دوران کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کرتی رہی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق 2017 میں اس اسپتال کو ترکیے کی 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امداد سے سے دوبارہ تعمیر کیا تھا اور یہاں سالانہ 10 ہزار مریضوں کا علاج کیا جاتا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد نتساریم کوریڈور پر دوبارہ قبضہ کرلیا تھا اور شمالی اور جنوبی غزہ کے درمیان...
ویب ڈیسک : پاکستان ریلوے کی جانب سے موسم سرما 2024 کے ٹائم ٹیبل کو تاحکم ثانی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ چند مخصوص ٹرینوں کے اوقات میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ جن ٹرینوں کے اوقات میں رد و بدل کیا گیا ہے ان میں خیبر میل پشاور کینٹ سے رات 22:30 کے بجائے 22:00 پر روانہ ہوگی۔ علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے 07:30 کے بجائے 07:00 پر چلے گی۔ جعفر ایکسپریس پشاور کینٹ سے بھی 07:30 کے بجائے 07:00 پر روانہ ہوگی۔ اس کے علاوہ لاثانی ایکسپریس لاہور سے دوپہر 15:45 کے بجائے 15:30 پر سیالکوٹ سے 06:50 کے بجائے 06:30 پر روانہ ہو گی۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری خداداد کالونی، شاہراہ قائدین پہنچے تو علاقہ مکینوں نے ان کا فقیدل مثال استقبال کیا ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا، گورنر سندھ علاقہ مکینوں میں گھل مل گئے ، لوگوں نے سیلفیاں بھی بنوائیں ، گورنرسندھ نے لائنز ایریا کے مکینوں کے ہمراہ 20ویں سحری بھی کی ۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کسی نہ کسی ٹاؤن کے مہمان بنتے ہیں، اور آج لائنز ایریا کے مکینوں نے مجھ پر اپنے دل نچھا ور کردئے ، لوگوں کی محبت مجھے ان کے قریب رہنے پر مجبور کرتی ہے ۔...
خون کے دباؤ یا بلڈ پریشر سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ شریانوں سے کتنی مقدار میں خون گزر رہا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر یا فشار خون کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب شریانوں سے گزرنے والے خون کا دباؤ مسلسل بہت زیادہ ہو۔ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے شکار افراد کو اکثر اس کا علم ہی نہیں ہوتا۔خون کی شریانیں تنگ ہو جائیں تو خون کا بہاؤ محدود ہو جاتا ہے۔ شریانیں جتنی زیادہ تنگ ہوں گی، بہاؤ اتنا کم اور بلڈ پریشر اتنا زیادہ ہوگا۔وقت کے ساتھ یہ دباؤ بڑھ کر مختلف طبی مسائل جیسے امراض قلب، ہارٹ اٹیک یا فالج کا باعث بن سکتا ہے۔بلڈ پریشر کا مسئلہ...
اپنے بیان میں جمعیت نظریاتی کے رہنماؤں نے کہا کہ حکمران دہشتگردی کا بہانہ بنا کر آپریشن کیلئے راہ ہموار کرنیکی کوشش کر رہے ہیں اور عدم استحکام آپریشن سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت نظریاتی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی نے کہا ہے کہ حکمران دہشت گردی کا بہانہ بنا کر آپریشن کے لئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور عدم استحکام آپریشن سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں۔ ماضی میں بھی متعدد آپریشنز کئے گئے۔ جس سے امن کی بجائے تباہی آئی۔ انہوں نے کہا کہ بیس سال سے ملک طاقت کے استعمال اور غلط فیصلوں کی وجہ سے...
جے ایس بینک کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’زندگی‘ نے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروادیا ہے۔ کیو آر ساؤنڈ باکس تجارت پیشہ افراد کےلیے رئیل ٹائم آڈیو الرٹس فراہم کرتا ہے تاکہ لین دین کو آسان اور محفوظ بنایا جا سکے۔ زندگی کا کیو آر ساؤنڈ باکس تجارت پیشہ افراد کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ساؤنڈ باکس ادائیگی کی فوری تصدیق کی سہولت فراہم کرتا ہے تاکہ تاخیر یا الجھن سے بچا جاسکے۔ اس نئی سہولت کی مدد سے اب تاجر حضرات صرف ایک بٹن دبانے پر تازہ ترین پے منٹ کی حیثیت کو فوراً چیک کرسکتے ہیں، جس سے ٹرانزیکشنز کا انتظام آسان بناکر شفافیت اور تحفظ...
عدالت نے توہین مذہب الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کے کیس میں مفاد عامہ کے پیش نظر عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کی ہدایت کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب الزامات سے متعلق کیس کو براہ راست دکھانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے توہین مذہب الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کے کیس میں مفاد عامہ کے پیش نظر عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمرہ عدالت بھر چکا ہے، عدالت کے باہر بھی کثیر تعداد میں لوگ موجود ہیں کیونکہ یہ مفاد عامہ کا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) توہین مذہب الزامات سے متعلق کیس میں عدالت نے کارروائی کو براہ راست دکھانے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے توہین مذہب الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کے کیس میں مفاد عامہ کے پیش نظر عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمرہ عدالت بھر چکا ہے، عدالت کے باہر بھی کثیر تعداد میں لوگ موجود ہیں کیونکہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ بن چکا ہے اس لیے کیس کی کارروائی براہ راست دکھانے کا حکم دیتے ہیں۔ سکولوں کی حالت زار:...
اسلام آباد( اے بی این نیوز)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے غلط بیانی اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کا کہنا تھا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ ترجیح ، حکومت نے عوام کو سولر پینلز لگانے کی ترغیب دی، نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر کی قیمتیں کم ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی کی وجہ سے 4 ہزار میگاواٹ سے زائد سولر سے حاصل ہونے والی بجلی سسٹم میں داخل ہو چکی ہے، اگلے 8 سالوں کے اندر سولر نیٹ...
پارلیمنٹ کی راہداری میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی خوشگوار انداز میں ملاقات ہوئی، اس دوران دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کرنے کے ساتھ قہقہے بھی لگائے۔ پارلیمنٹ کی راہداری میں ہوئی غیر رسمی ملاقات میں خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر نے گزرتے ہوئے مصافحہ کیا اور کسی بات پر قہقہے بھی لگائے۔ مختصر گفتگو کی اور خیریت بھی دریافت کی۔ مزید پڑھیں: بم دھماکے سن کر قہقہے لگانے والی شامی بچی زلزلہ کے بعد گُم سُم صحافی نے لقمہ دیا کہ ملک کے لیے بھی اکھٹے ہوں، ایسا کیوں نہیں ہو رہا؟ اس پر خواجہ آصف نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ہم کوریڈور میں بھی نہ ملیں۔...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے غلط اعداد و شمار سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو سولر پینلز کی ترغیب دی۔ نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر کی قیمتیں کم ہوئیں۔ سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی سے 4000 میگاواٹ سے زائد بجلی سسٹم میں داخل ہو چکی ہے۔ اگلے 8 برس میں سولر نیٹ میٹرنگ کی تعداد 12 ہزار میگاواٹ سے بڑھ جائے گی۔ سولر نیٹ میٹرنگ کے مستقبل کے صارفین 3 سے 4 سال میں سرمایہ کاری کی رقم پوری کریں گے۔...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کی پوری باڈی عوام پاکستان پارٹی میں شامل ہورہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا صدر ایم کیو ایم سنٹرل پنجاب شاہین گیلانی نے شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ حکومت میں صلاحیت نہیں کہ وہ عوامی مشکلات دور کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ حکومتی ناکامی کا نتیجہ ہے جبکہ ن لیگ نے پہلے سولر پالیسی بنائی اور اب خود ہی توڑ دی۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پارلیمنٹ کی راہداری میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی خوشگوار انداز میں ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور قہقہے بھی لگائے۔ صحافیوں کی جانب سے دونوں رہنماؤں سے سوال کیا گیا کہ یہ اچھے تعلقات ملاقات کی حد تک ہیں، ملک کیلیے بھی اکھٹے ہو، ایسا کیوں نہیں ہو رہا؟ خواجہ آصف نے جواب دیا کہ ضرور ہونا چاہیے، اس میں کوئی شک نہیں، ماضی کی راویات تھی، پارلیمنٹ کی اور پارلیمنٹرینز کی روایات تھیں۔ خواجہ آصف نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ہم کوریڈور میں بھی نہیں ملیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر...
کراچی: معروف مذہبی اسکالر آزاد جمیل نے گردے کی پتھری بغیر دوا اور آپریشن کے نکلنے کا وظیفہ بتادیا۔ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی ٹرانسمیشن پیارا رمضان کے سیگمنٹ کالرز کے سوالات اور جوابات میں آزاد جمیل نے مجرب وظیفہ بتایا۔ سوال یہ تھا کہ کالر نے پوچھا کہ اُن کے گردے میں پتھری ہے اور ڈاکٹرز نے آپریشن تجویز کیا ہے۔ مذہبی اسکالر نے کہا کہ میرے بھی پتھری ہوئی تھی اور ڈاکٹرز نے لیزر کے ذریعے آپریشن کی تجویز دی تھی مگر میں نے یہ وظیفہ پڑھا اور اللہ کے حکم سے پتھری ختم ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے گردے میں ایک یا متعدد پتھریاں ہیں تو وہ یہ وظیفہ پڑھ سکتا ہے۔ آزاد...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ مفتاح اسمعٰیل نے غلط اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کا سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو سولر پینلز لگانے کی ترغیب دی، نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر کی قیمتیں کم ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی کی وجہ سے 4 ہزار میگاواٹ سے زائد سولر سے حاصل ہونے والی بجلی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان نے قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےغلط اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح نے غلط اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جبکہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ حکومت نے عوام کو سولر پینلز لگانے کی ترغیب دی، نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر...
برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئرلائنز کو برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت سے متعلق اپنا فیصلہ آئندہ چند روز میں سنائے گی۔ جمعرات کے روز برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستانی ایئرلائنز کو پروازوں کی اجازت سے متعلق غور کیا گیا، کمیٹی آئندہ چند روز میں فیصلے سے سول ایوی ایشن (سی اے اے ) کوآ گاہ کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: کیا قومی ایئر لائن پر برطانیہ میں عائد 5 سالہ پابندی ختم ہو رہی ہے؟ دوسری جانب قومی ایئرلائن نے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے فلائٹ آپریشن پلان فائنل کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر برطانیہ کے لیے پروازوں پر 5 سال سے پابندی عائد ہے،...
وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ مفتاع اسماعیل نے چینی کی قلت اور برآمد کے معاملے پر بے جا تنقید اور غط اعداد و شمار پیش کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے غلط اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے، قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جو صارفین سولر نیٹ میٹرنگ پر نہیں وہ اس کا بوجھ کیوں اٹھائیں؟ وزیر توانائی اویس لغاری اویس لغاری نے کہا کہ حکومت نے عوام کو سولر پینلز لگانے کی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے غلط اور بے بنیاد اعداد و شمار پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ اویس لغاری نے کہا کہ حکومت قابل تجدید توانائی کے فروغ کو اولین ترجیح دے رہی ہے، اور عوام کو سولر پینلز لگانے کی بھرپور ترغیب دی جا رہی ہے۔ نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں سولر نیٹ میٹرنگ کے ذریعے 4 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
پارلیمنٹ کی راہداری میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیسٹر گوہرعلی اور وزیر دفاع خواجہ آصف کی ملاقات ہوئی اور اس دوران دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور قہقہے لگائے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ غیر رسمی، مختصر اور خوشگوار ملاقات پارلیمنٹ کی راہداری میں ہوگئی، بیرسٹر گوہر اور نے مصافحہ کیا اور قہقہے لگائے۔ پارلیمنٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے ہونا چاہیے۔ صحافیوں کی جانب سے دونوں رہنماؤں سے سوال کیا گیا کہ یہ اچھے تعلقات ملاقات کی حد تک ہیں، ملک کےلیے بھی اکھٹے ہو، ایسا کیوں نہیں ہو رہا؟ خواجہ آصف نے جواب دیا کہ ضرور ہونا چاہیے،...
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کی پوری باڈی عوام پاکستان پارٹی میں شامل ہورہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم سنٹرل پنجاب کی پوری باڈی عوام پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہی ہے، صدر ایم کیو ایم سنٹرل پنجاب شاہین گیلانی نے شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل ضروری ہے، لیکن حکومت میں صلاحیت نہیں کہ وہ عوامی مشکلات دور کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی...
آئی ایم ایف کیساتھ ورچوئل بات چیت جاری،جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاوس میں پبلک اکاونٹس کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف 36ارب ڈالر ہے، رواں مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف بڑھایا گیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا کہ...
سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی نے لیگی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا معائنہ کر رہے ہیں، ذاتی ڈاکٹر نے قائد مسلم لیگ (ن) کو ہوائی سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ میاں نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب جاکر مکہ اور مدینہ میں گزارتے ہیں،اس بار بھی میاں نواز شریف کی خواہش تھی کہ وہ ارض مقدس پر ماہ صیام کا آخری عشرہ گزاریں لیکن ان کے معالج نے انہیں ہوائی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر نئے بینک نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کردی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ بینک دولت پاکستان عید الفطر 2025 کے موقع پر بھی کمرشل بینکوں کو نئے بینک نوٹ جاری کرنے کی اپنی دیرینہ سالانہ روایت کو جاری رکھے ہوئے ہے اور بینکوں کے وسیع ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام کی نئے بینک نوٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دیرینہ روایت کو جاری رکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک رواں سال ماہِ رمضان کے دوران اب تک کمرشل بینکوں کی 17 ہزار برانچوں کو...
اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق کیس کے فیصلے کے 2 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ عدالت میں دائر درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا۔استغاثہ مکمل شواہد پیش...
جماعت اسلامی کے پی کے امیر نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اس کا فائدہ عوام کو منتقل نہ کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ دو ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اس کا فائدہ عوام کو منتقل نہ کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ دو ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں جبکہ حکومت پاکستان نے پیٹرولیم...

رواں برس پاک تیونس سیاسی مشاورتی اجلاس اور تیونس کے وزیر خارجہ کا دورہ پاک تیونس تعلقات میں اہم ثابت ہو گا،تیونس کی ناظم الامور
رواں برس پاک تیونس سیاسی مشاورتی اجلاس اور تیونس کے وزیر خارجہ کا دورہ پاک تیونس تعلقات میں اہم ثابت ہو گا،تیونس کی ناظم الامور WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(عباس قریشی)پاکستان میں تیونس کی ناظم الالمور دورسف معروفی نے کہا ہے کہ پاک تیونس باہمی اقتصادی تجارتی حجم صرف 14 ملین ڈالرز ہے اس کو بہتر بنانا ہو گا،باہمی اقتصادی حجم کو باہمی سیاسی تعلقات کی سطح پر لانا ہو گا ادارہ برائے تزویراتی مطالعہ جات نے آج تیونس کا 69 واں یوم آزادی منایا۔تقریب سے خطاب میں تیونس کی ناظم الالمور دورسف معروفی عرفاوئی نے کہا کہ پاک تیونس تعلقات کی ابتدا 1950 میں ہوئی پاکستان نے تیونس کی جنگ آزادی میں...
مسلم لیگ (ن) لیگی رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ اگر افغانستان سے دہشتگردی کے شواہد ملے تو اہداف کے تعاقب میں وہاں جا کر بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہا ہے اور اگر ضروری ہوا اور وہاں کارروائی کرنا پڑی تو کی جائے گی۔ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ افغانستان میں دہشتگردوں کا پیچھا نہیں کرنا چاہیے، وہ پاکستان کے قومی مفادات کے خلاف بات کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا یہ بیان پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے اس بیان کے بعد...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے فیصلے کے 2 ماہ بعد سزا معطلی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکر دیں۔ درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ 17 جنوری کو سنائی جانے والے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، فیصلے کے دو ماہ بعد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کردیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ حکمرانوں...
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے عوام فتنتہ الخوارج کیخلاف کھڑے ہو گئے، سکیورٹی اہلکار کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں چھٹی پر آئے سکیورٹی اہلکار کےگھر کا محاصرہ کرنے والے مسلح افراد کے خلاف مقامی افراد متحد ہوگئے، مقامی افراد نے فتنہ الخوارج کے ہاتھوں سیکیورٹی اہلکارکو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لکی مروت میں نماز عشاء کے وقت عباسہ خٹک میں قائم مسجد کے باہر سکیورٹی پر مامور مقامی رہائشی کا خوارج سے سامنا ہوا، مسجد میں موجود تمام نمازیوں نے ملکر خوارج کو مار بھگایا،مقامی افراد اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا،ڈی پی او لکی مروت کی طرف سے...
آزاد کشمیر کے آفیسران کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ذمہ داری کے کلچر کو فروغ دے کر سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹ اور انتشار پھیلانے والے کلچر کی حوصلہ شکنی کی جا سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ذمہ داری کے کلچر کو فروغ دے کر سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹ اور انتشار پھیلانے والے کلچر کی حوصلہ شکنی کی جا سکتی ہے۔ مثبت چیز کو خبر بنائیں، سچ کو پروموٹ کریں اور معاشرے کا مثبت چہرہ لوگوں کو دکھایا جائے۔ سوشل میڈیا کے منفی استعمال کیوجہ سے فیک نیوز اور سماجی پولرائزیشن جیسے...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا پولیس کی مختلف ضروریات پوری کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے ساڑھے 5 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے اور پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس سے متعلق اہم اجلاس میں چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کے علاوہ محکمہ خزانہ اور پولیس کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ اور دیگر جدید آلات کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے اور پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اجلاس...
حماس نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ قابض فوج رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور غزہ میں معصوم شہریوں کے خلاف نسل کشی دوبارہ شروع کرنے اور جنگ میں واپسی کے اپنے پہلے فیصلے کو درست ثابت کرنے کے لیے جھوٹے حیلے بہانے بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے زور دے کر کہا ہے کہ قابض اسرائیل کا یہ کہنا کہ فلسطینی مزاحمت کار حملے کی تیاری کر رہے تھے، رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش اور غزہ میں قتل عام اور نسل کشی دوبارہ شروع کرنے کا جواز پیش کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ حماس نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ قابض فوج...

قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس جاری، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم عسکری و سیاسی قیادت شریک،اجلاس کی اہم کارروائی سامنے آگئی
سٹی 42: قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس جاری، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم عسکری و سیاسی قیادت شریک ہیں ،ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے پچاس منٹ بریفنگ دی، ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی اجلاس کو آگاہی دی پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کر رہے ہیں، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے پچاس منٹ بریفنگ دی جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی اجلاس کو آگاہی دی۔ اجلاس میں بلاول بھٹو، اراکین کابینہ، وزرائے اعلیٰ، گورنرز بھی موجود ہیں۔ اپوزیشن ارکان اور وزیرداخلہ...
انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن (ISS) پر 9 ماہ سے پھنسے ہوئے دو خلا باز آخرکار زمین کی جانب روانہ ہو گئے۔ منگل کے روز اسپیس ایکس ڈریگن کیپسول نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10:05 بجے اسٹیشن سے علیحدگی اختیار کی، جس کے بعد خلا باز 17 گھنٹے کے سفر کے بعد زمین پر لینڈ کریں گے۔ ناسا کے تجربہ کار خلا باز بُچ ولمور اور سُنی ولیمز کے ساتھ روسی خلا نورد الیگزینڈر گوربونوف اور امریکی خلا باز نک ہیگ بھی واپسی کے اس سفر میں شامل ہیں۔ کیپسول کے بحفاظت لینڈ کرنے کا وقت پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 2:57 بجے مقرر کیا گیا ہے، جہاں فلوریڈا کے ساحل پر بحری جہاز کے ذریعے عملہ بازیاب کیا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر خواجہ آصف نے لکھا کہ پی ٹی آئی نے آج اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اول اور آخر ان کی ترجیح ہے، وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کیلئے اہمیت نہیں رکھتے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘‘ ان کا نصب العین ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ وطن دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے، اس سے بڑھ کر وطن دشمنی...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر خواجہ آصف نے لکھا کہ پی ٹی آئی نے آج اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اول اور آخر ان کی ترجیح ہے، وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کیلئے اہمیت نہیں رکھتے۔انہوں نے لکھا کہ ”خان نہیں تو پاکستان نہیں“ ان کا نصب العین ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ وطن دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی...
جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے موقع پر ایک تقریب میں ورلڈ مسلم کانگریس کی جانب سے اظہار خیال کرتے ہوئے الطاف حسین وانی نے کونسل کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی جانب مبذول کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں ہونے والے ظلم و تشدد کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی اور اس میں ملوث فوجی اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے موقع پر ایک تقریب میں ورلڈ مسلم کانگریس کی جانب سے اظہار خیال کرتے ہوئے الطاف حسین...
انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے دوران ایجنڈہ آئٹم 3 پر عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال کی اہم وجہ بنیادی آزادیوں پر سخت پابندیوں، جبری نظربندیوں اور بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی توجہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کی جانب مبذول کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے دوران ایجنڈہ آئٹم 3...
رواں سال کتنے سورج گرہن ہوں گے؟ ماہرفلکیات نے اہم پیشگوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق ماہرفلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے پیشگوئی کی ہے کہ سال 2025 میں دو سورج گرہن ہوں گے۔ پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا۔ تاہم رواں سال کا پہلا سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔ نارتھ امریکا اور سائبیریا میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 50 منٹ پرشروع اور اختتام شام 5 بجکر 43 منٹ پر ہوگا۔ ماہرفلکیات کا کہنا ہے کہ سال 2025 کا دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبرکے درمیان ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ زمین پر سورج گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب چاند گردش کے دوران سورج اور زمین کے درمیان...
خیبرپختونخوا میں ادویات اسیکنڈل میں 1 ارب 25 کروڑ کی خورد برد کا انکشاف سامنے آیا ہے، محمکہ صحت خیبر پختونخوا میں ادویات فراہم کیے بغیر فنڈز جاری کیے گئے۔ خیبرپختونخوا میں ادویات اسیکنڈل میں 1 ارب 25 کروڑ کا خورد برد کا انکشاف ہوا ہے۔ محمکہ صحت میں ادویات کی فراہم کیے بغیر فنڈز جاری کیے گئے۔ محکمہ صحت کی جاری کردہ ڈیلوری چالان بھی جعلی نکلے۔ نیب خیبر پختونخوا نے انکوائری مکمل کر لی، ابتدائی انکوائری میں 2023-24 کے دوران ادویات کی خریداری میں بدعنوانی کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کے دوران ادویات خریداری کے 4.4 ارب روپے کے سپلائی آرڈر جاری کئے گئے۔ 2024 کے دوران 50 کمپنیوں کو 4 ارب روپے سے زائد ادائیگی کی...
پی ٹی آئی نے آج اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اول و آخر ان کی ترجیح ہے، وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کے لیے اہمیت نہیں رکھتے۔ وزیر دفاع نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘ ان کا نصب العین ہے، وطن دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے مگر پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے، اس سے بڑھ کے وطن دشمنی کیا ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت آج قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے آج کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں مسنگ پرسنز کے مسئلے پر بھی بات ہوگی، بہت سے لوگ دہشتگردی میں شامل ہیں، کچھ بیرون ملک بیٹھے ہیں اور ان کے نام مسنگ پرسنز کی فہرست میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: دہشتگردی کے خلاف کل جماعتی کانفرنس قومی معاملہ ہے لیکن پی ٹی آئی کہتی ہے پہلے ہمارے بانی کو رہا کرو، خواجہ آصف وزیر دفاع نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کو مسنگ پرسنز کمیشن کا چیئرمین بنانے کے اقدام کو ’کمپرومائزڈ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ...
اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں ہماری دشمنی مشرق میں تھی مگرہم نعشیں مغرب سے اٹھا رہے ہیں، دہشتگردی کی بڑی وجہ نا انصافیوں کے ساتھ عوامی رائے اورقانون کو بلڈوزکرنا بھی ہے،عوام نے انتخابات میں موجودہ حکمرانوں کو شکست فاش دی مگرانہیں اقتدار دے دیا گیا۔ کلرسیداں کے دورہ کے موقع پر صحافیوں اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دہشتگردی کی بڑی وجہ ناانصافیوں کے ساتھ عوامی رائے اورقانون کو بلڈوز کرنا بھی ہے، ہمارے ہاں جمہور کے فیصلوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ہے، عام انتخابات میں عوام نے جن کوکامیاب کروایا وہ اقتدار سے باہر ہیں،جنہیں عوام نے...
علامتی فوٹو سی ٹی ڈی کراچی نے صدر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے اہم کارکن کو گرفتار کرلیا، جبکہ اس سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق ملزم خلیل الرحمٰن کا تعلق کالعدم نُور ولی اللّٰہ گروپ سے ہے، ملزم نے دسمبر 2024 میں قائداعظم کے مزار اور مختلف علاقوں کی ویڈیوز بنائیں۔ سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے وہ ویڈیوز افغانستان بھیجیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں اور ملزم نے سوشل میڈیا پر دھمکی دی تھی کہ ہم کراچی آگئے ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزم افغانستان میں دہشت گردی کی ٹریننگ بھی حاصل کرچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم...
کراچی : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے انٹیلیجنس وِنگ نے صدر میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم خلیل الرحمن کا تعلق نُور ولی اللہ گروپ سے ہے، ملزم نے ویڈیو بناکر افغانستان ارسال اورسوشل میڈیا پر وائرل کی تھی اور دھمکی دی تھی کہ ہم کراچی آگئے ہیں۔ حکام نے بتایاکہ ملزم افغانستان میں دہشت گردی کی ٹریننگ بھی حاصل کر چکا ہے، ملزم کو انٹیلی جنس، ٹیکنیکل بنیادوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم ڈیفنس میں الخوارج کی چاکنگ کرنے میں بھی ملوث ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ...
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کا اہم کارکن گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں کرک: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد مارے گئے سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی کے انٹیلیجنس ونگ نے صدر تاج کمپلیکس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے کارکن کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا نام خلیل الرحمان ہے، جس نے دسمبر 2024 میں ٹی ٹی پی الخوارج کمانڈر مصباح کے حکم پر قائداعظم کے مزار اور کراچی کے مختلف علاقوں کی ویڈیو بنا کر افغانستان بھیجی تھی اور سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہوئے دھمکی دی گئی تھی کہ ہم...
کراچی: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) انٹیلیجنس وِنگ نے تاج کمپلیکس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان الخوارج سے تعلق رکھنے والے اہم کارکن کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ انچارج سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم خلیل الرحمن کا تعلق نُور ولی اللہ گروپ سے ہے، ملزم نے گزشہ سال دسمبر 2024 میں ٹی ٹی پی الخوارج کمانڈر مصباح کے حکم پر قائد اعظم کے مزار اور کراچی کے مختلف علاقوں کی ویڈیو بنا کر افغانستان بھیجی تھی اور سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی اور دھمکی دی تھی کہ ہم کراچی آگئے ہیں۔ ملزم نے سوشل میڈیا پر پرچی پر پیغام ’’ امیر محترم نور ولی ابو آلعاصم نور...
کراچی(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ناقدین کو نازیبا اشارے سے جواب دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کیا۔ دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھی علیزے شاہ نے ویڈیو میں کہا کہ جتنا میں خاموش رہ سکتی تھیں رہ لی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے غیر اخلاقی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اب میری بس ہوگئی ہے لہذا اپنے کام سے کام رکھیں اور مجھے میری زندگی جینے دیں‘۔ علیزے شاہ نے ویڈیو میں سپورٹ کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ان لوگوں سے محبت کرتی ہوں جو مجھ سے اب...
لودھراں(نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف سیاستدان اور سابق اینکر عامر لیاقت حسین مرحوم کی سابقہ اہلیہ اور حکیم شہزاد کی موجودہ بیوی دانیا شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہتے ہوئے سنی جا سکتی ہیں: “مطلب آج فل عیاشی!” تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی جب رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ جاری ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس بیان کو ناپسند کرتے ہوئے اسے مقدس مہینے کے تقدس کی پامالی قرار دیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ رمضان میں تقویٰ، عبادات اور صبر کی تلقین کی جاتی ہے لیکن دانیا شاہ جیسے افراد اپنے غیر سنجیدہ بیانات سے اسلامی اقدار کو مجروح کر رہے...
میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریات کی تبلیغ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بڑے شوق سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خطابات سنتے ہیں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھی میاں نواز شریف کی عوامی و سیاسی خدمات کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مصروفیات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریات کی تبلیغ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بڑے شوق سے...
ویب ڈیسک: شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے پر بروقت تجدید کرائیں، مدت ختم ہونے پر کسی بھی ادارے میں آپ کی بائیومیٹرک/ شناختی کارڈ کی تصدیق نہیں ہو گی اور آپ کو کئی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ مدت ختم ہونے پر ایک ماہ کے اندر شناختی کارڈ کی تجدید کرانا قانوناً لازم ہے، شہری اپنی سہولت کے پیش نظر شناختی کارڈ کی مدت ختم ہونے سے کم ازکم تین ماہ پہلے اس کی تجدید کرا لیں اور غیرضروری پریشانی سے دور رہیں۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا میعاد ختم ہونے سے پہلے کسی بھی وقت نادرا پاک آئیڈنٹیٹی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کرائیں یا...
سیالکوٹ (نامہ نگار)وزیر دفاع خواجہ آصف کہا ہے بی ایل اے ایک تحریک ہے جو انٹرنیشنل دہشتگرد تحریک ڈکلیر ہوئی ہے اور ان کے مین تانے بانے ہندوستان میں ہیں ۔ افغانستان ان کے تعلقات اور اعانت وہاں سے اور دونوں ممالک سے ملتی ہے۔یہ تحریک کئی سالوں سے یہ دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ہماری افواج نے جانیں بچائی ہیں کم از کم نقصان ہوا۔نقصان بہت زیادہ ہو سکتا تھا مگر ہماری افواج نے دانشمندی سے کام کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث دہشت گرد سارے کے سارے مارے گئے۔دہشت گردوں سے بہت اہم انفارمیشن حاصل ہوئیں ہیں۔ جو بلوچستان میں نیٹ ورک ہے اس...
کراچی میں نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت بتانے سے قاصر ہیں کہ 6 کینالوں کا مسئلہ کیا ہے، اس معاملے پر سندھ میں احتجاج جاری ہے، کینالوں کے معاملے کے لیے سی سی آئی کا فورم ہے، معاہدے کے تحت کوئی کسی کا پانی نہیں لے سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی عدالتوں میں انصاف کی پامالی ہوتی، نہ تو میڈیا اور نہ ہی سیاست آزاد ہے۔ کراچی میں اپنی نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر...
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ضلعی عدالت میں ،بیرسٹر گوہر علی نے اپنی درخواست میں مبینہ 12جاں بحق ہونے والے کارکنان کی لسٹ فراہم کی،گولیوں سے زخمی ہونے والے 38 کارکنان کی لسٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک،139 کا لاپتہ کارکنان کے بھی نام درخواست میں درج کیے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر وزیر اعظم و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست میں سینئروکلا کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔علاوہ ازیں بیرسٹر گوہر علی خان نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم نے چار دسمبر کو مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی۔23 دسمبر کو پہلی میٹنگ ہوئی، 2 جنوری کو دوسری اور 16جنوری کو تیسری میٹنگ...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق 10 مارچ کو 8 راہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی، درخواست گزاروں نے ملاقات سے متعلق ایس او پی پر عمل نہیں کیا۔ درخواست گزار قانون کے مطابق ایس او پی پر عمل کرنے کے لیے پابند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی راہنماؤں جنید اکبر و دیگر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست مسترد ہو گئی۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی، جسٹس خادم حسین سومرو نے پی ٹی آئی راہنماؤں کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی راہنما بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے بنائے گئے میکنزم...
پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے سوات سے منتخب ایم پی اے علی شاہ کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر کی گئی درخواست خارج کردی۔ اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کی مقدمات کی تفصیل کے لئے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں گزشتہ روز سماعت ہائی جس کا عدالت نے آج مختصر حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے مختصر حکم نامے میں کہا کہ درخواست گزار مقدمات کی تفصیلات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ یا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں، درخواست گزار وکیل کے مطابق درخواست گزار اڈیالہ جیل میں ہے، درخواست گزار وفاقی حکومت کی معلوم اور نامعلوم مقدمات کی تفصیل چاہتا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) امریکی خلائی ادارے ناسا اور اسپیس ایکس نے جمعے کے روز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے نیا عملہ روانہ کر دیا ہے جس کے بعد وہاں گزشتہ نو ماہ سے پھنسے امریکی خلاباز بُچ وِلمور اور سنی ولیمز کی زمین پر واپسی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے فالکن نائن راکٹ نے فلوریڈا میں قائم ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے جمعہ 14 مارچ کی صبح مقامی وقت کے مطابق 7:03 پر اڑان بھری۔ اس راکٹ میں چار خلاباز سوار ہیں جو ولمور اور ولیمز کے علاوہ خلائی اسٹیشن پر موجود دو دیگر خلابازوں کی جگہ لیں گے اور...
---فائل فوٹو میرپور خاص کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں گرفتار میڈیکل افسر کی ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے مڈیکل افسر کی 2 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کر لی۔یاد رہے کہ میڈیکل افسر کو ڈاکٹر شاہنواز کے پوسٹ مارٹم میں حقائق چھپانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے میڈیکل افسر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں ایئر پورٹ کے باہر خود کش بم دھماکے کا کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ گل نساء پر دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ نے خودکش حملہ آور شاہد فہد اور شریک ملزم جاوید کو اپنے گھر میں ٹھہرایا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی دھماکا کے ذمہ دار افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، وزیراعظم کی چینی سفیر کو یقین دہانی پراسیکیوشن کا بتانا تھا کہ ملزمہ خودکش حملہ آور کے ساتھ حب سے کراچی میں داخل ہوئی تھی۔ واضح...
پشاور(نیوز ڈیسک)رمضان پیکج کے تحت عوام کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جانے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ۔صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کے 10 ارب 20 کروڑروپےجاری کردیے ، محکمہ خزانہ نے رمضان پیکج کی رقم محکمہ سماجی بہبود کے اکاؤنٹ منتقل کردی۔ پیکج کےتحت 10لاکھ خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے ، کےپی حکومت نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا۔پیکج کیلئے خاندانوں کاانتخاب پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نےکیا، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ،عہدیداروں نے فہرستیں صوبائی حکومت کےحوالے کردی ہیں۔ یاد رہے جنوری میں وزیر اعلیٰ خیبر...
پشاور( نیوز ڈیسک) رمضان پیکج کے تحت عوام کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جانے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ، صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کے 10 ارب 20 کروڑروپےجاری کردیے ، محکمہ خزانہ نے رمضان پیکج کی رقم محکمہ سماجی بہبود کے اکاؤنٹ منتقل کردی۔ پیکج کےتحت 10لاکھ خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے ، کےپی حکومت نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا۔ پیکج کیلئے خاندانوں کاانتخاب پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نےکیا، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ،عہدیداروں نے فہرستیں صوبائی حکومت کےحوالے کردی ہیں۔ یاد رہے...
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان علما کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ تمام مسلمانوں کو اس سازش کا ادراک کرنا ہوگا، اور دشمن کی سازش کو اتحاد امت سے ناکام بنانا ہوگا۔جعفر ایکسپریس کے یرغمالیوں کو بازیاب کروانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پاک سرزمین کا ایک انچ بھی کسی دشمن عناصر کو استعمال نہیں کرنے دیں گے، سانحہ جعفر ایکسپریس کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن لاہور میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد حافظ طاہر اشرفی کا میڈیا سے گفتگو کرتے...
اویس کیانی:گلگت بلتستان میں نایاب برفانی تیندووں (Snow Leopard) کی ایک ساتھ موجودگی نے ماہرین اور ماحولیات کے کارکنوں کو خوشی سے سرشار کر دیا ہے۔ وائلڈ لائف واچر سخاوت علی اور چیف کنزرویٹر پارکس اینڈ وائلڈ لائف، فاریسٹ، وائلڈ لائف اینڈ انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ، گلگت بلتستان ڈاکٹر ذاکر حسین نے یہ شاندار تصاویر گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے حاصل کی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برفانی تیندوے عام طور پر چھپ کر رہنے والے جانور ہیں اور ان کا اس طرح نظر آنا ایک غیر معمولی واقعہ ہے جو اس خطے میں ان کی افزائش اور ماحولیاتی صحت کی بہتری کی علامت ہو سکتا ہے۔ برفانی تیندوا دنیا کے نایاب اور معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں میں...
جعفر ایکسپریس حملہ: 4 شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)جعفر ایکسپریس حملے کے 4 شہدا کے جسدخاکی اسلام آباد سے آبائی علاقوں میں بھیج دیےگئے۔ رپورٹ کے مطابق شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ، روزے علی کا تعلق اسکردو گانچھے، شہید محمد عثمان کا تعلق اٹک اور شہید محمد امتیاز کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، تمام شہدا کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی جائے گی۔جاں بحق ہونے والے25 افراد میں سے 2 ریلوے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کی گئی۔ اس کے علاوہ جعفرایکسپریس حملے کے 29 زخمی کوئٹہ کے اسپتالوں میں...
لاہور: کبھی تاج و تخت، کبھی بدترین زوال، تاریخ دل کو چھو لینے والی ایسی بے شمار کہانیوں سے بھری ہے، یہ کہانی زندگی کی بنیادی سہولتوں کے لیے ترسنے والی سلطنت مغلیہ کی وارثہ سلطانہ بیگم کی ہے۔ بہادر شاہ ظفر کی پڑپوتی سلطانہ بیگم عظیم الشان محل کے بجائے کولکتہ کی تنگ و تاریک گلی میں گمنامی اور مفلسی کی زندگی بسرکرنے پر مجبور ہے۔ ان کی شادی 1965 میں بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے مرزا بیدار بخت سے ہوئی، تب سلطانہ بیگم محض 14سال کی لڑکی، شوہر 46 سالہ ادھیڑ عمر تھے،1980 میں شوہر کے انتقال کے بعد شاہی خاندان کی یہ وارثہ دو وقت کی روٹی کی محتاج ہوگئی۔ سلطانہ بیگم کولکتہ کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کا کہنا ہے کہ قیادت فیصلہ کریگی کب اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانا ہے، عید کے بعد احتجاج کریں گے۔ میں رابطوں کا حصہ نہیں، نہ کسی نے رابطہ کیا۔ حکومت اور ادارے بند گلی میں ہیں۔ صدر پی ٹی آئی کے پی جنید اکبر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت فیصلہ کریگی کب اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانا ہے، عید کے بعد ہم احتجاج میں جائیں گے۔ جنید اکبر نے کہا کہ میں رابطوں کا حصہ نہیں، نہ کسی نے مجھ سے رابطہ کیا، بندگلی میں ہم نہیں، حکومت اور ادارے ہیں، ہم ہر فورم پر بات کرنے کی کوشش کر رہے...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیابی پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ آور دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بے گناہ مسافروں اور معصوم عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے. جہنم واصل ہونے والے دہشت گرد نشان عبرت بن چکے ہیں۔
کراچی: شہر قائد میں شاہ لطیف پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 15/A ٹھنڈی سڑک پر مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ایک ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان میں ایک کی شناخت نصیر احمد ولد نیاز محمد کے طور پر کی گئی، جو زخمی حالت میں تھا اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسرے ملزم کی شناخت عبدالرحمان ولد شیراز احمد کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق، دونوں ملزمان کے قبضے سے ایک تیس بور پستول، گولیاں،...
اداکار اور میزبان دانش تیمور نے اچھی بیوی کے متلاشی نوجوان لڑکوں کو ایک کام کی بات بتادی۔ اداکار اور میزبان دانش تیمور نے رمضان ٹرانسمیشن میں نوجوانوں کو اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں اہم مشورے دیئے۔ دانش تیمور نے کہا کہ وہ تمام لڑکے جو شادی کے لیے اچھی بیوی کی تلاش میں ہیں تو میں ان سے ایک بات کہنا چاہوں گا۔ اداکار دانش تیمور نے کہا کہ اگر اچھی رفیق حیات چاہیے تو سب سے پہلے آپ خود اچھے انسان بن جائیں۔ دانش تیمور نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے کوئی بات پوشیدہ نہیں ہے۔ جب آپ خود اچھے انسان بن جائیں گے تو ان شاء اللّٰہ آپ کو اچھی بیوی ضرور ملے گی۔ میزبان اور اداکار دانش تیمور...
بیجنگ :چین کے سالانہ دو اجلاس دنیا کے لئے ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا مشاہدہ کرنے کا ایک اہم دریچہ ہیں۔ بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق چین کی قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کی اختتامی تقریب میں نمائندوں نے رائے شماری سے ” چین کی قومی عوامی کانگریس اور تمام سطحوں پر مقامی عوامی کانگریسز کے نمائندوں کے حوالے سے قانون “میں ترمیم کا فیصلہ کیا ، جو جمہوریت کی اس طرز کو سمجھنے کے لیے ایک نئی عملی مثال پیش کرتا ہے۔ چین میں عوامی کانگریس کے نمائندے حکمران جماعت اور ریاست اور عوام کے درمیان “پل” کا کردار ادا کرتے ہیں ، جو قانون کے مطابق ریاستی طاقت کے استعمال میں عوام کی نمائندگی...
قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ پنجاب نے کمسن بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کے لیے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نام ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "گڈٹچ بیڈٹچ" کے بارے میں آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل کی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے میں تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق، بچوں کو مناسب اور نامناسب جسمانی رویوں کے بارے میں احسن انداز میں آگاہ کیا جائے تاکہ وہ ان رویوں کو پہچان سکیں اور ان کی رپورٹ کرسکیں۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت ...
لاہور ہائیکورٹ میں موبائل ایپ اور ویب سائٹ پر مقدمات کی کاز لسٹ کی کارروائی براہ راست دیکھی جاسکے گی۔ ترجمان لاہور ہائیکورٹ کے مطابق یہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا "کورٹس ڈیجیٹلائزیشن" کی جانب اقدام ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ہائیکورٹ آئی ٹی ونگ نے تمام ورکنگ مکمل کرلی ہے۔ انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی ہدایات کے مطابق متذکرہ فیچر کو جلد آن لائن کر دیا جائے گا۔ ترجمان لاہور ہائیکورٹ کے مطابق عدالت عالیہ کے اسٹاف کی حاضری کےلیے موبائل ایپ کا اجرا بھی کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مظلوم عبدی کی جولانی کیساتھ ملاقات میں معادہ طے پایا ہے، معاہدے کے مطابق مظلوم عبدی اپنے دستے جولانی کی افواج میں شامل کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ معاہدے کی مکمل تفصیل سامنے نہیں آئی۔ اسلام ٹائمز۔ شورش زدہ عرب ملک شام میں قابض جولانی رجیم اور امریکی حمایت یافتہ ترک مخالف کرد ملیشیا قدس کے سربراہ مظلوم عبدی نے محمد الشرع الجولانی سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مظلوم عبدی کی جولانی کیساتھ ملاقات میں معادہ طے پایا ہے، معاہدے کے مطابق مظلوم عبدی اپنے دستے جولانی کی افواج میں شامل کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ معاہدے کی مکمل تفصیل سامنے نہیں آئی۔ یاد رہے کہ ترک باغی کرد گروہ پی کے...
فائل فوٹو۔ منشیات برآمدگی کیس میں ملزم ساحر حسن سے 12 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست دائر کر دی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کراچی میں ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے 12 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم ساحر کے موبائل فون سے 10 اکاؤنٹس کی تفصیلات ملی ہیں، ملزم ساحر ویڈ کورئیر سروس کمپنی کے ذریعہ منگواتا تھا۔ یہ بھی پڑھیے ملزم ساحر حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ساحر حسن کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع مصطفیٰ قتل کیس، اداکار ساجد حسن کے گرفتار بیٹے کے انکشافات، ایلیٹ...
نیویارک ٹائمز کے مطابق، مختلف ڈیموکریٹک اور ریپبلکن رجحان والی ریاستوں کی درجنوں یونیورسٹیاں اس فہرست میں شامل ہیں، جن میں ییل اور براؤن سمیت ملک کی متعدد اعلیٰ یونیورسٹیاں بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یہود دشمنی کے بہانے 60 امریکی یونیورسٹیوں کو سزا دینے کی وارننگ جاری کی ہے۔ گذشتہ سال صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف امریکی طلبہ کے احتجاج کے بارے میں امریکی حکومت نے خبردار کیا کہ ملک کی 60 یونیورسٹیوں کو یہود دشمن سرگرمیوں کی اجازت دینے پرجرمانہ کیا جا سکتا ہے، حالانکہ مظاہرین میں سے کچھ یہودی بھی تھے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق، مختلف ڈیموکریٹک اور ریپبلکن رجحان والی ریاستوں کی درجنوں یونیورسٹیاں اس فہرست میں شامل ہیں،...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویزالہی کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست کو نمٹا دیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جسٹس طارق ندیم نے پرویزالہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پرمقدمات درج کیے جا رہےہیں،پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمات درج کررکھے ہیں مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں،عدالت درخواست گزار پردرج مقدمات کی تفصیلات دینے کا حکم دے۔ ڈبل ٹیکسیشن سے بچنے کیلئے سپرٹیکس کا نام دیاگیا،یہ سپرٹیکس نہیں ٹیکس ہے،وکیل کمپنیز عدالتی حکم پر پنجاب پولیس نے پرویزالہی پر درج مقدمات کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ پرویز...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سستے اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں۔سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف نے ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ نواز شریف سے ملنے والوں میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد جاوید بھی شامل تھے۔ملاقات میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز ملک نے عوامی فلاح کے لیے مجوزہ قانونی اصلاحات کے بارے میں نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں نواز شریف کے ساتھ پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پر بھی گفتگو ہوئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ عوام کو ہر صورت انصاف کی...
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کردیا۔محکمہ خزانہ سندھ نے تنخواہوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ صوبے کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن 21 مارچ کوجاری کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔ خیال رہے کہ ملک میں عید الفطر رواں ماہ کے آخر میں ہونے کا امکان ہے۔