جولانی اور امریکہ نواز کرد ملیشیا قسد کے سربراہ مظلوم عبدی کے درمیان معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
ذرائع کے مطابق مظلوم عبدی کی جولانی کیساتھ ملاقات میں معادہ طے پایا ہے، معاہدے کے مطابق مظلوم عبدی اپنے دستے جولانی کی افواج میں شامل کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ معاہدے کی مکمل تفصیل سامنے نہیں آئی۔ اسلام ٹائمز۔ شورش زدہ عرب ملک شام میں قابض جولانی رجیم اور امریکی حمایت یافتہ ترک مخالف کرد ملیشیا قدس کے سربراہ مظلوم عبدی نے محمد الشرع الجولانی سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مظلوم عبدی کی جولانی کیساتھ ملاقات میں معادہ طے پایا ہے، معاہدے کے مطابق مظلوم عبدی اپنے دستے جولانی کی افواج میں شامل کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ معاہدے کی مکمل تفصیل سامنے نہیں آئی۔
یاد رہے کہ ترک باغی کرد گروہ پی کے کے نے ترک حکومت کیساتھ معاہدہ کر کے ہتھیار ڈال دیئے ہیں لیکن اس کے ردعمل میں مظلوم عبدی نے بیان دیا تھا کہ ہم عبد اللہ اوجلان کی اپیل پر ہتھیار نہیں ڈالیں گے، البتہ عراق اور ترکی کے کردوں کی طرف سے سرنڈر کرنیکی حمایت کرتے ہیں۔ یہ بھی قابل ذکر ہے کہ امریکی حمایت یافتہ قسد ترک سیکورٹی فورسز سے جنگ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق مظلوم عبدی جولانی کی
پڑھیں:
وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ملاقات ہوگی
وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ملاقات ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو افطار ڈنر پر مدعو کر لیا۔
ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پنجاب کی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی کا وفد بھی ہوگا جس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف سمیت سینیر قیادت شامل ہے۔
پیپلز پارٹی پوری تیاری کے ساتھ وزیراعظم سے ملاقات کرے گی۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات طے ہوئی تھی تاہم چند وجوہات کی بنا پر ملاقات منسوخ ہوگئی تھی۔
گزشتہ ملاقات میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آنے تھے جبکہ بلاول بھٹو نے حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھنے تھے۔