پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست خارج
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
پشاور:
پشاور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے سوات سے منتخب ایم پی اے علی شاہ کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر کی گئی درخواست خارج کردی۔
اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کی مقدمات کی تفصیل کے لئے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں گزشتہ روز سماعت ہائی جس کا عدالت نے آج مختصر حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے مختصر حکم نامے میں کہا کہ درخواست گزار مقدمات کی تفصیلات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ یا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں، درخواست گزار وکیل کے مطابق درخواست گزار اڈیالہ جیل میں ہے، درخواست گزار وفاقی حکومت کی معلوم اور نامعلوم مقدمات کی تفصیل چاہتا ہے اور اسے اس صوبے میں درج مقدمات کی تفصیلات نہیں چاہیے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار وکیل فیڈریشن کی جانب سے درج مقدمات کی تفصیلات چاہتا ہے، درخواست گزار متعلقہ عدالت سے رجوع کرے اس عدالت کے پاس اختیار نہیں ہے اسے لیے درخواست کو خارج کیا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مقدمات کی تفصیلات درخواست گزار
پڑھیں:
9 مئی مقدمات ، عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر لیں،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ 18 مارچ کو عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی ہوئی ہیں۔ اپنے وکیل کی وساطت سے دائر کردہ درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں یہ موقف اپنایا سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا اور حقائق کے برعکس مقدمات کو درج کیا گیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل 9مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ضمانتوں کی درخواستوں کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجو ع کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے جناح ہاوس حملہ کیس اور دیگر مقدمات میں متفرق درخواستیں عدالت میں دائر کیں تھیں۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ درخواست ضمانتوں کو فوری طور پر سماعت کیلئے مقرر ہونا چاہیے تھا۔ متفقہ قانون ہے کہ نہ صرف انصاف ہونا چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔ عدالت 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں درخواست ضمانتوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔ عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھاکہ آٹھ مقدمات میں ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس پر 16 جنوری کو سماعت ہوئی تھی۔ پولیس کو نوٹس جاری ہونے کے بعد درخواست ضمانتیں سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوئیں تھیں۔درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے یہ موقف بھی اختیار تھا کیا کہ سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دئیے تھے۔جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر لگائے جانے والے اعتراض کے کیس کی سماعت کی تھی۔رجسٹرار آفس کی جانب سے وکالت نامے پر دستخط نہ ہونے اور ایف آئی آرز کی مصدقہ کاپیاں نہ ہونے کا اعتراض لگایا تھا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی تھی۔