علامتی فوٹو

سی ٹی ڈی کراچی نے صدر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے اہم کارکن کو گرفتار کرلیا، جبکہ اس سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ 

ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق ملزم خلیل الرحمٰن کا تعلق کالعدم نُور ولی اللّٰہ گروپ سے ہے، ملزم نے دسمبر 2024 میں قائداعظم کے مزار اور مختلف علاقوں کی ویڈیوز بنائیں۔ 

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے وہ ویڈیوز افغانستان بھیجیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں اور ملزم نے سوشل میڈیا پر دھمکی دی تھی کہ ہم کراچی آگئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزم افغانستان میں دہشت گردی کی ٹریننگ بھی حاصل کرچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کو انٹیلیجنس، ٹیکنیکل بنیادوں اور سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم ڈیفنس میں فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کی وال چاکنگ میں بھی ملوث ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی

پڑھیں:

گوجرانوالہ اور گجرات سے 2 انسانی اسمگلر گرفتار

—فائل فوٹو

ایف آئی اے نے گوجرانوالہ اور گجرات میں کارروائی کر کے 2 انسانی اسمگلر گرفتار کر لیے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایک ملزم نے شہری کو یونان بھجوانے کے لیے 41 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

ایف آئی اے فیصل آباد کی کارروائی، انسانی اسمگلر گرفتار

ایف آئی اے فیصل آباد نے جڑانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔

دوسرے ملزم نے شہری کو اٹلی بھجوانے کے لیے 10 لاکھ روپے لیے تھے۔

دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ایف آئی اے میں مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، طالبان کے حق میں وال چاکنگ کرنیوالا ٹی ٹی پی کا اہم کارندہ گرفتار
  • مزار قائد اور مختلف علاقوں کی ویڈیو بنانیوالا فتنہ الخوارج کا اہم رکن گرفتار
  • کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا اہم کارکن گرفتار کرلیا
  • کراچی؛ سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ٹی ٹی پی الخوارج کا اہم کارکن گرفتار، اسلحہ برآمد
  • جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پراپیگنڈہ کرنیوالا ملزم بنی گالہ سے گرفتار
  • کراچی: موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ گرفتار
  • راولپنڈی:10 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
  • فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • گوجرانوالہ اور گجرات سے 2 انسانی اسمگلر گرفتار