میاں نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز کی جانب سے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
نجی ٹی وی نے لیگی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا معائنہ کر رہے ہیں، ذاتی ڈاکٹر نے قائد مسلم لیگ (ن) کو ہوائی سفر کرنے سے روک دیا ہے۔
میاں نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب جاکر مکہ اور مدینہ میں گزارتے ہیں،اس بار بھی میاں نواز شریف کی خواہش تھی کہ وہ ارض مقدس پر ماہ صیام کا آخری عشرہ گزاریں لیکن ان کے معالج نے انہیں ہوائی جہاز کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نواز شریف کی
پڑھیں:
نواز شریف سے ذاکر نا ئیک کی ملاقات ، امہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال
سندر (نامہ نگار) معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نواز شریف کی دعوت پر جاتی امراء پہنچے جہاں ان کی نواز شریف سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق، ملاقات میں دینی موضوعات، بین المذاہب ہم آہنگی اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی عالمی سطح پر دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اسلام کی تبلیغ اور تفہیم میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک مختصر قیام کے بعد جاتی امراء سے واپس روانہ ہوگئے جبکہ ان کی آمد اور ملاقات کو سیاسی و مذہبی حلقوں میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔