اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 59 فلسطینی شہید، واحد کینسر اسپتال تباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اقوام متحدہ کے 5 کارکن اور59 افراد شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بمباری کرتے ہوئے غزہ کا واحد کینسر اسپتال بھی مکمل تباہ کردیا۔اسرائیلی بمباری سے اقوام متحدہ کے 5 کارکن جبکہ 59 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والے کینسر اسپتال کو 2017 میں ترکیہ کی 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امداد سے سے دوبارہ تعمیر کیا تھا اور یہاں سالانہ 10 ہزار مریضوں کا علاج کیا جاتا تھا۔

اسرائیلی فوج نے رفح میں بھی زمینی آپریشن اور شمالی علاقوں کی طرف پیش قدمی کی جس پر فلسطینی پھر سے علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین(انروا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے چند دنوں کے دوران اس کے 5 امدادی کارکن بھی مارے جا چکے ہیں جس سے انروا کے ہلاک شدگان ارکان کی تعداد284 ہوگئی ہے جن میں یادہ تر اساتذہ، ڈاکٹر ز اور نرسز ہیں۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں تقسیم کے لئے صرف 6 دن کا آٹا رہ گیا ہے۔ یونیسف کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں تین روز میں کم از کم 200 بچے جاں بحق ہو چکے۔ طبی حکام کے مطابق اس دوران 590 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق القسام بریگیڈ نے غزہ سے تل ابیب پر متعدد راکٹ حملے کئے جس کے بعد اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج گئے۔ اسرائیلی فوج نے 2 راکٹ مار گرانے کا دعوی بھی کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے غزہ پر اسرائیل کی مہلک بمباری دوبارہ شروع کرنے اور فلسطینیوں کے اندھا دھند قتل کی مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں اپنے خطاب میں کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی حاصل کرنے کا بہترین طریقہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہے۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سعودی عرب کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا۔ کابینہ کی نیتن یاہو کے فیصلے کی توثیق کے بعد اسرائیلی خفیہ ایجنسی شِن بیت کے سربراہ برطرف کر دیئے گئے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فلسطینی شہید کینسر اسپتال اسرائیل کی

پڑھیں:

غزہ میں وحشیانہ قتل عام کے دوران مزید 95 فلسطینی شہید

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کے یورپی ہسپتال میں 34 شہداء کے جسد خاکی لائے گئے جب کہ پانچ 5 شہداء کے جسد خاکی ناصر سپتال منتقل کیے گئے ہیں۔ خان یونس اور رفح میں شہریوں کے گھروں پر قابض فوج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں 50 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج کے ہاتھوں ہولناک قتل عام کے دوران مزید 95 افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق طبی ذرائع نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں متعدد گھروں پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 90 سے زائد شہری شہید اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کے یورپی ہسپتال میں 34 شہداء کے جسد خاکی لائے گئے جب کہ پانچ 5 شہداء کے جسد خاکی ناصر سپتال منتقل کیے گئے ہیں۔ خان یونس اور رفح میں شہریوں کے گھروں پر قابض فوج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں 50 فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہداء کی لاشیں انڈونیشیا ہسپتال پہنچائی گئی ہیں۔ وحشیانہ کے نتیجے میں متعدد خاندانوں کی نسل ہی ختم کر دی گئی ہے۔ آج صبح قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے شمال میں بیت لاہیا میں ابو حلیم خاندان کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

قابض فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا میں الدعور خاندان کے گھر پر بمباری کی گئی جس میں متعدد شہید، دیگر زخمی اور دیگر لاپتہ ہو گئے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کی صبح رفح کے شمال میں الظہور محلے میں ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر کی جانب سے بے گھر افراد کے خیمے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہو گئے۔ قابض فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیہ قصبے میں ابو نصر کے خاندان کے گھر پر بمباری کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔ جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح شہر کے شمال میں واقع مصباح کے علاقے میں جبر خاندان کے گھر پر قابض فوج کی بمباری سے کم از کم 10 شہری شہید ہو گئے۔ خان یونس کے مشرق میں واقع قصبے الفخاری میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد العمور خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک گھر کے ملبے سے دو افراد کو نکال لیا گیا

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید
  • اسرائیلی فورسزنے غزہ میں کینسر کا واحد اسپتال تباہ کردیا
  • اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ، غزہ کا واحد کینسر اسپتال بھی تباہ کردیا
  • اسرائیلی فوج نے غزہ کا واحد کینسر اسپتال بھی تباہ کردیا
  • غزہ: اسرائیلی حملوں میں 3 دنوں میں 200 بچوں سمیت 500 سے زائد فلسطینی شہید
  • غزہ میں وحشیانہ قتل عام کے دوران مزید 95 فلسطینی شہید
  • غزہ میں سحری کے وقت اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، بچوں سمیت 71فلسطینی شہید
  • غزہ: اسرائیلی فورسز کی سحری کے وقت وحشیانہ بمباری، بچوں سمیت مزید 71 فلسطینی شہید
  • غزہ میں سحری کے وقت اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، بچوں سمیت 71 فلسطینی شہید