پی ٹی آئی راہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق 10 مارچ کو 8 راہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی، درخواست گزاروں نے ملاقات سے متعلق ایس او پی پر عمل نہیں کیا۔ درخواست گزار قانون کے مطابق ایس او پی پر عمل کرنے کے لیے پابند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی راہنماؤں جنید اکبر و دیگر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست مسترد ہو گئی۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی، جسٹس خادم حسین سومرو نے پی ٹی آئی راہنماؤں کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی راہنما بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے بنائے گئے میکنزم پر عمل نہیں کر رہے، جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے 8 راہنماؤں کی فہرست پیش کی۔
عدالت کے فیصلے کے مطابق سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر، سلمان صفدر اور نیاز اللہ نیازی کے نام فہرست میں شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں نعیم پنجھوتھہ، شعیب شاہین، ابوذر نیازی اور عزیر بھنڈاری کا نام بھی شامل ہے۔ فیصلے کے مطابق 10 مارچ کو ان 8 راہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی، درخواست گزاروں نے ملاقات سے متعلق ایس او پی پر عمل نہیں کیا۔ عدالت نے کہا کہ درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی جاتی ہے، درخواست گزار قانون کے مطابق ایس او پی پر عمل کرنے کے لیے پابند ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ایس او پی پر عمل فیصلے کے مطابق سے ملاقات کی
پڑھیں:
عمران خان کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد:بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی ہے۔ بینچ 21 مارچ کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔
توہینِ عدالت کی درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔ یہ درخواست 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ مقررہ مقام کے بجائے ڈی چوک تک آنے پر دائر کی گئی تھی۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکومت سے درخواست کی مزید پیروی کرنے یا نہ کرنے پر جواب مانگا تھا ۔ بانی تحریک انصاف کی جانب سے سلمان اکرم راجا نے جواب جمع کروا رکھا ہے ۔ عدالت نے 2022ء میں لانگ مارچ کے لیے گراؤنڈ مختص کرنے کا حکم دیا تھا اور بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے مقررہ مقام تک لانگ مارچ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں لانگ مارچ 26مئی 2022ء کو جناح ایونیو پہنچ کر اختتام پذیر ہوا تھا اور کارکنان نے ڈی چوک کے قریب واقع درختوں کو آگ بھی لگائی تھی۔