موبائل ایپ اور ویب سائٹ پر کاز لسٹ کی کارروائی براہ راست دیکھی جاسکے گی، ترجمان لاہور ہائیکورٹ
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ میں موبائل ایپ اور ویب سائٹ پر مقدمات کی کاز لسٹ کی کارروائی براہ راست دیکھی جاسکے گی۔
ترجمان لاہور ہائیکورٹ کے مطابق یہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا "کورٹس ڈیجیٹلائزیشن" کی جانب اقدام ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ہائیکورٹ آئی ٹی ونگ نے تمام ورکنگ مکمل کرلی ہے۔
انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی ہدایات کے مطابق متذکرہ فیچر کو جلد آن لائن کر دیا جائے گا۔
ترجمان لاہور ہائیکورٹ کے مطابق عدالت عالیہ کے اسٹاف کی حاضری کےلیے موبائل ایپ کا اجرا بھی کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لاہور ہائیکورٹ
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر رپورٹ طلب کرلی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر صوبائی حکومت اور صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس فاروق حیدر نے جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کی.(جاری ہے)
عدالت عالیہ پنجاب نے صوبائی حکومت اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے جارہے آئین کے آرٹیکل 140 کے تحت بلدیاتی الیکشن کرانا لازمی ہیں. جماعت اسلامی کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جمہوری نظام میں گراس روٹ لیول پر اختیارات منتقل کیے جاتے ہیں تاکہ عوام کے مسائل مقامی سطح پر تیز رفتاری کے ساتھ حل کیے جاسکیں تاہم پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کروانا آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے.