مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کی ملاقاتیں سستے اور جلاانصاف کیلئے قانونی اصلاحات ناگزیز : نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سستے اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں۔سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف نے ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ نواز شریف سے ملنے والوں میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد جاوید بھی شامل تھے۔ملاقات میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز ملک نے عوامی فلاح کے لیے مجوزہ قانونی اصلاحات کے بارے میں نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں نواز شریف کے ساتھ پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پر بھی گفتگو ہوئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ عوام کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ سستے اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں۔بعد ازاں نواز شریف ماڈل ٹاؤن سے روانہ ہو گئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قانونی اصلاحات نواز شریف
پڑھیں:
خواتین ججز کی ثابت قدمی سے قانونی نظام مزید مضبوط ہوا. چیف جسٹس
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ ۔2025 )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار قابل ستائش ہے، خواتین وکلا اور ججز کے لیے مزید سازگار ماحول فراہم کریں گے، خواتین ججز کی ثابت قدمی سے قانونی نظام مزید مضبوط ہوا ہے. خواتین ججز کے عالمی دن پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں عدلیہ میں خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی خوش آئند ہے، خواتین ججز کی خدمات کو تسلیم کرنا ہمارا فرض ہے، صنفی مساوات اور عدلیہ میں خواتین کی شمولیت، ایک مثبت پیش رفت ہے.(جاری ہے)
چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار قابل ستائش ہے، عدالتی نظام میں شفافیت اور انصاف کے فروغ میں خواتین کا کلیدی کردار ہے جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ خواتین وکلا اور ججز کے لیے مزید سازگار ماحول فراہم کریں گے، انصاف تک رسائی کو حقیقت بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے، خواتین ججز کی ثابت قدمی اور دیانت داری، آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے. انہوں نے کہا کہ ہم اس موقع پر انصاف کے شعبے میں صنفی مساوات کے فروغ میں ہونے والی پیش رفت کو تسلیم کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں، عدلیہ اپنے اس عزم پر قائم ہے کہ وہ ایسا سازگار ماحول فراہم کرے جہاں خواتین وکلا کسی رکاوٹ کے بغیر ترقی کر سکیں، اپنے کردار کو موثر طریقے سے نبھا سکیں اور قیادت کر سکیں. چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آئیے ہم سب مل کر ایک ایسے عدالتی نظام کی تشکیل کے لیے کام کریں جو ہماری معاشرتی تنوع اور مضبوطی کا حقیقی عکس ہو تاکہ انصاف تک رسائی محض ایک وعدہ نہ رہے بلکہ ہر شہری کے لیے ایک حقیقی اور یقینی حقیقت بن جائے.