منشیات کیس: تفتیشی افسر کی 12 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہمی کی درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
فائل فوٹو۔
منشیات برآمدگی کیس میں ملزم ساحر حسن سے 12 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست دائر کر دی گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کراچی میں ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے 12 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم ساحر کے موبائل فون سے 10 اکاؤنٹس کی تفصیلات ملی ہیں، ملزم ساحر ویڈ کورئیر سروس کمپنی کے ذریعہ منگواتا تھا۔
تفتیشی افسر کے مطابق بینک اکاؤنٹس کا تین سالہ ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے تمام اکاؤئنٹس کی معلومات حاصل کرنے کی اجازت دے دی۔
امپورٹڈ (درآمد کردہ) منشیات کے ریکٹ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ جبکہ تحقیقات میں ساحر حسن سمیت 12 بینک اکاونٹس کی نشاندہی ہوئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اکاؤنٹس کی تفصیلات بینک اکاؤنٹس تفتیشی افسر
پڑھیں:
پشاور: بیوی سمیت 7 افراد کے قتل میں نامزد ملزم کی سزا کیخلاف اپیل
پشاور ہائیکورٹ۔پشاور ہائیکورٹ میں بیوی سمیت خاندان کے7 افراد کے قتل میں نامزد ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر عدالت عالیہ نے کہا کہ کیوں نہ ملزم کی سزا عمر قید سے سزائے موت میں تبدیل کی جائے۔
درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ملزم پر گھریلو ناچاقی پر 2021 میں بیوی سمیت خاندان کے سات افراد کو قتل کرنے کا الزام ہے۔
انکا کہنا تھا کہ عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی، ملزم نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد ہوا۔
عدالت عالیہ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے پوچھا کہ ملزم کی سزا میں اضافے کے لیے کوئی اپیل دائر کی گئی؟
جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نعمان الحق کاکاخیل نے کہا سزا بڑھانے کے لیے کسی نے اپیل دائر نہیں کی، ملزم نے اپنی بیوی سمیت خاندان کے سات افراد کو بے دردی سےقتل کیا۔
انھوں نے کہا ملزم کا ایک بیٹا زخمی ہوا، ڈرامے کے لیے بیٹے کو اسپتال لے گیا۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نعمان الحق کاکاخیل نے کہا ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد ہوا، الزام ثابت ہوچکا ہے، عدالت نے سزا بڑھانے سے متعلق ملزم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔