2025-03-12@05:33:53 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«اکاؤنٹس کی تفصیلات»:

    فائل فوٹو۔ منشیات برآمدگی کیس میں ملزم ساحر حسن سے 12 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست دائر کر دی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کراچی میں ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے 12 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم ساحر کے موبائل فون سے 10 اکاؤنٹس کی تفصیلات ملی ہیں، ملزم ساحر ویڈ کورئیر سروس کمپنی کے ذریعہ منگواتا تھا۔ یہ بھی پڑھیے ملزم ساحر حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ساحر حسن کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع مصطفیٰ قتل کیس، اداکار ساجد حسن کے گرفتار بیٹے کے انکشافات، ایلیٹ...
    کراچی: مصطفیٰ عامرقتل کیس میں ایف آئی اے نے مختلف بینکوں، مالیاتی اداروں، ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کومراسلے لکھ دیے۔  ذرائع کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس کے معاملے پرایف آئی اے،اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ فارٹیرارزم نےمختلف اداروں کوخطوط ارسال کردیے، ذرائع کےمطابق مذکورہ اداروں میں مختلف بینک، مالیاتی ادار و ہاؤسنگ سوسائیٹیاں، سیکیورٹی ایکسچینج کمپنی،ایف بی آراورڈی ایچ اے شامل ہیں۔ ذرائع کےمطابق بینکوں سے اکاؤنٹس کی تعداد،موجود رقم اوراقسام کی تفصیلات فراہمی کا کہا گیا ہے، ایس ای سی پی سے ارمغان کے نام پریا مشترکہ رجسٹرڈ کاروباری کمپنیوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، ڈی ایچ اے اور ہاؤسنگ سوسائیٹیوں سے ارمغان کے نام پرجائیدادوں...
    چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( سی پی اے سی) جنید اکبرنے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ جنید اکبر نے وکیل عائشہ خالد کے ذریعے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ میرے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک پولیس اور دیگر کو گرفتاری سے روکا جائے۔   چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وزارتِ داخلہ، آئی جی پی اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، نیب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
    پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے نئے پراجیکٹ کی تفصیلات شیئر کر دیں۔ ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ نعیمہ بٹ کبھی میں کبھی تم، جندو اور عہدِ وفا جیسے مشہور ڈراموں میں شاندار اداکاری کر چکی ہیں، انہوں نے اپنے نئے پروجیکٹس کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ حال ہی میں نعیمہ بٹ لندن میں ایک فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافی کو انٹرویو دیا۔ نعیمہ بٹ نے انٹرویو میں بتایا کہ میں اس وقت 2 نئے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہوں، جن میں سے ایک میرے لیے بہت خاص ہے۔ انہوں نے زیادہ تفصیلات تو نہیں بتائیں لیکن کہا کہ یہ پروجیکٹ میرے کرداروں جندو...
    اداکار اور ماڈل عمر شہزاد نے مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے نکاح کی اطلاع مداحوں کو دی تھی۔ عمر شہزاد نے جو تصاویر شیئر کی تھیں ان میں اہلیہ کا چہرہ نہیں دکھایا گیا تھا جس سے سوشل میڈیا پر چہ مہ گوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔ اتفاق سے ایک اور اداکارہ مشعل ممتاز نے بھی عمرے کی تصاویر شیئر کیں اور ایک ایسا میسیج لکھا جس سے لگا کہ وہ بھی اپنی نئی زندگی کی شروعات کر رہی ہیں۔ اس کے باوجود کچھ مداحوں کا خیال تھا کہ عمر شہزاد کی اہلیہ مشعل ممتاز نہیں بلکہ شانزے لودھی ہیں۔ A post common by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan) عمر شہزاد کے مداح اس نام پر بھی متفق نظر نہیں آرہے تھے...
    پاکستانی ماڈل و اداکار عمر شہزاد نے گذشتہ روز خانہ کعبہ سے اپنی نکاح کی تصاویر شیئر کر کے نئی زندگی کا آغاز کرنے کی خوشخبری دی تھی اور اب ان کی اہلیہ کے بارے میں تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔ عمر شہزاد نے 25 فروری کو حرم شریف میں اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں، مگر ان تصاویر میں اداکار کی اہلیہ کا چہرہ نظر نہیں آ رہا تھا اور نہ ہی اداکار نے اہلیہ کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی تھیں، جس کی وجہ سے مداحوں میں کچھ تجسس پھیل گیا تھا۔ نکاح کی تصدیق کے بعد، عمر شہزاد اور ان کی اہلیہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں مزید تصاویر شیئر کیں، جس پر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے میں تاخیر سے تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مذاکرات ہورہے ہیں، حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے، یہ تاثر دینا غلط ہے۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونے کے بعد اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں شبلی فراز اور عمر ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے اس کیس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ نے 190 ملین پاؤنڈ کی رقم ملک ریاض کو دی یا اس اکاؤنٹ میں جمع کرا کر عمران خان کو بڑا فائدہ پہنچایا، یہ بہت بڑی غلط...
۱