ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: گرفتار میڈیکل افسر کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
میرپور خاص کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں گرفتار میڈیکل افسر کی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے مڈیکل افسر کی 2 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کر لی۔
یاد رہے کہ میڈیکل افسر کو ڈاکٹر شاہنواز کے پوسٹ مارٹم میں حقائق چھپانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے میڈیکل افسر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میڈیکل افسر افسر کی
پڑھیں:
بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کر دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عامرضیا نے کی جبکہ بشریٰ بی بی کیجانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔ وکیل انصرکیانی نے مؤقف اپنایا کہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہونا چاہتی ہیں، تفتیشی کو ہدایت کی جائے کہ وہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کریں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی۔ بشریٰ بی بی کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔