شوگر ملز سے 140 روپے کی یقین دہانی لینے والی حکومت 159 روپے پر مان گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
شوگر ملز سے 140 روپے ایکس مل پرائس کی یقین دہانی لینے والی حکومت خود چینی کی 159 روپے کلو ایکس مل پرائس پر مان گئی۔ چینی رمضان سے پہلے اچانک مہنگی ہونا شروع ہوئی ۔
وزیراعظم کے نوٹس لینے تک ذخیرہ اندوزوں نے اربوں روپے منافع کمالیا۔ وزیراعظم کے نوٹس لینے پر چینی کے ریٹ 10 روپے کلو تک نیچے آگئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی مل مالکان سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اب چینی عام صارف کو 164 روپے کلو میں ملے گی۔ چینی کی قیمتوں کے جائزے کےلیے ایک اور ذیلی کمیٹی قائم کردی گئی، 214 سستے بازاروں میں سستی چینی 130 روپے میں کلو میں دستیاب ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان کو آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف مل گیا
آئی ایم ایف نے پاکستان کو مقامی بینکوں سے 12 کھرب 50 ارب روپے قرض لینے کی اجازت دے دی۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو سرکاری قرضوں میں اضافہ کئے بغیر گردشی قرضے کو کم کرنے میں مدد کے لیے ملکی بینکوں سے 12 کھرب 50 ارب روپے قرضہ لینے کی اجازت دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ حال ہی میں پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان پالیسی مذاکرات کے اختتام کے بعد سامنے آیا ہے، کیونکہ اسلام آباد نے اپنے پاور سیکٹر پر 24 کھرب روپے کے گردشی قرضے کا بوجھ کم کرنے کے لیے 6 سالہ روڈ میپ تیار کیا تھا۔ حکومت کا مقصد بینک قرضوں اور سرچارج سے حاصل آمدنی کو استعمال کرتے ہوئے 15 کھرب روپے کا قرضہ واپس کرنا ہے، جبکہ خود مختار پاور پروڈیوسرز کے ساتھ حالیہ مذاکرات کے ذریعے 463 ارب روپے کی بچت کی توقع ہے۔