بیجنگ :نیشنل ہیلتھ انشورنس ایڈمنسٹریشن نے 2024 کی میڈیکل سیکیورٹی ڈویلپمنٹ شماریاتی رپورٹ جاری کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2024 کے آخر تک ، بنیادی میڈیکل انشورنس میں بیمہ شدہ افراد کی تعداد 1،326،378،300 تک پہنچ گئی ۔ انشورنس کا معیار اور ڈھانچہ بہتر ہوتا رہتا ہے اور انشورنس میں شرکت کی شرح 95 فیصد رہی ہے۔2024 ء میں بنیادی میڈیکل انشورنس فنڈ (بشمول زچگی انشورنس) کی کل آمدنی اور کل اخراجات بالترتیب 3,480.

995 ارب یوآن اور 2,967.592 ارب یوآن تھے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ 2018 سے 2024 تک میڈیکل انشورنس فنڈ کے مجموعی اخراجات 16.48 ٹریلین یوآن تھے، جس کی اوسط سالانہ شرح نمو 11 فیصد تھی۔

 

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میڈیکل انشورنس

پڑھیں:

افطاری میں چنے طاقت بحال رکھنے کا بہترین ذریعہ

رمضان المبارک میں طاقت اور انرجی بحال رکھنے کے لیےافطاری میں درست غذا شامل کرنا بیحد اہم ہوتا ہے۔

ایک چیز ایسی ہے جس کو اگر افطار میں شامل کرلیا جائے تو وہ صحت کے لیے بیحد مفید ثابت ہوتی ہے۔

اکثر گھروں میں افطار کے وقت دستر خوان پر چنا چاٹ ضرور موجود ہوتی ہے۔ چنے ذائقے دار تو ہوتے ہی ہیں لیکن یہ صحت کے لیے بھی بہت مفید ہوتے ہیں۔

چنے غذائیت سے بھرپور خوراک ہے جن میں وٹامن، فائبر اور پروٹین وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

امریکا کے ہارورڈ میڈیکل اسکول کے ایک مضمون کے مطابق ایک کپ پکے ہوئے چنوں میں 14.5 گرام پلانٹ بیسڈ پروٹین پایا جاتا ہے۔

پلانٹ بیسڈ پروٹین ایسا پروٹین ہوتا ہے جو دالوں، سبزیوں، بیج اور خشک میوے جات سے حاصل کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے: گرم چنا چاٹ بنانے کا منفرد طریقہ

ایک کپ پکے ہوئے چنوں میں 12.5 گرام فائبر بھی پایا جاتا ہے جو نظامِ ہاضمہ کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مضمون کے مطابق چنے آپ کا پیٹ دیر تک بھرا رکھتے ہیں جس سے آپ کو جلد بھوک محسوس نہیں ہوتی۔

پروٹین اور فائبر ک کے علاوہ چنوں میں بہت سے وٹامن اور منرلز بھی پائے جاتے ہیں۔

مینگنیز دماغ کے لیے فائدہ مند

چنوں میں وافر مقدار میں مینگنیز پایا جاتا ہے جو دماغ کے لیے فائدے مند ہوتا ہے۔

 

ان میں وٹامن بی، کاپر، آئرن، زنک اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ چنوں میں وٹامن اے، ای اور سی بھی موجود ہوتا ہے۔

چنوں کو چاٹ، سلاد یا پھر ابال کر پیسنے کے بعد حمس بنا کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افطاری چنا چاٹ چنے چنے کے فوائد

متعلقہ مضامین

  • نوجوانوں میں بلڈ پریشر کا مرض تیزی سے عام ہونے کی اہم وجہ دریافت
  • پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا،پاکستان میں قحط کا خطرہ ،مشاورتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب
  • چین کی جانب سے پاکستان سمیت 15 ممالک کو ڈیجیٹل بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں مدد کی فراہمی
  • میراڈوناکے بسترمرگ کے گرد میڈیکل آلات موجود نہ ہونے کا انکشاف
  • افطاری میں چنے طاقت بحال رکھنے کا بہترین ذریعہ
  • دبئی 5 سال میں لگژری رئیل اسٹیٹ میں 147 فیصد اضافے کے ساتھ سرفہرست
  • چینی کی برآمد اور قیمتوں میں اضافہ: حکومتی پالیسی پر سوالات اٹھنے لگے
  • قانون کا مفہوم کیسے متعین ہوتا ہے؟
  • کراچی، دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق