2025-01-18@19:28:46 GMT
تلاش کی گنتی: 21

«سیدھا گھر»:

    طلاق کی افواہوں کے بیچ ایک اور بھارتی جارح مزاج کرکٹر رنکو سنگھ نے ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے اسٹار پلئیر رنکو سنگھ نے 25 سالہ نوجوان ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی ہے۔ پریا سروج نے 2024 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر اتر پردیش میں مچلیشہر سیٹ سے کامیاب ہوئیں تھی۔ منگنی کی تقریب میں اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی تھی تاہم پریا کے والد نے انکی منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انکے خاندان کو کرکٹر کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔ ممبر پارلیمنٹ کے والد طوفانی سروج...
    سری لنکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف شرمناک کارکردگی کے بعد بی سی سی آئی نے ٹیم کے لیے 10 نکاتی سخت ہدایات جاری کی ہیں جن کا مقصد ٹور اور سیریز کے دوران پیشہ ورانہ معیارات کو یقینی بنانا ہے۔ ان ہدایات میں سب سے اہم کھلاڑیوں کی اپنی بیویوں اور فیملیز کے ساتھ گزارے جانے والے وقت کی مدت میں کمی اور کھلاڑیوں کو ٹیم کے ساتھ سفر کرنے کا پابند بنانا شامل ہے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے اٹھائے جانے والے ان اقدامات کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے بھارت کے لیجنڈ اسپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ بورڈ کی توجہ ان معاملات کے بجائے فیلڈ میں کھیلے جانے والے گیم پر ہونی چاہیئے۔...
    بھارتی کرکٹ بورڈ انگلینڈ کے خلاف تین ایک روز میچز کی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کل 18 جنوری کو کرے گا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جمعے کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ کپتان روہت شرما اور چیئرمین آف سلیکٹرز اجیت اگرکر ممبئی میں ہفتے کو پریس کانفرنس کریں گے۔ یہ پریس کانفرنس اسکواڈ کے اعلان کے بعد 12 بجکر 30 منٹ پر کی جائے گی، جس میں ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر موجود نہیں ہوں گے۔ بی سی سی آئی کا بیان میں کہنا تھا کہ مینز سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کل...
    بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کو ملک میں سب سے زیادہ پرتعیش زندگی گزارنے کیلئے جانا جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ ملیے سمرجیت سنگھ گائیکواڑ سے جو سونے کی دیواروں والے 24000 کروڑ بھارتی روپے کے محل میں رہتے ہیں۔ یہ رقم اگر پاکستانی روپوں میں تبدیل کی جائے تو یہ 7 کھرب، 72 ارب 19 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں۔  170 کمروں پر مشتمل یہ محل مکیش امبانی کے گھر سے بھی زیادہ عالیشان ہے۔ ارب پتی مکیش امبانی کی 15,000 کروڑ روپے کی حویلی دنیا کے مہنگے ترین نجی گھروں میں سے ایک ہے سمرجیت کا گھر برطانیہ کے شاہی محل بکنگھم پیلس کو بھی ماند کردیتا ہے۔ اس محل کو لکشمی ولاز کہتے ہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جنوری 2025ء) بھارت کی دو فیصد سے بھی کم آبادی ہونے کے باوجود سکھوں کا ملک کو فوڈ سکیورٹی فراہم کرنے کے علاوہ مینوفیکچرنگ شعبے میں بھی نمایاں کردار ہے۔ نیشنل فیملی ہیلتھ سروے کے مطابق مذہبی گروہوں میں سکھ سب سے زیادہ امیر ہیں۔ تقریباً 60 فیصد سکھ گھرانے خوشحال اور زندگی گزارنے کے جدید وسائل رکھتے ہیں۔ منموہن سنگھ کی طرح ان کے برادری کی ایک بڑی آبادی تقسیم ہند کے بعد انتہائی کسمپرسی کا شکار ہوئی، مگر دو دہائیوں کے اندر ہی پھر سے اپنے پیروں پر کھڑی ہو گئی۔ یہ شاید اسی برادری کا طرہ امتیاز ہے، ورنہ اتنے مصائب جھیلنے اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی...
    معروف بھارتی ریپروگلوکار ہنی سنگھ نے خود کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔ ہنی سنگھ نے حال ہی میں سابق بھارتی اداکارہ ریا چکرورتی کے پوڈکاسٹ چیپٹر ٹو میں شرکت کی اور اپنی ڈاکیومینٹری اور نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ ہنی سنگھ نے اس وقت کا ذکر کیا جب وہ ایک مشکل دور سے گزر رہے تھے۔ ریا نے اپنے انسٹا گرام پر ہنی سنگھ کے ساتھ گفتگو کے ٹیزر ویڈیو کو پوسٹ کیا ہے۔ یہ انٹرویو 17 جنوری کو آن ایئر ہوگا۔ ہنی سنگھ نے اپنی بیماری ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ بائی پولر ڈس آرڈر کے اتنے شدید مریض رہے ہیں کہ آج بھی خود...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوگئے جنہیں لیلاوتی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ رات 2 بج کر 30 منٹ پر ممبئی میں باندرا میں اداکار کے گھر پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے چوری کی نیت سے سیف علی خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی جس پر سیف علی خان نے مزاحمت کی تو ملزم فرار ہوگیا۔رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اداکار پر چھری سے حملہ کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اداکار کی لیلاوتی اسپتال میں سرجری کی جارہی ہے، واقعہ کی...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کورنگی میں نماز فجر پڑھ کرآنے والے حافظ قرآن نوجوان کو ڈاکوؤں نے گولیاں مار کرقتل کر دیا۔ مسلح ڈکیتوں نے نوجوان کو قتل کرنے سے قبل 3 گھروں میں ڈکیتی کی واردات بھی کی اور فرارہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح زمان ٹائون تھانے کی حدود کورنگی سیکٹر 51 سی جنجال پورارومیو اسکول کے قریب مسلح ڈکیتوں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔مقتول نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جس کی شناخت 17 سالہ مظفر اقبال ولد مظہر اقبال کے نام سے کی گئی۔ مقتول نوجوان کا ایک بھائی اور 4 بہنیں ہیں مقتول تیسرے نمبر پر تھا اور راج مستری کا...
    معروف بھارتی گٹارسٹ اور بیسیسٹ چندر مولی بسواس اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 48 سالہ چندر مولی کی لاش اتوار کی شام کولکتہ کے علاقے ویلنٹن میں واقع ان کے گرائے کے گھر سے برآمد ہوئی۔ بینڈ ’گولوک‘ کے مرکزی گلوکار مہول چکرورتی جب چندر مولی کے گھر پہنچے  اتو ان کی لاش دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔ مہول نے بتایا کہ چندر مولی صبح سے فون نہیں اٹھا رہے تھے، جس پر وہ فکر مند ہو گئے۔ ایک قریبی دوست کے ہمراہ ان کے گھر پہنچنے پر انہیں مردہ پایا ۔ مہول نے اس واقعے کو بنگال کی میوزک انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔ پولیس کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے...
    سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے انکشاف کیا کہ وہ ماضی میں سابق کپتان کپیل دیو کو قتل کرنا بھی چاہتے تھے۔ انھوں نے سابق آل راؤنڈر کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے سر پر گولی مارنا چاہتے ہیں۔ یوگراج نے ایک ٹیسٹ اور 6 ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کی نمائندگی کی ہے، 81-1980 کے دوران یوگراج کو ایک بار کپیل دیو نے بھارتی ٹیم سے ڈراپ کردیا تھا۔ کپیل کو جب نارتھ زون اور ہریانہ سے بھارتی کپتان بنایا گیا تھا تو انھوں نے مجھے بغیر کسی وجہ ڈراپ کردیا تھا، میں اس وقت طیش میں اپنا پستول لیکر ان کے گھر واقع سیکٹر 9 میں گیا...
    بھارت میں ایک بار پھر زیادہ کام کرنے کی ضرورت کے حوالے سے گرما گرم بحث شروع ہوچکی ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سی ای او آدر پونا والا نے معروف صنعت کار اور ارب پتی تاجر آنند مہیندرا کی ایک ایکس پوسٹ کے جواب میں لکھا ہے کہ ہر اتوار کو میری بیوی مجھے بخوشی تکتی رہتی ہے۔ اُن کا اشارا اس بات کی طرف تھا کہ بھارت میں زیادہ کام کرنے کے حق میں بولنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ آنند مہیندرا نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا تھا کہ میری بیوی بہت خوبصورت ہے اور میں اُسے تکتا رہتا ہوں۔ یاد رہے کہ بھارت بھر می اس وقت یہ نکتہ زیرِبحث ہے کہ اگر...
    ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت کا امیر ترین امبانی خاندان اپنے گھر کی 27ویں منزل پر ہی کیوں رہتا ہے؟ مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا جسکا جواب ہر کوئی جاننے کیلئے منتظرہے۔ امبانی خاندان کا شمار ایشیا کے امیر ترین خاندانوں میں کیا جاتا ہے جو نہ صرف اپنے شاندار طرز زندگی کے سبب مشہور ہیں بلکہ انکا رہن سہن دیکھ کر کوئی بھی دنگ رہ جائے گا۔ کروڑوں مالیت کا عالیشان گھر جو ہر طرح کی لگژری سہولتوں سے مزین ہے اور کئی منزلوں پر مشتمل ہے اتنے بڑے گھر میں امبانی خاندان نے اپنی رہائش کے لیے صرف 27ویں منزل کا ہی انتخاب کیوں کیا؟ 119 اعشاریہ 5 بلین امریکی ڈالر کے مالک...
    لاس اینجلس کی آگ نہ بجھائی جاسکی، 12 ہزارگھر راکھ کا ڈھیر، ابتک 150 ارب ڈالر کا نقصان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز لاس اینجلس: امریکی شہر لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ تاحال نہ بجھائی جاسکی جس کے نتیجے میں 12ہزار مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے تاریخی شہر میں منگل سے لگی آگ پر اب تک نہ قابو پایا جا سکا ہے جب کہ حکام نے اب تک آتشزدگی سے 11 ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے جن کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ہلاک افراد کی اصل تعداد کیا ہوگی البتہ آگ کی وجہ سے...
    ڈاکٹر من موہن سنگھ، بھارت کے سابق وزیر اعظم، ایک ایسی شخصیت تھے جنہیں ان کی دیانت داری، علمی قابلیت، اور ملک کے لیے بے شمار خدمات کے باعث ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ بھارت کے پہلے سکھ وزیر اعظم تھے، جنہوں نے 2004 سے 2014 تک دس سالہ اقتدار کے دوران ملک کو اقتصادی ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ ان کی وفات کے بعد ان کے جسد خاکی کو نگم بودھ گھاٹ لے جایا گیا، جہاں ان کی آخری رسوم ادا کی گئیں۔ تاہم، ان کی آخری رسوم راج گھاٹ پر منعقد نہ کرنے کے فیصلے نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے اس فیصلے کو ڈاکٹر من موہن سنگھ کی...
    لکھنؤ:بھارت میں فورسز کے 3 اہل کاروں کے اپنے ہاتھوں اپنی جان لے لی۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی فورسز کے 3اہلکاروں نے خودکشی کرلی۔ خودکشی کا پہلا واقعہ لکھنؤ میں پیش آیا، جہاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 36 سالہ اہلکار اوپیندرا کمار سنگھ نے خودکشی کی۔ اس کے بعد انڈو تبت بارڈر پولیس فورس کے ایک اور اہلکار سجن سنگھ نے بھی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ وہ اگلے سال ریٹائر ہونے والے تھے۔ تیسرا واقعہ گریٹر نوئیڈا میں پیش آیا جہاں انڈین سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے 23 سالہ کانسٹیبل ابھینندن نے ٹوائلٹ میں خود کو گولی...
    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں 24 گھنٹے کے دوران بھارت کے نیم فوجی دستے کے 3 اہلکاروں نے یکے بعد دیگرے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خودکشی کا پہلا واقعہ اترپردیش کے شہر لکھنو میں پیش آیا جہاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 36 سالہ اوپیندرا کمار سنگھ نے خودکشی کی۔ اسی طرح انڈو تبت بارڈر پولیس فورس کے بھی ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جس کی شناخت سجن سنگھ کے نام سے ہوئی، جو اگلے برس ریٹائرڈ ہونے والا تھا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں انڈین سینٹرل...
     بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد گھر میں مردہ پائے گئے۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق جمعہ کو سینئر پولیس اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ شوہرمعین، بیوی عاصمہ جبکہ اور تین بچے 8 سالہ افصہ اور 4 سالہ عزیزہ اور ایک سالہ ادیبہ شامل گھر میں مردہ پائے گئے ۔ یہ واقعہ نئی دہلی سے تقریبا 46 میل دور اتر پردیش کی شہر میرٹھ میں پیش آیا۔ میرٹھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وپن ٹاڈا نے بتایا کہ گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔ بچوں کی لاشیں جن کی عمریں 1، 4 اور 8 سال تھیں، ایک بیڈ باکس کے اندر سے ملیں جبکہ میاں اور بیوی کی لاشیں زمین پر پائی گئیں۔...
    بھارتی ریاست اترپردیش میں 24 گھنٹوں کے دوران بھارت کے نیم فوجی دستے کے 3 اہلکاروں نے یکے بعد دیگرے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خودکشی کا پہلا واقعہ اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا جہاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 36 سالہ اوپیندرا کمار سنگھ نے خودکشی کی۔ اسی طرح انڈو تبت بارڈر پولیس فورس کے بھی ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جس کی شناخت سجن سنگھ کے نام سے ہوئی اور جو اگلے برس ریٹائرڈ ہونے والا تھا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں انڈین سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے کانسٹیبل ابھینندن نے ٹوائلٹ میں خود کو...
    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کا غیر پیشہ ورانہ طرز عمل ایک بار پھر منظر عام پر آگیا، مودی سرکار کے دورحکومت میں بھارتی فضائیہ کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل اے پی سنگھ نے جنگی طیاروں کی کمیشن میں تاخیر پر شدید ردعمل دیا اور کہا کہ تیجس پروجیکٹ کا آغاز 1986ء میں ہوا جبکہ پہلا طیارہ اس کے آغاز کے 17 برس بعد اڑا، ٹیسٹنگ کے 16 سال بعد یہ طیارہ بھارتی فضائیہ میں شامل ہوا۔ سربراہ بھارتی فضائیہ نے کہا کہ اب تک بھارتی فضائیہ میں 40 طیارے بھی شامل نہیں ہوسکے، یہ نااہلی ہماری صلاحیتوں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، وقت...
۱