بھارتی ٹیم کو پاکستان سے بدترین شکست ہوگی، بھارتی مذہبی مہاکمبھ بابا کے بیان نے بھارت میں آگ لگادی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
بمبئی (نیوزڈیسک)بھارت کے مشہور مذہبی شخصیت، اور مہا کمبھ میلے کے بابا ابھے سنگھ، جنہیں ’آئی آئی ٹی بابا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے غیر متوقع دعویٰ کر دیا۔
یاد رہے کہ 23 فروری کو دبئی میں چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بڑا مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ تاہم، اس اہم میچ سے قبل بابا ابھے سنگھ نے پیشگوئی کی ہے کہ اس بار بھارت، پاکستان کو شکست نہیں دے سکتا۔
بھارتی میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بابا کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’چاہے ویرات کوہلی سمیت تمام کھلاڑی اپنی پوری طاقت جھونک دیں، تب بھی پاکستان ہی جیتے گا۔ میں نے کہہ دیا ہے، بس کہہ دیا ہے۔‘
ان کے اس بیان نے بھارتی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ لوگ ان کے دعوے کو حقیقت مان رہے ہیں جبکہ دیگر اسے محض ایک قیاس آرائی قرار دے رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا واقعی بابا کی پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے یا بھارتی ٹیم تاریخ رقم کرنے میں کامیاب ہوگی۔
لاہو: میو ہسپتال کی لفٹ گرگئی، نرسز سمیت13خواتین زخمی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارت بنگلادیش میچ؛ دبئی میں خالی اسٹیڈیم دیکھ کر بھارتی شائقین پاکستان کے حق میں بول پڑے
کراچی:چیمپیئنز ٹرافی کے تحت دبئی میں کھیلے گئے بھارت اور بنگلا دیش میچ کے دوران خالی اسٹیڈیم پر بھارتی شائقین نے آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایونٹ مکمل طور پر پاکستان منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
گزشتہ روز، بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان دبئی اسٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا لیکن کھیل کے آخر تک 25ہزار کی گنجائش رکھنے والا اسٹیڈیم بھر نہ سکا جس پر سوشل میڈیا صارفین ون ڈے فارمیٹ سے متعلق طرح طرح کی باتیں کرنے لگے۔
مزید پڑھیں؛ چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خالی اسٹیڈیم سے معلوم ہوتا ہے کہ لوگ چیمپیئنز ٹرافی کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ خالی اسٹیڈیم کی وجہ سے دبئی اور ویسٹ انڈیز میں آئی سی سی ایونٹس منعقد نہیں ہونے چاہیے۔
ایکس پر ایک صارف نے کہا کہ دبئی کا خالی اسٹیڈیم دیکھ کر افسوس ہو رہا ہے، اب بھی وقت ہے کہ ٹورنامنٹ کو مکمل طور پر پاکستان منتقل کر دیا جائے۔
بعض صارفین نے تو ون ڈے فارمیٹ کو بے کار قرار بھی دیا اور کہا کہ رواں ایڈیشن کے بعد اس ٹورنامنٹ کو ختم کر دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے کی جگہ ٹی20 فارمیٹ اختیار کرنا چاہیے اور اگر ون ڈے کھیلنا ہی ہے تو 40اوورز کا کھیلا جائے۔
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے جبکہ بھارت اپنے تمام میچز دبئی میں کھیل رہا ہے۔ گروپ اے کے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دی تھی۔