چیمپئنز ٹرافی: دبئی میں ہونیوالے پاک بھارت میچ کے ٹکٹ ایک گھنٹے میں فروخت ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دبئی میں ہونے والے پاک بھارت کرکٹ میچ کے ٹکٹ ایک گھنٹے میں فروخت ہوگئے۔چیمپئنز ٹرافی میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آج جیسے ہی ٹکٹ بک کرنےکا وقت شروع ہوا تو دونوں ملکوں کے شائقین کے درمیان آن لائن ٹکٹ بک کرنے کی ریس لگ گئی اور پاک بھارت ٹیموں کے درمیان میچ کے ٹکٹ ایک گھنٹے میں فروخت ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق پاک بھارت ٹاکر ے کے لیے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوتے ہی بکنگ ویب سائٹ پر رش لگ گیا، تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار فینز نے آن لائن ٹکٹ کے حصول کے لیے دلچسپی ظاہر کی اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں 23 فروری کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔بہت سے شائقین نے ٹکٹ نہ ملنے کا شکوہ کیا اور افسوس کا اظہار کیا کہ وہ پاک بھارت میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر نہیں دیکھ سکیں گے۔دبئی میں ہونے والے اس اہم میچ کےٹکٹ کی کم سے کم قیمت 500 درہم(38 ہزار پاکستانی روپے) تھی جب کہ 12 ہزار 500 درہم کا مہنگا ترین پاس بھی رکھا گیا تھا۔
اس کے علاوہ ایک ہزار، 1200، 2500، 5000 درہم کا ٹکٹ بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا اور 9 مارچ تک چیمپئنز ٹرافی جاری رہے گی۔چیمپئنز ٹرافی میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلیں جائیں گے اور تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ بھارتی ٹیم اپنے سارے میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں کھیلے گی۔
لاہور: خاتون نے گنگا رام اسپتال کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی فروخت ہوگئے پاک بھارت ایک گھنٹے کے درمیان میچ کے
پڑھیں:
ویرات کوہلی کی گرس گیل کے اسٹائل سے ڈانس کرنے کی ویڈیو پھر سے وائرل
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ کلاس پلیئر ویرات کوہلی کی کنگنم اسٹائل میں ڈانس کی ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہوگئی۔
ویرات کوہلی کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو 2013 میں چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد کی ہے جس میں بھارت نے دھونی کی کپتانی میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
2013 میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوا تھا جس میں بھارت نے انگلینڈ کو پانچ رنز سے شکست دی تھی۔
میچ میں بھارت کی تاریخی فتح کے بعد ویرات کوہلی نے اسٹیڈیم میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ جیت کا جشن منایا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں والا گنگنم اسٹائل ڈانس کر کے سب کو حیران کردیا تھا۔
واضح رہے کہ 2013 میں گنگنم اسٹائل ڈانس دنیا بھر میں تیزی سے وائرل ہورہا تھا۔ برمنگھم میں تماشائی ویرات کو نئے روپ میں دیکھ کر حیران ہوئے تھے اور مداحوں نے اُن کے ڈانس کا موازنہ کرس گیل سے کیا تھا۔
ویرات کوہلی فروری 2025 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلیے بھی تیار ہیں اور مداحوں کو امید ہے کہ وہ اس ایونٹ میں بھی شاندار بلے بازی کریں گے۔
بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کا اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلادیش کے خلاف دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔