تاریخ پہ تاریخ؛ بھارتی ایئرچیف ملکی طیارہ ساز ادارے پر برس پڑے
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
پہ در پہ ناکام پروجیکٹس پر سبکی کا سامنا کرنے والے بھارتی فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ نے اپنے ہی طیارہ ساز سرکاری ادارے کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو کا ائیر شو طیارہ ساز ملکی ادارے ’’ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ‘‘ کے لیے خوشگوار تجربہ ثابت نہیں ہوا۔
اس ایئرچیف کے مہمان خصوصی بھارتی فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ تھے جنھوں نے لڑاکا طیارے ’’تیجس‘‘ کی طیاری میں تاخیر پر ادارے کی نااہلی پر سوالات اُٹھائے دیے۔
بھارتی فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ نے کہا کہ مجھے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) پر بالکل بھروسہ نہیں ہے۔
بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ فروری میں 11 تیجس ایم کے ون اے طیارے تیار ملنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن اب تک ایک بھی طیارہ نہیں بن سکا ہے۔
دوسری جانب طیارہ ساز ادارے کے سربراہ نے کہا کہ انہوں نے وعدہ کیا کہ جیسے ہی انجن دستیاب ہوں گے تو طیاروں کو ائیر فورس کے حوالے کردیا جائے گا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی فضائیہ کے سربراہ طیارہ ساز
پڑھیں:
تعلیمی ادارے 5 دن کے لئے بند رکھنے کا اعلان
ننکانہ صاحب (نیوز ڈیسک) تعلیمی ادارے 5 دن کے لئے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ، یہ تعطیلات 12 اپریل سے 16 اپریل تک ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں بیساکھی کے تہوار شروع ہونے جارہا ہے ، بیساکھی تہوار میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد پاکستان پہنچ گئی ہے۔.
ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں ضلع بھر کے تعلیمی ادارے پانچ دن کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ تعطیلات 12 اپریل سے 16 اپریل تک ہوں گی۔
بیساکھی کی تقریبات کا مرکزی پروگرام 14 اپریل کو ہونا ہے، جس کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کی ہدایات پر سکھ برادری کے بیساکھی تہوار کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔
تقریب کی سیکیورٹی کے لیے 2 ہزار پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
پاک بھارت مذہبی سیاحتی معاہدے کے تحت 3000 سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت ہے تاہم اس سال 7000 سے زائد بھارتی یاتری آنا چاہتے ہیں۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سکھ یاتریوں کے لیے ویزا جاری کرے۔
مزیدپڑھیں:تحائف نہ دینے پر بریک اپ، لڑکے نے لڑکی کے گھر سیکڑوں کیش آن ڈیلیوری آرڈرزبھیج دیے