تاریخ پہ تاریخ؛ بھارتی ایئرچیف ملکی طیارہ ساز ادارے پر برس پڑے

تیجس طیاروں کی تیاری میں ادارہ تاخیر پر تاخیر کیے جا رہا تھا


ویب ڈیسک February 12, 2025
بھارتی طیارہ ساز ادارے نے فروری میں طیارے تیار کرکے دینے کا وعدہ کیا تھا

پہ در پہ ناکام پروجیکٹس پر سبکی کا سامنا کرنے والے بھارتی فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ نے اپنے ہی طیارہ ساز سرکاری ادارے کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو کا ائیر شو طیارہ ساز ملکی ادارے ’’ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ‘‘ کے لیے خوشگوار تجربہ ثابت نہیں ہوا۔

اس ایئرچیف کے مہمان خصوصی بھارتی فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ تھے جنھوں نے لڑاکا طیارے ’’تیجس‘‘ کی طیاری میں تاخیر پر ادارے کی نااہلی پر سوالات اُٹھائے دیے۔

بھارتی فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ نے کہا کہ مجھے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) پر بالکل بھروسہ نہیں ہے۔

بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ فروری میں 11 تیجس ایم کے ون اے طیارے تیار ملنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن اب تک ایک بھی طیارہ نہیں بن سکا ہے۔

دوسری جانب طیارہ ساز ادارے کے سربراہ نے کہا کہ انہوں نے وعدہ کیا کہ جیسے ہی انجن دستیاب ہوں گے تو طیاروں کو ائیر فورس کے حوالے کردیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں