اتراکھنڈ میں مدارس کے خلاف کارروائی، 15 دنوں میں 52 سے زائد مدارس سیل کردئے گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
وزیراعلٰی پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ ریاست میں چل رہے غیر قانونی مدارس کے خلاف کارروائی جاری رہیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کی بی جے پی اقتدار والی دھامی حکومت نے اترپردیش کی یوگی حکومت کی طرز پر ریاست میں مدارس کے خلاف کارروائی کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔ ریاست بھر میں مدارس کو غیر قانونی بتا کر سیل کیا جا رہا ہے۔ ریاست میں مدارس کے خلاف ریاستی حکومت نے سخت رویہ اپناتے ہوئے گزشتہ 15 دنوں میں 52 سے زائد غیر قانونی مدارس کو سیل کر دیا ہے۔ حکام وزیراعلٰی پشکر سنگھ دھامی کی ہدایت پر غیر قانونی مدارس کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ غیر قانونی مدارس کے سوال پر وزیراعلٰی پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ ریاست میں چل رہے غیر قانونی مدارس کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ ریاست میں گزشتہ 15 دنوں کے اندر دہرادون کے وکاس نگر میں 12 اور ادھم سنگھ نگر ضلع کے کھٹیما میں 9 غیر قانونی مدارس کو سیل کیا گیا ہے۔
دہرادون کے پچھوادون اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی طور پر مدارس چلائے جانے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی ان دونوں آبادی کی تبدیلیوں کے معاملات بھی اتراکھنڈ میں کافی دیکھے جا رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر وزیراعلٰی پشکر سنگھ دھامی نے اتراکھنڈ کی اصل شکل کو برقرار رکھنے کے لئے سخت موقف اختیار کیا ہے۔ پشکر سنگھ دھامی اس حوالے سے پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ ریاست کی بنیادی شکل کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔ جس کی وجہ سے دہرادون کے وکاس نگر اور ادھم سنگھ نگر کے کھٹیما میں مسلسل کارروائی جاری ہے۔
اتراکھنڈ کے وزیراعلٰی پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ غیر قانونی مدارس، غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اتراکھنڈ میں ایسے غیر قانونی مدارس کے خلاف تحقیقات کے لئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں جو بھی غیر قانونی پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اس کے علاوہ تفتیش کے دوران غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، یہ سلسلہ مسلسل جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں "مسوری دہرادون ڈیولپمنٹ اتھارٹی" نے اتراکھنڈ کے دہرادون ضلع میں کئی مدارس کے خلاف کارروائی کی تھی۔ اس کی مخالفت میں مسلمانوں نے دہرادون ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر کا گھیراؤ کیا تھا اور اپنی ناراضگی ظاہر کی تھی۔ معاملہ بڑھنے پر پولیس کو بلایا گیا۔ پولیس نے متعدد احتجاج کررہے مسلمانوں کو حراست میں لے لیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیراعل ی پشکر سنگھ دھامی نے غیر قانونی مدارس کے خلاف مدارس کے خلاف کارروائی ریاست میں نے کہا کہ
پڑھیں:
بلوچستان میں ٹرین دہشتگرد حملے میں ’را‘ ملوث ہے: رہنما سکھ فارجسٹس گرپتونت سنگھ پنوں
امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بلوچستان میں ٹرین حملے سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔
سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین دہشت گرد حملےمیں ’را‘ ملوث ہے، عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور ’را‘ کےخلاف کارروائی کریں۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت خفیہ جنگی حکمتِ عملی کے بلیو پرنٹ پر عمل کر رہا ہے، مودی کا بھارت صرف علاقائی خطرہ نہیں، یہ ایک مکمل دہشت گرد حکومت ہے، مودی حکومت پُرتشدد بین الاقوامی جبر میں مصروف ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان ٹرین حملہ بھارت کے جارحانہ دفاعی نظریے کا ثبوت ہے، بھارت خفیہ دہشت گرد کارروائیوں سے پڑوسی ممالک کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، بھارت بیرونِ ملک مخالفین کے قتل، انتہا پسندی اور سرحد پار دہشت گردی میں ملوث ہے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ مودی نے بھارت کو ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا عالمی مرکز بنا دیا ہے، ’را‘ کی بے قابو کارروائیاں جنوبی ایشیاء کو خطرے میں ڈال رہی ہیں اور ریاستی تشدد کی خطرناک عالمی مثال قائم کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت کے انٹیلی جنس آپریٹس پر سفارتی اور سیکیورٹی پابندیاں لگائی جائیں، دنیا اب بھارت کی خفیہ دہشت گرد کارروائیوں پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کا احتساب نہ کیا گیا توان کا اگلا حملہ اور بھی زیادہ معصوم جانیں لے گا۔
Post Views: 1