امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بلوچستان میں ٹرین حملے سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین دہشت گرد حملےمیں ’را‘ ملوث ہے، عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور ’را‘ کےخلاف کارروائی کریں۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت خفیہ جنگی حکمتِ عملی کے بلیو پرنٹ پر عمل کر رہا ہے، مودی کا بھارت صرف علاقائی خطرہ نہیں، یہ ایک مکمل دہشت گرد حکومت ہے، مودی حکومت پُرتشدد بین الاقوامی جبر میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان ٹرین حملہ بھارت کے جارحانہ دفاعی نظریے کا ثبوت ہے، بھارت خفیہ دہشت گرد کارروائیوں سے پڑوسی ممالک کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، بھارت بیرونِ ملک مخالفین کے قتل، انتہا پسندی اور سرحد پار دہشت گردی میں ملوث ہے۔   گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ مودی نے بھارت کو ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا عالمی مرکز بنا دیا ہے، ’را‘ کی بے قابو کارروائیاں جنوبی ایشیاء کو خطرے میں ڈال رہی ہیں اور ریاستی تشدد کی خطرناک عالمی مثال قائم کر رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گرپتونت سنگھ پنوں

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشتگرد کس ملک میں ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں اور بھارتی میڈیا کیوں متحرک ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

لاہور ( طیبہ بخاری سے )جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشتگرد، کس ملک میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں؟ اس حوالے سے  تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشت گرد، افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں، دہشت گردوں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے،سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کر لیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ذرائع نے تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بتایا ہے کہ عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنائے جانے، مشکل علاقہ ہونے کی وجہ سے  پیچیدہ آپریشن انتہائی اختیاط سے کیا جا رہا ہے،سیکیورٹی فورسز آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گی،جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے  بزدلانہ حملہ پر انڈین اور ملک دشمن سوشل میڈیا غیر معمولی طور پر متحرک ہے ،بزدلانہ حملہ ہونے کے وقت سے لے کر بھارتی میڈیا، بھارتی سوشل میڈیا اور ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس ملکر مسلسل گمراہ کن، جھوٹا اور فیک پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔

جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں نے عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنا رکھا ہے ، سیکیورٹی ذرائع

 ذرائع نے مزید بتایا کہ پروپیگنڈا اور فیک نیوز  پھیلانے میں پرانی ویڈیوز، اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز، پرانی تصاویر، فیک وٹس ایپ پیغامات اور پوسٹرز کے ذریعے ہیجان پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔مذموم سوشل میڈیا مہم کے ذریعے لوگوں میں ہیجان پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔دہشت گردوں سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی پاکستان مخالف زہر اگلنے میں ہندوستانی میڈیا کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں، ہندوستانی میڈیا پاکستان سے باہر بیٹھے  خود ساختہ بھگوڑے بلوچ رہنماؤں کے تجزیئے دکھا کر لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے، عوام سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن  اور من گھڑت پروپیگنڈا کی بجائے مستند ذرائع سے دی جانے والی معلومات پر اکتفا کریں۔

پاکستان پوسٹ میں خلاف ضابطہ 381 بھرتیوں کا انکشاف

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان ٹرین حملے کی ذمہ دار را ہے، اگلا حملہ زیادہ جانیں لے سکتا ہے، سکھ خالصتان رہنما
  • بلوچستان ٹرین حملے میں را ملوث ہے ، اگلاحملہ زیادہ جانیں لے سکتا ہے، سکھ خالصتان رہنما
  • مودی کا بھارت خواتین کیلیے ڈراؤنا خواب بن گیا ؛برطانوی خاتون 2 بارزیادتی کا شکار
  • بلوچستان میں ٹرین دہشتگرد حملے میں ’را‘ ملوث ہے: رہنما سکھ فارجسٹس گرپتونت سنگھ پنوں
  • دہشت گردی افسوسناک، دشمنوں کا ناپاک گٹھ جوڑ سمجھ چکے، قوم فوج کیساتھ ہے: سیاسی رہنما
  • امریکا کی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی مذمت، بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد گروپ قرار دیدیا
  • دہشتگرد بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں،انجام تک پہنچائیں گے : وزیر اعظم
  • جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشتگرد کس ملک میں ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں اور بھارتی میڈیا کیوں متحرک ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
  • نریندر مودی کا دورئہ امریکہ اور بھارتی تارکین وطن کا انخلاء