سری نگر(اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں انتظامیہ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کی سربراہ محبوبہ مفتی اور انکی بیٹی التجا مفتی کو سری نگر میں گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق التجا مفتی نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ انہیں اور ان کی والدہ محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے ،میری والدہ ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور
جانے والی تھیں، جہاں رواں ہفتے کے شروع میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے ایک ٹرک ڈرائیور کو مار دیا تھا، ہمارے گھر کے دروازے اس لیے بند کر دیے گئے ہیں کیونکہ والدہ مقتول نوجوان کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے سوپور جانا چاہتی تھیں۔ التجا نے مزید لیکھا کہ میں کٹھوعہ جاناچاہتی تھیں جہاں بھارتی فورسز نے ایک شہری مکھن دین کو دوران حراست قتل کیا ، کشمیر میں کچھ نہیں بدلا ہے ، یہاں عسکریت پسندوں کے خاندانوں کو بھی مجرم قرار دیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے بدھ کے روز ضلع بارہمولہ کے علاقے سنگرامہ چوک میں تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر ایک ٹرک کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسکا ڈرائیور وسیم احمد میر شہید ہو گیا تھا۔ بھارتی پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں مکھن دین نامی ایک نوجوان کو دوران حراست تشدد کر کے شہید کردیاتھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

منشیات فروش ’’باپ بیٹی گینگ‘‘ پکڑا گیا، بھاری مقدار میں چرس برآمد؛ ویڈیو

لاہور:

منشیات فروشی میں ملوث باپ بیٹی گینگ کو پولیس نے گرفتار کرلیا، جن سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے  لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرکے  باپ بیٹی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔  لاہور میں موبائلز اسکواڈ ناکا پر شیرا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گیارہ کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم خاتون (بیٹی) کی آڑ میں پشاور سے لاہور چرس کی سپلائی دینے آ رہا تھا کہ ناکا شیرا کوٹ پر موجود اہل کاروں نے مشکوک گاڑی کو چیک کیا، جس میں سے گیارہ کلوگرام چرس کے پیکٹ برآمد ہوئے۔

کارروائی کے ذریعے ملزمان کی پشاور سے لاہور منشیات  کی سپلائی کو ناکام بنا دیا گیا۔ ملزمان میں حیات اللہ اور اس کی بیٹی  رومیشہ شامل ہیں، جنہیں تھانہ شیراکوٹ منتقل کر دیا گیا  ہے جب کہ برآمد ہونے والی چرس ڈی ایس پی مبشر اعوان کی  زیر نگرانی تھانہ شیراکوٹ کے حوالے  کردی گئی۔

 

متعلقہ مضامین

  • بنت حوا
  • محبوبہ مفتی کو انکی بیٹی التجا مفتی کیساتھ گھر میں نظربند کردیا گیا
  •  شاہ محمود قریشی کی بیٹی  مہر بانو قریشی ملتان میں گرفتار
  • منشیات فروش ’’باپ بیٹی گینگ‘‘ پکڑا گیا، بھاری مقدار میں چرس برآمد؛ ویڈیو
  • اے آئی کی مذہبی معاملات میں مدد؟
  • بھارتی فوجیوں نے کشمیری ڈرائیور کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا
  • بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کا گھر نذرِ آتش
  • مولانا سے شادی کیلئےمر رہی ہوں، راکھی ساونت کا مفتی قوی کی پیشکش پر ردعمل
  • بھارتی فلم کی شوٹنگ کے دوران دھماکہ،معروف بالی ووڈ اداکار شدید جھلس گئے