ڈیوڈ وارنر گھنٹوں انتظار کرانے پر بھارتی ایئرلائن پر بھڑک اٹھے
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
آسٹریلیا کے سابق کپتان ڈیوڈ وارنر گھنٹوں انتظار کروانے پر بھارتی ایئرلائن پر بھڑک اٹھے۔
سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو پائلٹ نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی ایئرلائن کی پرواز کے لیے گھنٹوں انتظار سے شدید کوفت ہوئی جس پرانہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پائلٹ نہ ہونے کی وجہ سے وارنر سمیت متعدد مسافر کئی گھنٹے جہاز میں بیٹھے رہے۔ہوائی جہاز کئی گھنٹے تک بھارتی شہر بنگلورو کے ایئر پورٹ پر کھڑا رہا تاہم ایئر لائن کی طرف سے پرواز میں تاخیر کی وجہ موسمی خرابی بیان کی گئی۔
مزید پڑھیں: ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
ڈیوڈ وارنر نے واقعے کے حوالے سے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا۔ وارنر کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسے ہوائی جہاز میں سوار ہوگئے ہیں جس میں کوئی پائلٹ موجود نہیں اور ہم گھنٹوں سے اس طیارے میں انتظار کررہے ہیں۔ آپ نے یہ جانتے ہوئے بھی مسافروں کو کیوں سوار کرایا جب آپ کے پاس فلائٹ کے لیے پائلٹ نہیں تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈیوڈ وارنر
پڑھیں:
اسرائیلی جارحیت: 48 گھنٹوں میں مزید 130 فلسطینی شہید، 263 زخمی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کم از کم 130 فلسطینی شہید اور 263 زخمی ہو چکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اسرائیل نے غزہ میں بمباری اور زمینی حملے دوبارہ شروع کر دیے ہیں، جس کا مقصد مبینہ طور پر حماس کے زیر حراست اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر دباؤ ڈالنا ہے۔
ادھر جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی افواج کی گولہ باری اور فضائی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے سرحد پار سے فائر کیے گئے راکٹس کو روکا اور جوابی کارروائی میں دو لبنانی شہروں پر گولہ باری اور تین دیگر علاقوں میں فضائی حملے کیے۔
اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق، یہ حملے لبنانی علاقے سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد کیے گئے۔ لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے متعدد عمارتیں تباہ ہوئیں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب اسرائیلی حکام نے کہا کہ انہوں نے تین راکٹس کو سرحدی علاقے میں مار گرایا۔ تاہم، حزب اللہ نے ان حملوں سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کی ہے۔
یہ صورتحال غزہ جنگ کے خطے میں مزید پھیلنے کے خدشات کو بڑھا رہی ہے، جہاں پہلے ہی ہزاروں فلسطینی شہید اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔