’بھارت سے میچ ہار جاؤ تو گھر والے بھی فون نہیں کرتے‘
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت میچ کا بخار سابق کرکٹرز پر بھی سوار ہو گیا ہے دونوں ممالک کے سابق کرکٹرز نے دلچسپ گفتگو کی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں۔ 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔تاہم شائقین کرکٹ کو سب سے زیادہ انتظار 23 فروری کو دبئی میں ہونے والے روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مقابلے کا ہے۔ اس بڑے مقابلے کا وقت جیسے جیسے قریب آ رہا ہے۔ عام شائقین پر کرکٹ کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے سابق کرکٹرز بھی اس بخار کا شکار ہو رہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں دونوں ممالک کے سابق کرکٹرز شاہد خان آفریدی، انضمام الحق، نوجوت سنگھ سدھو اور یوراج سنگھ شریک تھے اور موضوع گفتگو پاکستان اور بھارت میچز تھے۔پاکستان کے سابق کپتان اور اور ون ڈے میں پاکستان کے سب سے کامیاب بلے باز انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے میچوں میں سنسنی اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ اگر ہم بھارت سے میچ ہار جاتے تو گھر والے بھی فون نہیں کرتے تھے۔سابق بھارتی اوپنر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ پاک بھارت میں اتنا کرکٹ ٹیلنٹ موجود ہے کہ اگر ساتھ مل کر کھیلیں تو دنیا فتح کر لیں، اس پر یوراج سنگھ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ پھر تو ہمیں جگہ ہی نہیں ملتی۔سابق قومی کپتان شاہد خان آفریدی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے دونوں ممالک کے اسکواڈز کا تقابل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھارتی ٹیم میں میچ ونرز زیادہ ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دونوں ممالک کے پاکستان اور سابق کرکٹرز کے سابق کہا کہ
پڑھیں:
سعودی ایئرلائن کی پرواز سے رہ جانے والے عمرہ زائرین 2 روز بعد بھی وطن نہ پہنچ سکے
کراچی:سعودی ایئرلائن کی پرواز سے رہ جانے والے عمرہ زائرین 2 روز بعد بھی سعودی ایئرپورٹ سے پاکستان نہیں پہنچ سکے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں 2 روز سے محصور پاکستان عمرہ زائرین کی وطن واپسی کے حوالے سے اقدامات نہیں کیے جاسکے۔
سعودی ائیرپورٹ پر پھنسے عمرہ زائرین نے الزام عائد کیا کہ ہوائی اڈے کے لاؤنج میں واپسی کے لیے طویل انتظار کے باوجود کوئی مدد نہیں کی گئی۔
عمرہ زائرین کے مطابق سفارت خانے کے ایک فرد نے ان سے رابطہ کیا ہے اور تفصیلات حاصل کی ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر موجود 60 سے زائد عمرہ زائرین کو سعودی ائرلائن کی پرواز انتظامیہ پیچیدگی کی وجہ سے ہوائی اڈے پر چھوڑ آئی تھی۔