وائرل ہونے والی تصویر میں مردوں کے ہاتھ پاؤں کو زنجیروں میں جکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کئی لوگوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ تصویر میں موجود افراد بھارتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر امریکہ پہنچنے والے بھارتیوں کے ڈی پورٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں سوشل میڈیا پر ایک تصویر زیر گردش ہے جو اس دعوے کیساتھ پوسٹ کی گئی ہے کہ غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کے ہاتھوں اور پیروں میں ہتھکڑیاں باندھ کر ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔ بھارتی اخبار ”انڈیا ٹوڈے“ کی جانب سے بھارتی شہریوں کی اس تذلیل کو چھپانے کیلئے ایک فیکٹ چیک پیش کیا گیا جو جھوٹا ثابت ہوگیا۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ڈی پورٹ کئے گئے بھارتیوں کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں یا بیڑیوں میں جکڑا گیا۔ فیکٹ چیک میں کہا گیا کہ تصویر میں دکھائے جانے والے تارکین وطن کو بھارت نہیں بلکہ گوئٹے مالا واپس بھیجا جا رہا ہے۔

بظاہر بھارتی میڈیا نے ایک پرانی تصویر کا سہارا لیتے ہوئے اس امر کو جھٹلانے کی کوشش کی کہ ڈی پورٹ کئے گئے بھارتی شہریوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا گیا۔ مذکورہ پرانی تصویر پر بھارتی حکام کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر ایک جعلی تصویر شیئر کی جا رہی ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہندوستانی تارکین وطن کو ہتھکڑیوں اور زنجیروں میں امریکہ سے ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔ لیکن یہ تصویر دراصل ان لوگوں کی ہے جو بھارت کی نہیں بلکہ گوئٹے مالا واپس بھیجے جا رہے ہیں۔ وائرل ہونے والی تصویر میں مردوں کے ہاتھ پاؤں کو زنجیروں میں جکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کئی لوگوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ تصویر میں موجود افراد بھارتی ہیں۔ لیکن امریکہ میں ڈی پورٹیشن کے چیف مائیکل ڈبلیو بینکس نے ڈی پورٹ کئے جانے والے افراد کی ایک ویڈیو شئیر کی جس نے پورے بھارتی بیانیے کو جھٹلا دیا۔ ویڈیو میں ڈی پورٹ کئے جانے والے افراد کو بیڑیوں اور ہتھکڑیوں میں جکلڑے دکھایا گیا تھا۔ دوسری جانب غیر قانونی طور پر امریکہ پہنچنے والے بھارتی شہریوں نے ملک بدری کے بعد تصدیق کی کہ انہیں فوجی طیارے کے ذریعے واپس بھیجا گیا اور پورے سفر کے دوران ان کے ہاتھ اور پاؤں زنجیروں میں جکڑے رہے۔ بدھ کے روز ایک امریکی فوجی طیارہ 104 ملک بدر کیے جانے والے بھارتیوں کو لے کر امرتسر ایئرپورٹ پہنچا، جن میں 19 خواتین اور 13 بچے شامل تھے۔ امریکہ نے ڈی پورٹ کئے گئے بھارتیوں کو 40 گھنٹے ہتھکڑیاں اور بیڑیاں لگا کر طیارے میں بٹھائے رکھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب کے گرداسپور سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ جَسپال سنگھ، جو ملک بدر ہونے والوں میں شامل تھے، نے بتایا کہ انہیں صرف امرتسر پہنچنے کے بعد ہی ہتھکڑیاں اور بیڑیاں کھولنے کی اجازت دی گئی۔ جَسپال سنگھ نے بھارتی خبر رساں ایجنسی ”پی ٹی آئی“ کو بتایا کہ ہمیں لگا ہمیں کسی اور کیمپ لے جایا جا رہا ہے، لیکن پھر ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ہمیں بھارت واپس بھیجا جا رہا ہے۔ ہمارے ہاتھ ہتھکڑیوں میں اور پاؤں زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے، جو صرف امرتسر ایئرپورٹ پر کھولی گئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بدری سے قبل انہیں امریکہ میں 11 دن تک حراست میں بھی رکھا گیا تھا۔

بی جے پی حکومت مخالف جماعت کانگریس کے ایک رہنما پرتھوی راج ساٹھے نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 200 سے زائد بھارتیوں کو امریکہ سے ظالمانہ طریقے سے ڈی پورٹ کیا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ بھارتیوں کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں اور ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا گیا، طویل پرواز میں صرف ایک بیت الخلا دستیاب تھا۔ انہوں نے پوسٹ میں بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کو ٹیگ کیا اور پوچھا کہ کیا مودی حکومت اپنے شہریوں کے لیے ٹرانسپورٹ تک کا انتظام نہیں کر سکتی؟

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھارتیوں کو ڈی پورٹ کئے تصویر میں جانے والے جا رہا ہے بتایا کہ کیا گیا لکھا کہ کے ہاتھ

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس ایک گھنٹے میں ہی بک گئے، قیمت کیا ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے، ہائی وولٹیج ٹاکرے کے ٹکٹس ایک گھنٹے کے اندر ہی بک گئے۔ ٹکٹ کی قیمت ساڑھے 9 ہزار پاکستانی روپے سے لے کر کر ساڑھے 9 لاکھ روپے رکھی گئی تھی جبکہ پاک بھارت معرکہ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس ایک گھنٹے کے اندر ہی فروخت ہوگئے جبکہ سیمی فائنل کے ٹکٹس کی خریداری بھی شائقین نے شروع کردی ہے۔

عام پویلین کے ٹکٹ کی قیمت 500 درہم مقرر کی گئی تھی، اس کے علاوہ مختلف پویلینز کی قیمت بالترتیب 1200، 1250، 2000، 2200، 2750 اور 5000 درہم مقرر کی گئی۔

اس کے علاوہ گرینڈ لاؤنج پیکجز (وی آئی پی) ٹکٹ 12500 درہم میں فروخت ہوا جس کی پاکستانی کرنسی میں قیمت تقریبا ساڑھے 9 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔

بھارت کے باقی دو گروپ میچز اور دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہوگی، پرستار اپنے ٹکٹس آن لائن خرید سکتے ہیں، جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹس کی قیمت 125 درہم سے شروع ہوگی۔

مزید براں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فزیکلی ٹکٹس کی فروخت کا لاہور میں آغاز ہوگیا، ٹکٹس خریدنے کے لیے نجی کورئیر سروس کے دفاتر میں لمبی قطاریں لگ گئیں، شائقین کی ہر نرخ کی ٹکٹس خریدنے میں بھرپور دلچسپی دکھائی دے رہی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے کراچی، لاہور، اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے 10 میچز کے ٹکٹوں کی فزیکل فروخت شروع ہوگئی، جو لوگ فزیکل ٹکٹس خریدنا چاہتے ہیں وہ ملک بھر کے 26 شہروں میں واقع 108 ٹی سی ایس مراکز سے حاصل کر سکتے ہیں۔

ٹکٹس خریدنے کے لیے نجی کورئیر سروس کے دفاتر میں لمبی قطاریں لگ گئیں، شائقین کی ہر نرخ کی ٹکٹس خریدنے میں بھرپور دلچسپی دکھائی دے رہی ہے۔

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں ہونے والے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ اور وقت کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق دبئی میں پاک بھارت میچ سمیت بھارت کے باقی دو گروپ میچز اور دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہوگی، پرستار اپنے ٹکٹس آن لائن خرید سکتے ہیں، جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹس کی قیمت 125 درہم سے شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت پہلے ہی گزشتہ منگل سے شروع ہوچکی ہے، فائنل کے ٹکٹس دبئی میں پہلے سیمی فائنل کے اختتام کے بعد جاری کیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:ویناملک کاتعلقات کااعتراف،شادی کے حوالے سے بھی بڑاانکشاف کرڈالا

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فوج کالڑاکاطیارہ جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل
  • بھارتی فوج کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ؛ خوفناک آگ بھڑک اُٹھی
  • امریکا سے بھارتیوں کی بیدخلی پر وزیر خارجہ جے شنکر کو وضاحت کیوں کرنا پڑی؟
  • امریکہ سے ڈی پورٹ بھارتیوں کے ساتھ طیارے میں ظالمانہ سلوک
  • 48 گھنٹے میں سعودی عرب، قطر سمیت 10 ممالک سے مزید 139 پاکستانی شہریوں بے دخل
  • امریکا غیر قانونی طریقے سے آنے والے 205 بھارتی ملک بدر
  • امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتیوں کی ملک بدری شروع
  • امریکا طیارہ حادثہ: دریا سے مزید 55لاشیں نکال لی گئیں
  • چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس ایک گھنٹے میں ہی بک گئے، قیمت کیا ہے؟