2025-03-18@22:06:20 GMT
تلاش کی گنتی: 397

«سیاسی جماعتوں کو»:

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 19 مارچ 2025ء کو عزیز آباد چوک سروکئی، جنڈولہ، کوڑھ فورٹ، دبّارہ، سپین مسجد، آسمان منزہ، لدھا، مکین، رزمک، گردئی، خرشین، بی بی رغزئی، کوٹکئی اور جنڈولہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے 3 اضلاع کے مختلف علاقوں میں کل صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  19 مارچ 2025ء کو عزیز آباد چوک سروکئی، جنڈولہ، کوڑھ فورٹ، دبّارہ، سپین مسجد، آسمان منزہ، لدھا، مکین، رزمک، گردئی، خرشین، بی بی رغزئی، کوٹکئی اور جنڈولہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوام متبادل راستوں کا استعمال کریں اور حکام سے تعاون کریں۔...
    باہمی بداعتمادی کو ختم کرکے ایک دوسرے پر بھروسہ بڑھانا ہوگا، علی امین گنڈاپورکا سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا جہاں اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا، وہیں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ناصرف شرکت کی بلکہ خطاب بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو درپیش چیلنجز کے باوجود پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کا مورال بلند کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی ذکر کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔ سابق کپتان انضمام الحق نے گزشتہ روز پشاور زلمی کی ایک تقریب میں شرکت بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1990 کی دہائی کے کرکٹرز کو نکال دیا جائے تو پاکستان کرکٹ ہلکی رہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس دور کے کرکٹرز نے ہی آگے جاکر ٹیم کی کمان سنبھالی، متعدد اہم ایونٹس جیتے اور اِن تمام کرکٹرز نے پاکستان کو عروج دیا، پاکستان کرکٹ پر تنقید کرنیوالے بھی اسی وقت پروان چڑھے۔ مزید پڑھیں: 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں سے متعلق بیان؛ حفیظ نے لب کشائی کردی انضمام نے ریمارکس دیئے کہ اگر ہم 90 کی...
    پاکستان کا المیہ یہ ہے کہ نظام سے وابستہ افراد خود اسے کمزور کرنے کے عمل میں شریک ہوتے ہیں۔ کسی بھی نظام میں جمہوریت کو جانچنے و سمجھنے کے لیے بنیادی نقطہ ہی مقامی حکومتوں کا نظام ہوتا ہے۔لیکن بدقسمتی سے ہمارے ریاستی اور حکومتی نظام کی ترجیحات میں خود مختار مقامی حکومتوں کا نظام موجود نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس ملک کا نظام مقامی حکومتوں کے نظام کی عدم موجودگی یا کمزور طرز کے مقامی نظام کی مدد سے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایک کمزور اور مفلوج مقامی حکومتوں کا نظام بنا کر تمام اختیارات صوبائی سطح تک محدود رکھنا چاہتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کیا ہے۔یہ...
    سابق صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ معصوم و مجبور ڈیم متاثرین کے ساتھ ماضی میں کئے گئے مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو حقوق دو ڈیم بناؤ تحریک مزید زور پکڑے گی جس کو روکنا ہم سب کے بس میں نہیں ہو گا۔  اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر و پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی رہنما ثوبیہ مقدم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ناانصافیاں حد سے بڑھ جائیں تو عوام کا ریاست سے اعتماد اٹھ جاتا ہے۔ دیامر کے محب وطن عوام کے مطالبات کو مزید نظرانداز کیا تو حالات گھمبیر صورتحال اختیار کر جائیں گے۔ معصوم و مجبور ڈیم متاثرین کے ساتھ ماضی میں کئے گئے مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو حقوق دو ڈیم...
    فوٹو: فائل سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں ایک سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد اس کی جگہ بیٹی کو نوکری کےلیے اہل قرار دے دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد اس کی بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواستگزار خاتون کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں، شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہوسکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں؟اس دوران ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس فائز عیسیٰ کے...
    کوئٹہ (نیوز ڈیسک) جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے حملے کے بعد سے تاحال کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حملے کی زد میں آنے والی جعفر ایکسپریس کی تاحال 4 بوگیاں جائے وقوعہ پر کھڑی ہیں جبکہ دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے، سکیورٹی کلیئرنس کے بعد چند روز میں ریلوے سروس بحال کی جائے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی ٹریک پر موجود زیادہ تر بوگیوں کو مچھ پہنچا دیا گیا ہے جبکہ پٹری سے اترنے والی 4 بوگیوں کو آج کرین کے ذریعے اٹھا لیا جائے گا، دہشت گردی کا نشانہ بنے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو سبی...
    ڈی پی او کی قیادت میں لکی پولیس نے سرحدی علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا، جس کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے عارضی ٹھکانوں کو بم سے تباہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا پولیس نے لکی مروت، کرک اور میانوالی کے سنگم میں پہاڑوں پر قائم کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ میڈیاکے مطابق خیبرپختونخوا پولیس نے لکی مروت، کرک اور پنجاب کے ضلع میانوالی کے سنگم پر قائم پہاڑوں پر آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے عارضی ٹھکانے تباہ کیے۔ پولیس آپریشن کے دوران دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔ ترجمان کے پی پولیس کے مطابق دہشت گرد اس کیمپ سے نکل کر قریبی علاقوں میں حملے کر رہے تھے۔ ڈی پی...
    فوٹو: فائل وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعطم شہباز شریف مسائل کے حل کیلئے سب کی طرف ہاتھ بڑھائیں گے، اگر کوئی اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کرے گا تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔لاہور کے کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ پاک فوج کے جوان مشکل مرحلے میں ہمارا دفاع کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے ریاست پاکستان ہر قسم کے وسائل مہیا کرے گی۔علی پرویز ملک نے کہا کہ ہم نے ملک کو ایک جامع معاشی رستے پر ڈالنا ہے،  دہشت گردی کا ناسور دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، اس کےلیے قوم کو اکھٹا ہونا ہوگا، ہر...
    مرکزی وزیر نے کہا کہ میں نے سیاست میں طے کیا کہ میں اپنے طریقے سے کام کرونگا اور یہ نہیں سوچوں گا کہ مجھے کون ووٹ دیگا اور کون نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ناگپور کے نندمُدا انسٹی چیوٹ کے کنووکیشن میں حصہ لیتے نتن گڈکری نے کہا "آج ہزاروں طلباء انجمنِ اسلام کے بینر تلے انجینئر بن چکے ہیں، اگر انہیں پڑھنے کا موقع نہیں ملتا تو کچھ بھی نہیں ہوتا"۔ اپنے بے باک انداز کے لئے مشہور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ وہ عوامی بات چیت میں مذہب اور ذات کو سامنے نہیں لاتے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایسا اس لئے کرتے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ لوگ سماج کی خدمت کو سب سے...
    پی ٹی آئی ختم کرنے کے چکر میں ملک کو داو پر لگا دیا گیا ، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کو شہریت دی جائے اور انہیں زبردستی بے دخل نہ کیا جائے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے پڑوسی ہیں اور انہیں ہم نے سینے سے لگایا تاہم پالیسی کے حوالے سے ہم ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو بے عزت کر کے واپس نہیں بھیجنا چاہیے اور انہیں زبردستی ڈی پورٹ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ علی امین...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالنے کے بعد 50 ارب روپے کا قرضہ اتارا، انڈومنٹ فنڈ میں 30 ارب رکھے ہیں جسے 50 ارب تک لے جائیں گے۔ وہ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان تمہاری حیثیت نہیں کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھ سکو، علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیکس لگا کر آمدن نہیں بڑھائی، یہ پیسہ موجود تھا، پہلے یہ کہاں جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 20 ارب روپے رمضان پیکیج میں بانٹ رہے ہیں، اسکالر شپس ڈبل کیے، جہیز فنڈ 25 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کردیا۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا...
    وفاقی حکومت نے چینی سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات کیے ہیں، جس کے باعث چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے، آئی بی اور ایف بی آر کی جانب سے چینی سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کارروائیوں کے باعث چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت کم ہو کر 165 سے 170 روپے کلو کے درمیان آگئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی 180 روپے فی کلو فروخت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق کارروائیاں چینی کے جعلی خریداروں، بینک اکاؤنٹس اور فروخت ریکارڈ حاصل کر...
    کراچی میں سحری کے موقع پر خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ملک کی بہتر ہوتی معیشت کیخلاف سازش ہیں، بانیان پاکستان کی اولادیں اس ملک کو بچائیں گے، سب سے زیادہ ٹیکس ہمارا یہ شہر دیتا ہے مگر یہاں سڑکوں کا نظام تک خراب ہے، بولے آج یہ شہر اپنا حصہ مانگ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ملک کی بہتر ہوتی معیشت کیخلاف سازش ہیں۔ کراچی میں سحری کے موقع پر خطاب میں گورنر سندھ نے شہر کی حالت پر بھی بات کی اور کہا کہ کراچی...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ایم ایل ون پر بیان کو ’خدا حافظ چین‘ کا سرکاری اعلان قرار دے دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے نے چین کو لال جھنڈی دکھا دی ہے، حنیف عباسی نے ایم ایل ون خود بنانے کا بیان دے کر چین کو کیا پیغام دیا ہے؟ یہ بھی پڑھیے: ریلوے کے شعبے میں بھارت کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے، حنیف عباسی ان کا کہنا تھا کہ یہ بیان چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کے باوجود دیا ہے، اسحاق ڈار کے منفی بیان...
    سٹی 42 : قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے خیبر پختونخوا میں خوارج کے خلاف 2 مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔   یوسف رضا گیلانی نے کاروائیوں کے دوران 9 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 2 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔   یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج فتنۃ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کاروائیاں کررہی ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری  رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔  اسلاموفوبیا...
    سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی اپنے مذموم سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے معاشرے میں دوریاں پیدا کرنےکا کام کر رہی ہے اور وہ مسلمانوں کو خاص طور پر نشانہ بنا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بھارتی حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے فرقہ وارانہ کشیدگی کو دانستہ طور پر ہوا دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنے مذموم سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے معاشرے...
    خواجہ آصف کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن اور بے بنیاد ہے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن اور بے بنیاد ہے، ایسے الزامات لگانے کا مقصد وفاقی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف ناکامی کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کسی ایک دہشت گرد کی نشاندہی کریں جو خیبر پختونخوا میں بسایا گیا ہو، وزیر دفاع کو علم ہے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کا خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن اور بے بنیاد ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ایسے الزامات لگانے کا مقصد وفاقی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف ناکامی کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے، خواجہ آصف کسی ایک دہشت گرد کی نشاندہی کریں جو خیبر پختونخوا میں بسایا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر دفاع کو واقعی دہشت گردوں کے بسائے جانے کا علم ہے تو الزامات لگانے کے بجائے ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟...
    کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک)غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا،کینٹکی، مسی سپی، ایلی نوائے، ٹیننسی، مسوری اور الباما سمیت امریکا کی سینٹرل اور مشرقی ریاستوں میں شدید طوفان کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے اسے ایک بڑا اور خطرناک طوفان بتایا جارہا ہے جو جمعہ سے اتوار تک ریاستوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2 درجن سے زیادہ طوفان ملک کے مرکز سے جمعہ کی رات سے ہفتے کی صبح تک ٹکرا سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جب کہ ہوا کے بگولوں اور برفباری کا سامنا بھی رہے گا جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوسکتی ہے۔ادھر ریاست کیلی فورنیا میں سیلابی ریلے میں...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان—فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ مسلح جتھے ریاست پرحملہ کریں گے تو کارروائی کے علاوہ کوئی  راستہ نہیں ہو گا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مذاکرات پر یقین رکھنے والا شخص ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ سیاسی حقوق دینے میں اگرچہ کچھ غلطیاں ہوئی ہوں گی، جب کوئی طاقت کی زبان استعمال کرتا ہے تو پھر یہ لڑائی ہے، بلوچستان میں دہشت گردوں کے ساتھی اپنے لوگ نہیں ہیں۔ جن کا کام سیاست ہے، پارلیمنٹ میں سیاست سے گھبرا رہے ہیں: ملک محمد احمد خاناسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے...
    (ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے  (آئی ایم ایف) نے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کاحکومتی پلان مسترد کر دیا ۔  ایک نجی چینل کا ذرائع کے حوالے سےکہنا ہے کہ حکومت نے بجلی کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ کمی کرنے کی تجویز پیش کی تھی جسے آئی ایم ایف نے مسترد کر دیا ہے۔  ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ہر شرط پر کیپٹو پاور پلانٹ کی گیس کی قیمت میں 23 فیصد اضافے کی خواہاں ہے، کیپٹو پاور پلانٹ کے لیے گیس پر لیوی بھی عائد کر دی گئی ہے۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی  ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس واقعے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے اس وقت ملک بچانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں قمر زمان کائرہ نے کہاکہ نہری پانی کے معاملے پر پنجاب کا کیس بھی مضبوط ہے مگر سندھ کے ساتھی جذباتی ہورہے ہیں، باہمی اعتماد سازی تک اس معاملے کو مؤخر کر دینا چاہیے تاکہ مزید دراڑیں نہ پڑیں۔ یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی کا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں قائم حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار ’میں اور آپ (دہشت گردوں سے) نہیں لڑ سکتے، جو لڑ...
    دانت اللہ کی ایک بہت بڑی نعمت ہیں۔ خوبصورت چمکتے دانت نہ صرف ہماری شخصیت کو جاذبِ نظر اور پراعتماد بناتے ہیں بلکہ یہ ہماری مجموعی جسمانی و نفسیاتی صحت کی کنجی ہے۔ ماہرین کے مطابق ذاتی صفائی کے معمولات، جیسے دانت صاف کرنا ذہنی تناؤ اور اضطراب میں کمی لاتا ہے۔ جب انسان منہ کی صفائی کرتا ہے، تو اسے تازگی اور خوشبو کا احساس ہوتا ہے، جو دماغ میں ڈوپامین (خوشی کا ہارمون) کا اخراج بڑھا کر موڈ خوشگوار بنا سکتا ہے۔ رات کے وقت، خاص طور پر سونے سے پہلے، منہ کی صفائی ، ذہن کو سکون دیتی ہے اور نیند کے معیار کو بہتر بناتی ہے۔ دانتوں کی خرابی انسان کی خود اعتمادی پر اثر ڈال...
    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے معاملے پر بڑی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا چاہیے، اگر علیحدگی پسندوں کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے تو ان سے بات چیت کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں بلوچستان کے حالات ایسے نہیں تھے، ملک میں دہشت گردی تقریبا ختم ہوچکی تھی، سانحہ اے پی ایس کے بعد بھی نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد نہیں کیا گیا، ٹرین کو اغوا کرلیا گیا تو اس وقت سیاستدان تو کچھ نہیں کرسکتے، مسلح ادارے ہی جاکر کارروائی کریں گے، بلوچستان کے معاملے پر علیحدگی پسندوں...
    ماسکو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 )روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں روسی فریق کے ساتھ بات چیت کے دوران یقین دہانی کروائی ہے کہ امریکہ روس کے ساتھ معمول کے تعلقات کا خواہاں ہے اور سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق روسی وزیرخارجہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ ریاض میں جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف کے ساتھ ملاقات ہوئی ہمیں اندازہ ہوا کہ وہ معمول کے تعلقات چاہتے ہیں ٹرمپ انتظامیہ کے تحت امریکی خارجہ پالیسی کی بنیاد امریکی قومی مفادات...
    پاکستان نے ’جموں کشمیر اتحاد المسلمین‘ اور ’عوامی ایکشن کمیٹی‘ پر بھارتی حکومت کی جانب سے عائد کردہ 5 سالہ پابندی کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی ان دو تنظیموں پر غیر قانونی تنظیموں کے زُمرے میں پابندی لگائی ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت معروف سیاسی اور مذہبی لیڈر میر واعظ عمر فاروق جبکہ جموں کشمیر اتحاد المسلمین کی بنیاد رکھنے والے مذہبی اور سیاسی قائد مولانا محمد عباس انصاری تھے جو 2022 میں اپنے انتقال تک اس جماعت کی قیادت کرتے رہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت کشمیری سیاسی جماعتوں پر عائد پابندی فوری ہٹائے، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان ترجمان کے مطابق ان دو جماعتوں پر پابندیوں...
    اسلام آباد/ کوئٹہ (ویب ڈیسک) جعفر ایکسپریس پر حملے میں دہشت گردوں سے رہائی پانے والے ایک مسافر نے اظہار تشکُّر کیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بازیاب ہونے کے بعد ویڈیو بیان میں مسافر نے واقعے سے متعلق بتایا کہ اچانک فائرنگ ہوئی لیکن اللّٰہ کا شکر ہے کہ فوج اور ایف سی ہمت کرکے ہمیں با حفاظت یہاں لے آئے۔یرغمالی کے مطابق یہ فوجیوں اور ایف سی والوں کی ہی ہمت تھی کہ ہمیں بازیاب کرا کر یہاں تک باحفاظت پہنچا دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے اور 500 مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں اب تک 27 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے...
    ماہ رمضان میں روزے داروں کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور کچھ بری غذائی عادات سے اجتناب کرنا چاہیے۔ غذائی ماہرین کی ہدایات کے مطابق ان عادات سے پرہیز کرنا ضروری ہے: سحری میں زیادہ پانی پینا: عین سحری کے وقت (خاص طور پر آخری وقت) بہت زیادہ پانی پینے سے گردوں پر بوجھ پڑتا ہے اور جسم میں نمکیات کا توازن بگڑ سکتا ہے۔ روغنی کھانوں کا بے دریغ استعمال: تلی ہوئی اور چکنائی والی غذائیں کھانے سے معدے میں تیزابیت اور بدہضمی ہو سکتی ہے۔ افطار میں ٹھنڈا پانی پینا: روزہ کھولنے کے فوراً بعد بہت ٹھنڈا پانی پینے سے معدے میں تکلیف ہو سکتی ہے۔ افطار کے فوراً بعد میٹھی اشیا کھانا: میٹھی اشیا...
    اسلام آباد/ کوئٹہ: جعفر ایکسپریس پر حملے میں دہشت گردوں سے رہائی پانے والے ایک مسافر نے اظہار تشکُّر کیا ہے۔ بازیاب ہونے کے بعد ویڈیو بیان میں مسافر نے واقعے سے متعلق بتایا کہ اچانک فائرنگ ہوئی لیکن اللّٰہ کا شکر ہے کہ فوجی اور ایف سی ہمت کرکے ہمیں با حفاظت یہاں لے آئے۔ یرغمالی کے مطابق یہ فوجیوں اور ایف سی والوں کی ہی ہمت تھی کہ ہمیں بازیاب کرا کر یہاں تک باحفاظت پہنچا دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے اور 500 مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں اب تک 27 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جبکہ 155 مسافروں کو بازیاب...
    سٹی42:  پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں  بولان کے پہاڑی ویرانے میں پانچ سو مسافروں کو کوئٹہ سے پنجاب لانے والی، عورتوں اور بچوں سے بھری ٹرین جعفر ایکسپریس پر رمضان شریف کے روزہ کے دوران حملہ غدار  دشہتگردوں کے گروہ بی ایل اے کے کارندوں نے کیا۔ اس گروہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ  مجید بریگیڈ اور ایس ٹی او ایس نے ٹرین پر حملہ کر کے اس کی حفاظت کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو مار دیا اور  مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔ دہشتگردوں نے اپنے خلاف جوابی کارروائی کرنے کی صورت میں یرغمال مسافروں کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ سابق کرکٹر محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ؛ پاکستانی ٹیم کل صبح نیوزی لینڈ...
    اس حوالے سے خیبر پختونخوا کے عوام کا کہنا تھا کہ افغان باشندے دہائیوں سے پاکستان میں مقیم ہیں جہاں حکومت اور عوام ان کا بھرپور خیال رکھتے ہیں، افغان باشندوں کو ہر صوبے میں پناہ دی گئی اور ان کا بھرپور خیال رکھا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ افغان مہاجرین کئی دہائیوں سے پاکستان میں مقیم ہیں اور حکومت نے ان کا بھرپور خیال رکھا مگر حالیہ دہشتگردی میں افغان مہاجرین ملوث پائے جا رہے ہیں۔ حالیہ دہشتگردی کے پیش نظر حکومت پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکیوں اور افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا فیصلہ کیا، افغان باشندوں کو 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کی عوام نے اس حوالے سے اطمینان...
      پشاور:  خیبرپختونخواحکومت کی کارکردگی پر اپنے ہی پارٹی کے رہنماوں اورکارکنوں نے تنقید کے نشتر چلا دیئے۔ پشاور میں ترقیاتی کام نہ ہونے کےخلاف پی ٹی آئی کے ضلعی تنظیم چند دن قبل ہونے والے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اجلاس کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ تیسری بار پی ٹی آئی کی حکومت ہے اب بھی پشاور اہم مسائل سے دوچار ہے، اعلامیہ پشاور شہر کے مختلف حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو نظرانداز کیا جارہا ہے، شہر میں سیورج کا ںظام تباہ ہے بارشوں کے بعد شہر سیلاب کا منظر پیش کرتا ہے۔ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ ڈبلیو ایس ایس پی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے صفائی کا نظام درہم برہم ہے،...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پریس سیکرٹری کے دفتر سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ حکومت خیبر پختونخوا نے بریج ڈیزائن کوڈ متعارف کرا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ صوبے میں پلوں کی تعمیر، مرمت، ڈیزائن اور دیگر امور کے لیے ملکی تاریخ مین پہلی مرتبہ بریج کوڈ متعارف کروا دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پریس سیکرٹری کے دفتر سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ حکومت خیبر پختونخوا نے بریج ڈیزائن کوڈ متعارف کرا دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا بریج ڈیزائن کوڈ متعارف کروانے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا، محکمہ مواصلات اور تعمیرات کے تیار...
    پشاور: حکومت خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ صوبے میں پلوں کی تعمیر، مرمت، ڈیزائن اور دیگر امور کے لیے ملکی تاریخ مین پہلی مرتبہ بریج کوڈ متعارف کروا دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے پریس سیکرٹری کے دفتر سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ حکومت خیبر پختونخوا نے بریج ڈیزائن کوڈ متعارف کرا دیا بیان میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا بریج ڈیزائن کوڈ متعارف کروانے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا، محکمہ مواصلات اور تعمیرات کے تیار کردہ بریج ڈیزائن کوڈ وزیر اعلیٰ کو پیش کردیا گیا۔ صوبائی حکومت نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے بھر میں پلوں کی تعمیر کے لیے مجوزہ بریج...
    پشاور(نیوز ڈیسک)وفاق کا خیبر پختونخوا حکومت کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔ پرویز خٹک کو مشیرداخلہ جبکہ اختیار ولی کو مشیر کے پی کا عہدہ دے دیا گیا، دونوں پشاورمیں موجود رہیں گے، پولیس اور سیکورٹی اداروں سے رابطے میں رہیں گے۔ وفاق نے خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف آستینیں چڑھالیں، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک خیبر پختونخوا میں امن امان کی صورتحال دیکھیں گے، ان کا دفتر پشاور میں ہوگا، پرویز خٹک پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی اختیار ولی کو بھی مشیر کے پی کا عہدہ دے خیبر پختونخوا بھیج دیا گیا، وہ اطلاعات کے لئے خیبرپختونخوا سے وزیر اعظم کے کوارڈینٹر ہونگے۔ ذرائع کے مطابق وفاق کی طرف...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس میں حکومت کو کینیا کے ساتھ باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی. عدالت نے ریمارکس دیے کہ جانے مانے صحافی کو بے رحمی سے قتل کیا گیا. حکومت لواحقین کو سپورٹ کیوں نہیں کر رہی؟سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت وفاقی حکومت نے کینیا کے ساتھ باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کے لیے وقت مانگ لیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے موقف اختیار کیا کہ کینیا کے ساتھ باہمی قانونی امداد کا معاہدہ ہو چکا ہے. معاہدے...
    اسلام آباد: ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس میں وفاقی حکومت کی جانب سے کینیا کے ساتھ باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کے لیے وقت مانگنے پر سپریم کورٹ نے پیشرفت میں سست روی پر سخت سوالات اٹھا دیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بینچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہا کہ ایک ماہ میں صدر سے معاہدے کی توثیق کروا لی جائے گی، کینیا کے ساتھ باہمی قانونی امداد کا معاہدہ ہوچکا ہے اور معاہدے کے مطابق اس کی توثیق کا عمل جاری ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا آج تک توثیق کیوں نہیں...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بدھ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے اپنی حکومت کے فلیگ شب منصوبے سولر سسٹم کا باقاعدہ آغاز کیا، جس کا اعلان انہوں نے گزشتہ سال وزیراعلیٰ بنتے ہی کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ارباب نیاز اسٹیڈیم سے متعلق  عمران خان کو  غلط معلومات فراہم کی گئیں، علی امین گنڈا پور تقریباً پورا ایک سال ہر سطح پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت سولر فلیگ شپ منصوبے کو کارکردگی کے طور پر دیکھا رہی تھی۔ جبکہ عملی طور پر آغاز ایک سال بعد بھی نہیں ہوا ہے۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ کئی ایسے منصوبے ہیں جو صوبائی حکومت اپنی ایک سالہ کارکردگی  رپورٹ میں شامل کر رہی ہے،...
    پاکستان میں اچھی طرز حکمرانی یا گورننس کے بحران کا واحد حل ایک مضبوط اور خود مختار مقامی حکومتوں کا نظام ہے۔ آج کی جدید دنیا میں حکمرانی کے نظام میں مرکزیت کے مقابلے میں عدم مرکزیت کے نظام کو فوقیت دی جاتی ہے۔یعنی مرکزیت یا صوبائی سطح کے مقابلے میں مقامی سطح پر سیاسی انتظامی اور مالی اختیارات کی تقسیم کو بنیاد بنا کر ہم حکمرانی سے جڑے بحران سے نمٹ سکتے ہیں۔ پاکستان میں 1973 کا دستور بھی تین طرز کی حکومتوں کی تعریف کرتا ہے جن میں وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کی تشکیل شامل ہے۔اسی طرح آئین میں اٹھارویں ترمیم میں یہ اصول طے کر دیا گیا تھا وفاق صوبوں کو اختیارات منتقل کرے گا اور...
    اسکیم کے تحت صوبے میں ایک لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دیا جائے گا، احساس پروگرام، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ مسحق گھرانوں کو اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسکیم کے تحت صوبے میں ایک لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دیا جائے گا، احساس پروگرام، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ مسحق گھرانوں کو اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 32 ہزار 500 افراد کو بذریعہ قرعہ اندازی سولر سسٹم فراہم ہوگا، بجلی سے محروم، انتہائی متاثرہ علاقوں کو ترجیح دی جائے گی۔ یتیم، بیوہ، معذور افراد اور خواجہ سراؤں کو...
    پشاور:پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کردیا گیا۔ اسکیم کے تحت صوبے میں ایک لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دیا جائے گا، احساس پروگرام ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ مسحق گھرانوں کو اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں 32 ہزار 500 افراد کو بذریعہ قرعہ اندازی سولر سسٹم فراہم ہوگا، بجلی سے محروم، انتہائی متاثرہ علاقوں کو ترجیح دی جائے گی۔ یتیم، بیوہ، معذور افراد اور خواجہ سراؤں کو بھی اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے افراد کو سولر پینل، کنٹرولر، بلب، پنکھا اور بیڑی دی جائے گی۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے...
    ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں کشمیری صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر جب بھی مذاکرات ہوں، یہ سہ فریقی ہونے چاہیے اور کشمیریوں کو بھی مذاکرات کی میز پر ہونا چاہیے اسلام ٹائمز۔  آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے اس اہم، نازک اور فیصلہ کن موڑ پر تمام سیاسی قیادت کو متحد و متفق ہونا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکہ اور برطانیہ کے دورے کے بعد ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں کشمیری صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
    کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر ٹیرف برقرار رکھا تو وہ امریکا کو بجلی کی سپلائی منقطع کر سکتے ہیں۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی اشیا پر 25 فیصد اور بجلی پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا۔ جواب میں ڈگ فورڈ نے کہا کہ وہ امریکی ریاستوں مشی گن، نیویارک اور منیسوٹا کو برآمد کی جانے والی کینیڈین بجلی پر 25 فیصد سرچارج لگائیں گے۔ ڈگ فورڈ نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا نے محصولات میں مزید اضافہ کیا تو وہ ان تینوں امریکی ریاستوں کو مکمل طور پر بجلی کی سپلائی بند کر دیں...
    ٹورنٹو(نیوز ڈیسک)کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر ٹیرف برقرار رکھا تو وہ امریکا کو بجلی کی سپلائی منقطع کر سکتے ہیں۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی اشیا پر 25 فیصد اور بجلی پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا۔ جواب میں ڈگ فورڈ نے کہا کہ وہ امریکی ریاستوں مشی گن، نیویارک اور منیسوٹا کو برآمد کی جانے والی کینیڈین بجلی پر 25 فیصد سرچارج لگائیں گے۔ ڈگ فورڈ نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا نے محصولات میں مزید اضافہ کیا تو وہ ان تینوں امریکی ریاستوں کو مکمل طور پر بجلی کی سپلائی بند...
    ٹرمپ کے ٹیرف کا جواب، کینیڈین صوبے کا امریکی ریاستوں کو دی جانیوالی بجلی پرٹیکس لگانیکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اوٹاوہ (سب نیوز )کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر ٹیرف برقرار رکھا تو وہ امریکا کو بجلی کی سپلائی منقطع کر سکتے ہیں۔یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی اشیا پر 25 فیصد اور بجلی پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا۔ جواب میں ڈگ فورڈ نے کہا کہ وہ امریکی ریاستوں مشی گن، نیویارک اور منیسوٹا کو برآمد کی جانے والی کینیڈین بجلی پر 25 فیصد سرچارج لگائیں گے۔ ڈگ فورڈ نے دھمکی...
    پشاور: رمضان المبارک میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم شہبازشریف کو خط لکھ دیا۔ فیصل کریم کنڈی نےخط میں لکھا کہ خیبرپختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے، ہمارے وسائل سے پیدا بجلی اور گیس سے ہمارا صوبہ محروم رکھا جارہا ہے، رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے صوبہ بھر کے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ متن میں ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیر اعظم آپ کی جانب سے بجلی اور گیس کی عدم لوڈ شیڈنگ کے اعلان پر عمل نہیں کیا جارہا، سحری، افطاری اور عبادات کے اوقات میں بجلی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ سے...
    سٹی42:  سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بنچ کے جج جسٹس جمال مندوؤخیل نے  قرار دیا ہے کہ  مجرم کو سزا تو ہونی چاہیے ٹرائل یہاں ہو یا وہاں ہو کیا فرق ہے۔ مسٹر جسٹس جمال مندوخیل نے یہ ریمارکس  سویلین کا ملٹری ٹرائل کیس میں انٹراکورٹ اپیلوں کی سماعت کے دوران دیئے۔ سپریم کورٹ  آف پاکستان میں ملٹری تنصیبات پر حملہ آور ہونے والے  "سویلین" کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں چلانے کے خلاف مشہور مقدمہ کی سماعت آج بھی ہوئی،   جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جرم کسی نے بھی کیا ہو سزا تو ہونی چاہیے، ٹرائل یہاں ہو یا وہاں ہو؛  کیا فرق پڑتا ہے۔  کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی سپریم...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ دورہ آذربائیجان پر جائزہ اجلاس کرتے ہوئے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کو جلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کر دی۔ جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم نے وزارت تجارت کو پاکستان اور آذربائیجان کے مابین موجودہ تجارت کے حجم کو 2 ارب ڈالر پر پہنچانے کے لیے جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے صدر کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے حوالے سے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیر نگرانی کمیٹی بھی قائم کر دی۔ کمیٹی توانائی و بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں معاہدوں کے لیے تیاری یقینی بنائے گی۔ وزیرِ اعظم نے آذری...
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا حکومت کو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ درسی کتابوں کی چھپائی اور منافع کے معاہدے سے روک دیا۔درسی کتابوں کی چھپائی اور منافع کے معاہدوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللّٰہ نے کی۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جمعرات تک جواب طلب کر لیا۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کتابوں کی چھپائی من پسند پبلشرز کو دی۔ عدالت نے حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ جرم کسی نے بھی کیا ہو سزا تو ہونی چاہئے،ٹرائل یہاں ہو یا وہاں، کیا فرق پڑتا ہے،سارے فورم موجود اور قابل احترام ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر سماعت  ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ملٹری کورٹ سے کتنے لوگ رہا ہوئے؟وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ کل 105ملزمان تھے، جن میں سے 20رہا ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ مجموعی طور پر 39ملزم رہا ہوئے، جیلوں میں 66ملزمان...
    سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے۔ سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی کی جانب سے دلائل جاری ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ملٹری کورٹ سے کتنے لوگ رہا ہوئے؟ فیصل صدیقی نے بتایا کہ 105 کل ملزمان تھے جس میں سے 20 ملزمان رہا ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ 20 پہلے ہوئے تھے پھر 19 رہا ہوئے اس وقت جیلوں میں 66 ملزمان ہیں۔ فیصل صدیقی نے کہا کہ امریکا میں رواج ہے کہ دلائل کے اختتام پر دونوں پارٹیز کو پروپوز ججمنٹ کا حق دیا جاتا ہے، اگر یہ...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو اشیائے ضروری معقول قیمتوں پر فراہم کرنا حکومت کی اوّل ترجیح ہے۔ اقتصادی اشارے حکومتی کوششوں کی بدولت بہتر ہو رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے اشیائے ضروری کی قیمتوں میں مسلسل کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور یقین ظاہر کیا کہ افراطِ زر مزید کم ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال مکمل کر رہی ہے اور اس موقع پر یہ انتہائی خوش آئند خبر ہے۔ مزید پڑھیں: مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکامی پر وزیر خزانہ عہدے سے برطرف انہوں نے کہا کہ یہ بہت حوصلہ افزا بات ہے کہ پچھلے مہینے افراطِ زر 1.5 فیصد تک آ گیا ہے، جو ستمبر 2015 کے بعد سب...
    اٹھارویں ترمیم کے پیچھے ایک علمی اور فکری سوچ یہ ہی کارفرما تھی کہ مرکز صوبوں کو سیاسی، انتظامی اور مالی اختیارات دے گا تاکہ صوبے ایک خود مختار اور مضبوط صوبائی حکومتوں کے نظام کو چلا سکیں۔اسی بنیاد پر مرکزیت کے مقابلے میں عدم مرکزیت کے نظام کی حمایت کی گئی۔ ماضی میں صوبوں کو سیاسی طور پر یہ گلہ تھا کہ مرکز ہمیں زیادہ اختیارات نہیں دیتا اور صوبوں پر مرکزی کنٹرول زیادہ ہوتا تھا۔اب اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومتیں ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ خود مختار اور مضبوط ہیں۔بلکہ اب تو وفاق کو یہ شکوہ ہے اس کے اختیارات میں کمی ہوئی ہے۔مرکز کے مقابلے میں صوبائی حکومتوں کا مضبوط ہونا ایک اچھا فیصلہ ہے...
    بلوچستان کے صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ میں ماہ صیام میں پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، عوام قوت خرید نہ ہونے کے باعث قیمت پوچھ کر واپس لوٹ جاتے ہیں۔ کوئٹہ شہر میں رمضان المبارک میں پھلوں کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے، ان کی طلب میں اضافے نے ناجائز منافع کمانے والوں کی چاندی کردی ہے، جبکہ پھلوں کی قمیتیں کنٹرول کرنے والے ادارے ناکام نظر آتے ہیں۔ ماہ رمضان سے قبل 70 روپے درجن فروخت ہونے والا کیلا 200 روپے، 120 روپے والا کینو 250 روپے، 150 روپے کلو والا سیب 300 روپے میں فروخت ہورہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ پھل کیسے خریدیں؟ ان کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے۔ شہری ماہ صیام...
    خصوصی گفتگو میں سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی کی معاشی سرگرمیاں پورے ملک کو متاثر کرتی ہیں، اگر کراچی چلتا ہے تو اسلام آباد اور راولپنڈی بھی چلتا ہے۔ انہوں نے حالیہ کنٹینرز جلنے کے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا الزام بھی ہم پر لگا دیا گیا، حالانکہ ان واقعات سے ہر پاکستانی متاثر ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل سیاست میں ہے اور تمام جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔ خصوصی گفتگو میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیل، بجلی اور...
    اجلاس سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ضبط شدہ سامان کو نیلام کیا جائے، کراچی میں قائم 250 سے زائد بچت بازاروں کو منظم اور مؤثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے، بچت بازاروں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو سختی سے مانیٹر کیا جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت رمضان المبارک میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کے کنٹرول اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، ضیاء الحسن لنجار، وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی عثمان غنی ہنگورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ،...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے افغانستان کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے صوبائی سطح پر جرگہ تشکیل دے دیا۔ وزیراعلیٰ کے پریس سیکریٹری کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق علی امین گنڈاپور سے پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر کی ملاقات ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا حکومت 2 مذاکراتی وفد افغانستان بھیجے گی، ٹی او آرز تیار وزیراعلیٰ اور افغان قونصل جنرل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول باہمی تجارت کے فروغ، علاقائی امن و استحکام، صوبے میں مقیم افعان شہریوں کو درپیش مسائل کے حل سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور افغان قونصل جنرل نے ملاقات کے دوران طورخم پر پاک...
    وزیراعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی کی سپلائی اور قیمت کے کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا .جس میں انہوں نے حکام کو چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی.رپورٹ کے مطابق اجلاس کو چینی کی پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے.صوبائی سطح پر چینی کی ارزاں نرخوں پر فروخت کے لیے فئیر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں. چینی کی اسمگلنگ مکمل ختم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات لئے جائیں گے اور اسمگلرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی.صوبائی چیف سیکرٹریز نے اجلاس کو بریفنگ  دی کہ چینی کی غیر قانونی ذخیرہ...
    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کے پی حکومت ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتی ہے، وفاق افغانستان سے بات چیت کے لیے ٹی او آرز جلد منظور کرے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتی ہے، لہذا وفاق خیبرپختونخوا کے ٹی او آرز کی منظوری میں مزید تاخیر سے گریز کرے ۔ مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ اپنے عوام کے جان و مال کی حفاظت خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے، وفاق دہشتگردی جیسے اہم مسئلے پر سیاست کرنے سے گریز کرے۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا وفاق کو پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کے بیرونی...
    لاہور ( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کونسل کا اجلاس ہوا ۔محکمہ صنعت و تجارت کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں یک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں چکن کی قیمتوں کے تعین کے میکانزم کی منظوری دی گئی ۔ اشیا ضروریہ کی قیمتوں ،دستیابی اور مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا ۔پرائس کنٹرول کونسل نے اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم چکن کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول کونسل مانیٹرنگ ، کوآرڈینیٹشن اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کے آتے ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں چینی 165 سے 170 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی،آٹا فی کلو 100 روپے بیسن 340 روپے فی کلو دستیاب ہے۔میدا 130 روپے فروخت ہونے لگا۔آٹے کا 15 کلو کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں 1350 روپے فروخت ہورہا ہے۔ مختلف برینڈز کا ڈبے والا دودھ فی کلو 350 سے 360 روپے،گھی 550 سے 595 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا،مختلف برینڈز کا کوکنگ آئل 450 سے 595 روپے فروخت ہورہا ہے۔دال چنا 330، دال ماش 5 سو، دال مسور 330 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہیں۔ آلو 80 سے 100روپے، پیاز 120 سے 140، ٹماٹر 100 سے...
    اسلام آباد: جسٹس جمال مندوخیل نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ہم کسی کو بازیاب تو کروا سکتے ہیں لیکن ایسا کیوں ہے کہ ہم اسے روک نہیں سکتے؟۔ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن اور پکڑ دھکڑ کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف ناروا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ نے درخواست میں لکھا کہ پی ٹی آئی...
    اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے، دہشتگرد گروپ اپنی  مرضی کے وقت کے مطابق کہیں پر بھی جا کر حملہ کر سکتے ہیں جو بڑی بدقسمتی ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے کابینہ میں توسیع کے معاملے پر شہباز رانا نے کہا کہ اس توسیع کو آپ سیاسی توسیع کہہ سکتے ہیں، اس میں پرویز خٹک آئے ہیں۔  استحکام پاکستان پارٹی کے لوگ وزرا بنے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کو اکاموڈیٹ کیا گیا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دوہری شہریت والوں کو اسٹیٹ بینک میں اعلیٰ عہدے دینے کی تجویز مسترد کر دی ہے، وزیر خزانہ حامی ہیں مگر...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اگر ہم مل کر کوشش کریں تو ملک میں سیاسی استحکام لاسکتے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا میں حکومت اور کاروباری طبقہ مل کرکام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے بھی سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کو سراہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومتیں اور سرمایہ کار مل کر کام کریں تاکہ عوام کو سہولتیں میسر ہو سکیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ متعارف کرا رہے ہیں، سندھ کے پبلک پرائیویٹ ماڈل کی دنیا بھر میں پزیرائی ہوئی ہے۔پی پی رہنما کا...
    اسلامی سال کے سب سے مبارک مہینے رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اس ماہ مقدس کی تیاری کرتے ہوئے ایک جانب جہاں لوگ عبادات شروع کر چکے ہیں وہیں ماہ مبارک کے دوران لذیذ پکوان دستر خوان کی زینت بنانے کے لیے اشیائے خورونوش کی خرید و فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بات کی جائے اگر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی تو ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ کے باسی بھی ماہ صیام کی تیاریوں میں مشغول ہیں تاہم عوام کا شکوہ ہے کہ ماہ مقدس کی آمد سے قبل ہی شہر میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کوئٹہ کے رہائشی ابرار احمد نے بتایا کہ...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج صبح سے شدید ٹریفک جام کی صورتحال نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا۔ بارش ہونے کی وجہ سے مزید حالات کنٹرول سے باہر ہو چکے ہیں ، مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی انتہائی سست ہو گئی، جس کی وجہ سے دفتر جانے والے ملازمین اور طلباء کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ ٹریفک جام کا سبب مختلف تھا، جس میں سڑکوں کی تنگی، کام کی جگہوں کی جانب زیادہ رش،میچ کی صورتحال اور کچھ مقامات پر جاری تعمیراتی کام شامل تھے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف راستوں پر متبادل راستوں کا اعلان کیا گیا، لیکن شدید رش کے باعث...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ چیلنجز بہت بڑے ہیں، ایک سالہ کارکردگی پر کام کر رہے ہیں جلد ہی حکومت اپنی ایک سالہ کارکردگی میڈیا کے سامنے پیش کریگی۔وہ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں بغاوت کے پیچھے صوبے کی پسماندگی نہیں، سرفراز بگٹی سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ محدود وسائل میں فیصلہ کیا ہے کہ سروے کے مطابق تقریباً 50 سے 60 ہزار خاندانوں کو راشن دیں گے۔ میڈیا ہاؤسز بند کرنے کی مذمت انہوں نے میڈیا ہاؤسز بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آدھے پاکستان میں بیورو آفیسز بند کردیے جائیں اگر بند کرنے ہی ہیں تو...
    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ—فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ آج اپنے بچے اُٹھائے گئے تو کچھ لوگوں کو آرٹیکل 5 یاد آیا۔اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج یہ کانفرنس عاصمہ جہانگیر ہال میں ہونا تھی، عاصمہ جہانگیر اگر زندہ ہوتیں تو آج میری طرح وہ بھی شرمندہ ہوتیں۔ اب اسلام آباد میں بیٹھ کر چند افراد گفتگو بھی نہیں کر سکتے: حامد رضاسربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ اب اسلام آباد میں بیٹھ کر چند افراد گفتگو بھی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں کسی اور نے حصہ ڈالا...
    تجارت کے حجم کو 4 ارب ڈالر پر پہنچانے سمیت پاکستان، ازبکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی فہرست سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان اور ازبکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی فہرست سامنے آگئی۔وزیراعظم شہباز شریف اور ازبک صدر شوکت مرزیایوف نے آئندہ چار برس میں پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت کے حجم کو 4 ارب ڈالر پر پہنچانے پر اتفاق کیا ہے۔ 1) ازبکستان کی وزارت داخلی امور اور پاکستان کی وزارت داخلہ کے مابین تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ 2) پاکستان اور ازبکستان کی وزارت دفاع کے مابین عسکری انٹیلیجنس کے شعبے...
      پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی وفاق سے خیبرپختونخوا کو پانی کا حصہ نہ دینے کی شکایت کردی۔ پشاور ہائیکورٹ بار روم میں وکلا سے خطاب میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد دھرنے بھی ہونگیں اور دمادمست قلندر بھی ہوگا، بھر ہم بتائیں گے کہ صوبائی حکومت کسانو ملازمین اور بلدیاتی نمائندوں کو کیسے حق نہیں دیتی، ہم ان کو رلائیں گیں اور ان سے اپنا حق بھی لیں گیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کرنے سے پہلے اپنی جماعت کے اندر اتحاد پیدا کرلے،...
    ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان کے باسی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں ناپاک عزائم کو ذہنوں سے نکال دیں ورنہ کارگل کے بارڈر سے کراچی اور کوئٹہ سے پاراچنار تک عوامی ردعمل دینے پر مجبور ہوں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام صوبائی رہنما سید علی رضوی کی کال کا انتظار کریں۔ لگتا ہے جعلی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔  اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی و ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کاظم میثم نے کہا ہے کہ پاکستان میں مظلوموں کی توانا آواز علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خلاف وارنٹ گرفتاری وفاقی حکومت کی ایماء پر اس وقت جاری کیا گیا جب آپ لبنان میں غاصب صیہونیوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ  میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت  کے دوران سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرباجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق  جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ  کے 7 رکنی آئینی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے دلائل دیئے۔دوران سماعت سابق آرمی چیف جنرل قمر باوجوہ توسیع کے جسٹس منصور شاہ کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا۔ چیمپیئنز ٹرافی ، بارش کی وجہ سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ تاخیر کا شکار ...
    ویب ڈیسک: پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے  سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش اور  پہاڑی علاقوں پارا چنار، مالم جبہ، دیر بالا اور چترال میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ۔دیر کے شہری علاقوں میں رات گئے سے بارش اور بالائی علاقوں پر برف باری  جاری ہے۔ برفباری سے جاتی سردی لوٹ آئی۔   سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 دیرلوئر، لواری ٹنل ،وادی کمراٹ جہاز بانڈہ، عشیرئی درہ ،کلپانی ،شاہی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 10 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باغ کے علاقے میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جس کے دوران 10 خوارج واصل جہنم ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود مزید خوارج کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ خاتون ریسٹورنٹ میں ٹوائلٹ کے بہانے داخل ہوئی اور ایسی چیز چرا کر لے گئی کہ عملہ بھی...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2025ء) خیبرپختونخواہ صحت کارڈ منصوبہ، 1 سال میں9 لاکھ سے زائد مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے سماجی تحفظ کے سب سے بڑے منصوبے صحت کارڈ پلس کے تحت گذشتہ ایک سال کے دوران 9 لاکھ 40 ہزار مریض مفت علاج معالجے کی سہولیات حاصل کر چکے ہیں۔ صحت کارڈ پروگرام کے تحت 72 فیصد مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں جبکہ 28 فیصد مریضوں کو نجی ہسپتالوں میں مفت علاج کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ، بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سال میں شاندار کارکردگی...
    فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے سابق صوبائی وزراء کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کو صوبائی کابینہ میں شامل نہ کرنے کا اپنا فیصلہ منوا لیا۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا فیصلے پر  بانئ پی ٹی آئی کو راضی کرنے میں کامیاب ہو گئے۔بانئ پی ٹی آئی وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے آمادہ کرنے پر اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے۔ میرا سیاسی رول ماڈل عمران خان ہیں: علی امین گنڈاپوروزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میرا سیاسی رول ماڈل بانئ پی ٹی آئی ہیں۔ بانئ پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو کامران بنگش اور تیمور  جھگڑا  کو کابینہ میں شامل کرانے کے احکامات دیے...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف اور صدرمملکت آصف علی زرداری سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو سے موسوم کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس ضمن میں گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے وزیر اعظم اور صدر مملکت کو لکھے گئے ایک خط میں باور کرایا گیا ہےکہ21 جون 2008 کو اُس وقت کے وزیرِاعظم نے قومی اسمبلی میں نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا کے مطابق اس وقت کے وزیر اعظم کا یہ اقدام ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر محترمہ بینظیر بھٹو کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان بینکنگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کاروبار چلانے کے حوالے سے نجی شعبے کو پالیسیاں دے۔  پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تحت پہلی پاکستان بینکنگ سمٹ 2025 جاری ہے جس میں وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سمیت بینکوں کے صدور اور غیرملکی مندوبین شریک ہیں،وزیر خزانہ نے کہا کہ ایمرجنگ مارکیٹ نے گزشتہ 25سال بہترین انداز میں گزارے ہیں، سب کا اتفاق ہے کہ ہمارے جو ہاتھ میں ہے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ بیشتر وزرائے خزانہ کی توجہ پیداواری نمو پر مبنی رہی ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ نجی شعبے کو پالیسیاں دے تاکہ نجی شعبہ کاروبار چلائے، نج کاری کا...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے مرکزی کردار کے نام پر اسٹیڈیم کا نام رکھنا ریاست دشمن قوتوں کو تقویت دینا ہے۔ اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی انتہائی نامناسب حرکت ہے، گزشتہ 9 سال سے اقتدار پر قابض جماعت ارباب نیاز اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور بحالی تک نہ کرسکی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم کا نام صوبے کو دہشتگردوں کے حوالے کرنے والے شخص کے نام پر رکھنا پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ صوبے کی شناخت مٹانے اور اسے تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فنانس ایکٹ 2015ء کی شق 7 کو آئین پاکستان سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے آڈیٹر جنرل آرڈیننس 2001ء میں فنانس ایکٹ کے ذریعے ترمیم کے خلاف درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے فنانس ایکٹ 2015ء کی شق 7 کو آئین کے متصادم قرار دیتے ہوئے اس قانون کے تحت کیے گئے تمام احکامات اور کارروائیاں بشمول نوٹیفکیشنز کو بھی کاالعدم قرار دے دیا۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین ملک کا سب سے بڑا اور بنیادی قانون ہے، باقی قوانین اپنی طاقت آئین سے حاصل کرتے ہیں، اگر کوئی قانون اپنے دیے گئے اختیارات سے...
    پرویز خٹک نے عمران خان کو پاکستان کا سب سے بڑا جھوٹا قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز نوشہرہ (آئی پی ایس )سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے عمران خان کو پاکستان کا سب سے بڑا جھوٹا قرار دے دیا۔ سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے اپنے آبائی گاں مانکی شریف میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کوئی مذاق نہیں کہ ہر کوئی عوام کی خواہشات کے مطابق خدمت کرے۔ مجھے بہت خوشی ہورہے کہ صوبے کے عوام گزشتہ انتخابات میں غلط اور نااہل لوگوں کو ووٹ دے کر اب رو رہے ہیں۔ پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں...
    دیامر کے عالم دین سے گفتگو کرتے ہوئے سید علی رضوی نے کہا کہ دیامر عوام حکم کریں تو ہم سکردو سے پیدل مارچ کرنے کیلئے تیار ہیں، یا یہ کہیں کہ ہم سکردو میں دھرنا دیں تو ہم دھرنا دینے کیلئے تیار ہیں، ہم دیامر کے عوام کے حکم کے منتظر ہیں، وہ جو کہیں گے ہم کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صدر آغا سید علی رضوی نے دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے نمائندے معروف عالم دین مولانا فرمان ولی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اس موقع پر آغا علی رضوی نے مولانا فرمان ولی سے کہا کہ ہم دیامر میں جاری دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ان تمام...
    پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے نگران دور میں بھرتی تمام ملازمین کو برطرف کردیا، اعلامیہ جاری کردیا گیا، تمام اداروں کو 30 روز میں عملدرآمد رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے نگران دور حکومت میں بھرتی تمام ملازمین کو برطرف کردیا، باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔خیبرپختونخوا میں نگران دور حکومت میں بھرتی تمام ملازمین کو برطرف کردیا گیا، محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے ملازمین کی برطرفی کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق نگران دور حکومت میں بھرتی تمام ملازمین کو فارغ کیا جائے۔ ان ملازمین کو 22 جنوری 2022ء سے 29 فروری 2023ء میں بھرتی کیا گیا تھا۔ اعلامیے میں حکم نامے پر مقررہ مدت میں ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت...
      اپوزیشن الائنس کی قیادت آج سندھ روانہ ہوگی، سندھ کے تین روزہ دورے کے دوران گرینڈ الائنس اتحاد کے لیے اہم ملاقاتیں شیڈول، جی ڈی اے کی قیادت سے بھی ملاقات ہوگی بزنس کمیونٹی اور بار ایسوسی ایشن سے بھی ملاقاتیں طے، اپوزیشن الائنس کے وفد میں محمود اچکزئی، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، اخونزادہ حسین ، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم سے رہنما شامل اپوزیشن کی جماعتوں نے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن گرینڈ الائنس کے اہم رابطے اور ملاقاتیں جاری ہیں۔اپوزیشن قیادت سندھ میں بھی پڑاؤ ڈالے گی تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت آج سندھ روانہ ہوگی، سندھ کے تین روزہ دورے...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت سندھ روانہ ہوگئی، 3 روزہ دورے کے دوران گرینڈ الائنس اتحاد کیلئے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔اپوزیشن الائنس جی ڈی اے کی قیادت سے ملاقات کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت سندھ روانہ ہوگئی، 3 روزہ دورے کے دوران گرینڈ الائنس اتحاد کیلئے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔اپوزیشن الائنس جی ڈی اے کی قیادت سے ملاقات کرے گا، اپوزیشن راہنما جئے سندھ کے سربراہ ایاز پلیجو سے حیدرآباد میں ملاقات کریں گے۔ وفد میں محمود اچکزئی، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، اخونزادہ حسین، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم سے راہنما شریک ہوں گے۔ اپوزیشن...