وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ چیلنجز بہت بڑے ہیں، ایک سالہ کارکردگی پر کام کر رہے ہیں جلد ہی حکومت اپنی ایک سالہ کارکردگی میڈیا کے سامنے پیش کریگی۔وہ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں بغاوت کے پیچھے صوبے کی پسماندگی نہیں، سرفراز بگٹی

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ محدود وسائل میں فیصلہ کیا ہے کہ سروے کے مطابق تقریباً 50 سے 60 ہزار خاندانوں کو راشن دیں گے۔

میڈیا ہاؤسز بند کرنے کی مذمت

انہوں نے میڈیا ہاؤسز بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آدھے پاکستان میں بیورو آفیسز بند کردیے جائیں اگر بند کرنے ہی ہیں تو پورے پاکستان میں بند کے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ مسئلہ وزیر اعظم اور پاکستان براڈ کاسٹ کے سامنے رکھیں گے۔ پہلے ہی بلوچستان کو نیشنل میڈیا نے نظر انداز کیا ہوا ہے۔

صحافیوں کو بے روزگار نہیں ہونے دیں گے

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے صحافی ویسے ہی مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں، ہم نے صحافیوں کو بے روزگار نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے صحافیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے ہم کسی صورت کوئٹہ سے بیوروز بند نہیں ہونے دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان براڈ کاسٹ دھماکے سرفراز بگٹی کوئٹہ میڈیا ہاؤسز وزیراعلیٰ بلوچستان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان براڈ کاسٹ دھماکے سرفراز بگٹی کوئٹہ میڈیا ہاؤسز وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی دیں گے

پڑھیں:

 فیصل کنڈی کا عید کے بعد بلدیاتی نمائندوں کے حق میں دھرنے کا اعلان

پشاور (نیٹ نیوز) گورنر خیبر پی کے  فیصل کریم کنڈی نے سی ایم ہائوس کے سامنے بلدیاتی نمائندوں کے حق کے لیے احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا۔ فیصل کنڈی نے کہا کہ  پہلے امن و امان پر کانفرنس کا انعقاد کیا تھا، بلدیاتی نمائندے جہاں پر بھی کہیں گے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا، تین سالوں میں بلدیاتی نمائندوں کا کوئی اجلاس نہیں ہوا۔ آج بلدیاتی نمائندوں کا کنونش بلایا تو وزیر اعلیٰ بھی جاگ گئے، وزیر اعلیٰ سے پوچھ لیں انہیں کیا چاہیے، وفاق سے پیسے میں لے کر آؤں گا۔ این ایف سی، سکیورٹی فورسز کے پیسے آئے لیکن کہیں اور خرچ ہوئے۔ بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات پورے نہیں ہوتے تو ہم عید کے بعد آپ کے ساتھ مل کر سی ایم ہائوس کے باہر بیٹھیں گے اور تب تک نہیں اٹھیں گے جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے۔کنونشن میں تمام تحصیل چیئرمینز نے فرداً فرداً خطاب بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ میں میڈیا ہاوسز کی بندش قابل مذمت ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
  • جعفرآباد، وزیراعلیٰ بلوچستان نے 20 سالہ پرانا قبائلی تنازعہ ختم کروا دیا
  • پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے، رانا ثنا اللہ 
  •  فیصل کنڈی کا عید کے بعد بلدیاتی نمائندوں کے حق میں دھرنے کا اعلان
  • بلوچستان کو گندی سیاست سے دور رکھیں: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان
  • بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی غیر ملکی فنڈنگ سے ہو رہی ہے۔ رانا ثنا اللہ
  • پی ٹی آئی راء سے بڑی پاکستان کیخلاف مہم چلا رہی ہے، احسن اقبال
  • عمران خان مزید 10 ماہ رہا ہوتے نظر نہیں آ رہے:فیصل واوڈا کا دعویٰ
  • چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد، رکی پونٹنگ سے آگے نکل گئے