حکومت کی چینی سٹہ مافیا و ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں، قیمتوں میں کمی آنا شروع
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
وفاقی حکومت نے چینی سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات کیے ہیں، جس کے باعث چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے، آئی بی اور ایف بی آر کی جانب سے چینی سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کارروائیوں کے باعث چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت کم ہو کر 165 سے 170 روپے کلو کے درمیان آگئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی 180 روپے فی کلو فروخت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق کارروائیاں چینی کے جعلی خریداروں، بینک اکاؤنٹس اور فروخت ریکارڈ حاصل کر کے کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے قیمتیں کم کرنے کی تحریری یقین دہانی کروائی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چینی سٹہ مافیا اورذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائیوں کی نگرانی خود کرتے رہے، انھوں نے چینی کے معاملے پر متعدد اجلاسوں کی صدارت بھی کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق
پڑھیں:
بڑھتی دہشتگردی، حکومت کا پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس 19 یا 20 مارچ کو متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شریک ہوں گے، پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا اسلام ٹائمز۔ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے پیش نظر حکومت نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس 19 یا 20 مارچ کو متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شریک ہوں گے، پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا، وفاقی وزراء سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنمائوں کو دعوت دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ عسکری قیادت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑھتی وجوہات پر بریفنگ دے گی، پارلیمنٹ کے فیصلے کی روشنی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لانے سے متعلق فیصلے ہونگے۔