سانحہ 9 مئی کے مرکزی کردار کے نام پر اسٹیڈیم کا نام رکھنا ریاست دشمن قوتوں کو تقویت دینا ہے: فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے مرکزی کردار کے نام پر اسٹیڈیم کا نام رکھنا ریاست دشمن قوتوں کو تقویت دینا ہے۔
اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی انتہائی نامناسب حرکت ہے، گزشتہ 9 سال سے اقتدار پر قابض جماعت ارباب نیاز اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور بحالی تک نہ کرسکی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم کا نام صوبے کو دہشتگردوں کے حوالے کرنے والے شخص کے نام پر رکھنا پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ صوبے کی شناخت مٹانے اور اسے تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے فنڈز کی منظوری دیتے ہوئے پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام عمران خان کرکٹ سٹیڈیم شاہی باغ رکھ دیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس پشاور میں جمعے کے روز منعقد ہوا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی اسٹیڈیم کا نام کے نام
پڑھیں:
اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے میچوں میں شائقین کرکٹ کی اسٹیڈیمز میں تعداد بڑھانے کے لیے قیمتی انعامات اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں ‘شرمندہ کرنا بند کریں’، میچ کے بہترین کھلاڑی کو ہیئر ڈرائیر دینے پر کراچی کنگز انتظامیہ تنقید کی زد میں
پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے ہر میچ میں ایک موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔
اعلان کے مطابق ہر میچ میں ایک خوش قسمت ٹکٹ ہولڈر کو موٹر سائیکل انعام میں دی جائےگی۔ قرعہ اندازی میں گولوٹ لو کی ایپ جو موبائل فون پر پلے اسٹور اور ایپل اسٹور کے ذریعے ڈاؤن لوڈ ہوسکتی ہے، کے ذریعے آن لائن شرکت کی جا سکے گی۔
شائقین کرکٹ کو میچ ٹکٹ کا کیوآرکوڈ گولوٹ لو کی ایپ پر اسکین کرنا ہوگا، اور وہ قرعہ اندازی میں شامل ہو جائیں گے، جو بھی شخص انعام کا حقدار قرار پائے گا اس کا اعلان میچ اننگز کی بریک کے دوران کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں ملتان سلطانز کا اپنے ہر چھکے اور وکٹ پر ایک لاکھ روپے فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کے لیے ٹکٹ آن لائن بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں، جبکہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر بھی دستیاب ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انعامات کا اعلان پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل پی سی بی شائقین کرکٹ قیمتی انعامات موٹرسائیکل وی نیوز