باہمی بداعتمادی کو ختم کرکے ایک دوسرے پر بھروسہ بڑھانا ہوگا، علی امین گنڈاپورکا سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا جہاں اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا، وہیں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ناصرف شرکت کی بلکہ خطاب بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو درپیش چیلنجز کے باوجود پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کا مورال بلند کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا نے پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی ذکر کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے کی فورسز کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کو تاحال مکمل وسائل فراہم نہیں کیے گئے، جس کی وجہ سے کئی مسائل جنم لے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت مسلسل وفاق سے اس معاملے پر بات کر رہی ہے تاکہ قبائلی اضلاع کو ان کا حق دیا جا سکے۔
علی امین گنڈاپور نے افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فوج نے خیبرپختونخوا میں بے پناہ کام کیا ہے اور قیامِ امن کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود باہمی بداعتمادی کو ختم کرنا ہوگا اور ایک دوسرے پر بھروسہ بڑھانا ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کسی کا نام لیے بغیر سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: علی امین

پڑھیں:

نان ٹیکس ریونیو میں 55 فیصد، ٹیکس ریونیو میں 45 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نان ٹیکس ریونیو میں 55 فیصد اور ٹیکس ریونیو میں 45 فیصد کا ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔

پشاور سے جاری بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دستیاب وسائل سے 72 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے ڈی پی اسکیموں کا بیک لاک 13 سال سے کم کر کے ساڑھے 7 سال تک لے آئے ہیں جبکہ صحت انصاف کارڈ پر مانیٹرنگ کے بعد 90 کروڑ روپے سے زیادہ بچت کی گئی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ صوبہ کے عوام کےلیے 40 ارب روپے کا سولر پروجیکٹ شروع کیا گیا، تعلیمی اداروں، مساجد اور سرکاری اداروں کو سولر پر لایا جا رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی، مالی مشکلات کے باوجود مختلف سیکٹرز میں کامیابیاں حاصل کیں، کے پی حکومت کے معاشی اصلاحات کا ملکی و غیر ملکی اداروں نے اعتراف کیا۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ محکمہ پولیس میں ہنگامی طور پر اصلاحات کا آغاز کیا، 30 بلین سے زیادہ کا اسلحہ، گاڑیاں اور آلات مرحلہ وار خریدے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 105 گاڑیوں کو بلٹ پروف کیا جارہا ہے جس پر 321 ملین خرچ ہو رہے ہیں، 4 ہزار ایس ایم جیز حاصل کی گئی ہیں، جبکہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں 2423 اہلکار بھرتی کیے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ سیکیورٹی ڈویژن میں 3797 آسامیاں تخلیق کی جارہی ہیں، 1200 اہلکاروں کو ایلیٹ فورس کی ایڈوانس تربیت فراہم کی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پشاور سمیت 4 اضلاع میں سیف سٹی کے قیام پر 2 اعشاریہ 2 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، ایک سال میں کم و بیش ایک ہزار اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پولیس شہداء کےلیے بھی نقد رقم، پلاٹس اور نوکریاں دی جارہی ہیں، شہداء کے لواحقین کو 367 ملین روپے اب تک دیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع میں 994 ملین روپے سے 501 پلاٹس دیے گئے ہیں، شہدا کے بچوں میں سے 281 اے ایس آئیز بھرتی کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فوج نے امن کے لیے بہت کام کیا، آپس کی بداعتمادی کو ختم کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • ہمیں آپس کی بداعتمادی کو ختم کرنا ہوگا، علی امین گنڈاپور
  • باہمی بداعتمادی کو ختم کرکے ایک دوسرے پر بھروسہ بڑھانا ہوگا، علی امین گنڈاپور
  • پولیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے خیبرپختونخوا میں اہم فیصلے، پولیس افسران کی تنخواہیں بھی بڑھیں گی
  • علی امین گنڈاپور کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ کے پی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک ہوں گے
  • علی امین گنڈاپور بیان بازی کے بجائے صوبے کے مسائل پر توجہ دیں: حمود خان
  • علی امین گنڈاپور نے افغامہاجرین سے متعلق وفاقی پالیسی غلط قرار دیدی
  • نان ٹیکس ریونیو میں 55 فیصد، ٹیکس ریونیو میں 45 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا، علی امین گنڈاپور