ڈی پی او کی قیادت میں لکی پولیس نے سرحدی علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا، جس کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے عارضی ٹھکانوں کو بم سے تباہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا پولیس نے لکی مروت، کرک اور میانوالی کے سنگم میں پہاڑوں پر قائم کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ میڈیاکے مطابق خیبرپختونخوا پولیس نے لکی مروت، کرک اور پنجاب کے ضلع میانوالی کے سنگم پر قائم پہاڑوں پر آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے عارضی ٹھکانے تباہ کیے۔ پولیس آپریشن کے دوران دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔ ترجمان کے پی پولیس کے مطابق دہشت گرد اس کیمپ سے نکل کر قریبی علاقوں میں حملے کر رہے تھے۔

ڈی پی او جواد اسحاق کی قیادت میں لکی پولیس نے  سرحدی علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔ جس کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے عارضی ٹھکانوں کو بم سے تباہ کیا گیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ عارضی ٹھکانے اور سہوتکاری کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں ہوگی اور ہمارا آپریشن آخری  ٹھکانے کے خاتمے تک جاری رہے گا جن میں تمام ادروں کا تعاون حاصل ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کالعدم ٹی ٹی پی پولیس نے کے دوران

پڑھیں:

لاہور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کا خودکش حملہ آور گرفتار

برکی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کالعدم تنظیم کا خودکش حملہ آور گرفتار کر لیا گیا۔ دہشت گرد سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ برکی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کالعدم تنظیم کا خودکش حملہ آور گرفتار کر لیا گیا۔ فائرنگ تبادلے کے دوران پکڑے جانے والے کالعدم تنظیم کے خودکش حملہ آور کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا، دہشت گرد سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا، خودکش بمبار کی بلوچستان کے رہائشی حافظ شمس کے نام سے شناخت ہوئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، دہشت گرد لاہور میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے تین حملے، پولیس کی بروقت کارروائی سے حملے پسپا
  • لکی مروت پولیس کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے عارضی ٹھکانے تباہ
  • خیبرپختونخوا پولیس نے متعدد حملے ناکام بنادیے، جوابی کارروائیوں میں اہم کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا ; بم دھماکوں میں ملوث اہم کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک، متعدد حملے ناکام
  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی: 2 مختلف واقعات میں 9 خوارج ہلاک
  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید
  • خیبرپختونخوا: دو مختلف اضلاع میں آپریشنز، 9 خارجی دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید
  • خیبرپختونخوا میں آپریشنز؛ 9 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید
  • لاہور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کا خودکش حملہ آور گرفتار