خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشن پر قائم مقام صدر کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
سٹی 42 : قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے خیبر پختونخوا میں خوارج کے خلاف 2 مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کاروائیوں کے دوران 9 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 2 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج فتنۃ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کاروائیاں کررہی ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
صدر یوسف رضا گیلانی نے شہداء کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی نے
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس آپریشن: سپیکر قومی اسمبلی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیاب تکمیل پر پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے یرغمال شہریوں کی بحفاظت بازیابی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوج کی قیادت کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایک مشکل ترین آپریشن انتہائی مہارت اور دلیری کے ساتھ مکمل کیا گیا، جس میں ہمارے بہادر جوانوں نے بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ٹرین کے مسافروں اور سیکیورٹی فورسز کے شہداء پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور ریاست ایسے حملہ آوروں کو ہر محاذ پر شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔
Post Views: 1