شافع حسین کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کونسل کا اجلاس ،اشیا ضروریہ کی قیمتوں ،دستیابی کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
لاہور ( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کونسل کا اجلاس ہوا ۔محکمہ صنعت و تجارت کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں یک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں چکن کی قیمتوں کے تعین کے میکانزم کی منظوری دی گئی ۔ اشیا ضروریہ کی قیمتوں ،دستیابی اور مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا ۔پرائس کنٹرول کونسل نے اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم چکن کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول کونسل مانیٹرنگ ، کوآرڈینیٹشن اور پالیسی سازی کا کردار جاری رکھے گی۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے اجلاس کے باقاعدگی سے انعقاد کو یقینی بنایا جائے اور اشیا ضروریہ کی مارکیٹوں میں دستیابی پر نظر رکھی جائے ،ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ماڈل بازاروں میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں کے میکانزم کو بھی چیک کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اشیا ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے متعلقہ ادارے محنت اور جانفشانی سے کام کریں ۔سیکرٹری صنعت و تجارت عمر مسعود ،سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈہٹیز ڈیپارٹمنٹ اجمل بھٹی،سیکرٹری لائیو سٹاک ،ڈی جی انڈسٹریز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اشیا ضروریہ کی قیمتوں پرائس کنٹرول کونسل
پڑھیں:
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا
وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا. ثمرات عوام کو منتقل کرنے کے بجائے اہم سڑکوں پرلگانے کا اعلان کیا، کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قلات، خضدار اور چمن کی سڑک خونی کہلاتی ہے، اسے بنائیں گے، حیدرآباد موٹر وے کے بعد کراچی اور قلات سڑک بنائیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہوئی ہیں، آج تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے جا رہی ہیں. آج پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا۔وزیراعظم شہبازشریف اجلاس میں پیٹرولیم کمی سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ثمرات عوام کو منتقلی کے بجائے اہم سڑکوں پرلگائے جائیں گے۔ ان پیسوں سے قوم کے زخموں کی مرہم پٹی کریں گے.کراچی، قلات، خضدار اور چمن کی سڑک خونی کہلاتی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہوئی ہیں، آج تیل کی قیمتوں میں کم ہونے جا رہی ہیں، آج پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا۔ قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں ہوگا، رقم ہم بلوچستان کے عوام کی نظرکر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ کراچی، کوئٹہ ، قلات اور چمن سڑک خونی سڑک بن چکی، وفاق شفاف طریقے سےایم 6 اورایم 9 بنائے گا، بلوچستان میں دو رویہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھا تھا، چاروں صوبے چار بھائیوں جیسے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑاصوبہ ہے.بلوچستان میں فاصلے بہت زیادہ ہیں، بجٹ بھی زیادہ لگے گا.بلوچستان میں ہزاروں ٹیوب ویل شمسی توانائی سے چلیں گے.بلوچستان میں خونی سڑک کوخوشحالی کی سڑک بنائیں گے۔وزیراعظم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سڑک کی تعمیر کا تخمینہ 300 ارب روپے ہے، میں اورسرفرازبگٹی خود کھڑے ہو کر سڑک بنوائیں گے، کچی کینال کامنصوبہ بھی مکمل کریں گے۔ بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے 7 روپے کمی کی گئی ہے، قیمتوں میں کمی کا اطلاق تمام صارفین پر ہوگا، ساڑھے7 روپے کمی کرنا بہت بڑا چیلنج تھا.سب کی کاوشوں سے قوم کوعید کا تحفہ دیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کو شہید کیا گیا، سیستان واقعہ کی جتنی مذمت کریں کم ہے. ایرانی وزیرخارجہ سے معاملے پر بات ہوئی ہے۔ امید ہے ایرانی حکومت ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کرے گی۔