بی جے پی عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے، محبوبہ مفتی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی اپنے مذموم سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے معاشرے میں دوریاں پیدا کرنےکا کام کر رہی ہے اور وہ مسلمانوں کو خاص طور پر نشانہ بنا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بھارتی حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے فرقہ وارانہ کشیدگی کو دانستہ طور پر ہوا دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنے مذموم سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے معاشرے میں دوریاں پیدا کرنےکا کام کر رہی ہے اور وہ مسلمانوں کو خاص طور پر نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زعفرانی جماعت تفرقہ انگیز سیاست کر رہی ہے اور وہ اپنا ووٹ بنک مضبوط کرنے کیلئے فرقہ واریت کو خوب ہوا دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشی بدحالی اور بے روزگاری عروج پر ہے لیکن بی جے پی کو اس کی کوئی فکر نہیں اور اس کا سارا دھیان مذہبی اختلافات پیدا کرنے کی طرف ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی کی سیاست کے انتہائی سنگین مضمرات ہون گے، اس کی تقسیم کی سیاست بھارت کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے۔ انہوں نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ بی جے پی کی فرقہ وارانہ سیاست سے ہوشیار رہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محبوبہ مفتی بی جے پی کہا کہ رہی ہے نے کہا
پڑھیں:
ذوالفقار بھٹو جونئیر نے سیاست میں آنے کی تصدیق کردی
کراچی(آئی این پی)پاکستان کی سیاست میں ایک اور نوجوان بھٹو کی آمد ہے، سماجی کارکن اور انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھانے والے ذوالفقار علی بھٹو جونئیر متنازع چھ نہروں پر کہنا ہے کہ یہ زندگی اور موت کا سوال ہے۔ذولفقار علی بھٹو جونئیر نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ سندھ میں پانی نہیں ہوگا تو ناصرف انسان بلکہ بہت سے جنگلی اور آبی حیات مر جائیں گی۔ یہ ہمارا کلچرل جینوسائیڈ (ثقافتی نسل کشی) ہوگا، والڈ لائف کا بھی اور انسانیت کا بھی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ابھی کانپ رہی ہے، کیونکہ انہوں نے دیکھا کہ کتنے لوگ احتجاج کر رہے ہیں، اسکول کے بچے بھی احتجاج کر رہے ہیں۔ اسی لئے یہ بیانیہ تبدیل کر رہے ہیں اور منصوبے بھی بالکل سامنے تبدیہل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دریائے سندھ سے پانی نکالیں گے کیونکہ ستلج میں پانی نہیں ہے، یہ لنک کینال کی کیپیسٹی بڑھائیں گے اور دریائے سندھ کا پانی اس سے ستلج میں جائے گا۔
جرمنی نے پاکستان کو شکست دیکر جونیئر ہاکی سیریز 0-4 سے جیت لی
انہوں نے سیاست میں قدم رکھنے کے سوال پر کہا کہ میں نوڈیرو میں اعلان کیا تھا کہ میرا سیاست میں آنے کا ارادہ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کا شہید بھٹو گروپ ہے جو میرے بابا نے شروع کیا وہ ابھی تک موجود ہے اور امید ہے ہم اس کی قیادت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے چاہئیے کہ میں اس میں کچھ فریش نوجوان لوگ بھی شامل کروں، ہمارے ملک میں بہت سارے سیاسی یتیم ہیں جو بہت انرجیٹک ہیں لیکن ان کی کوئی تنظیم یا لیڈر شپ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے ملک سے اپنے لوگوں سے بہت کچھ سیکھنا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ میں سب کچھ جانتا ہوں، میں تیاری کر رہا ہوں۔
رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج لیکن سورج گرہن کب ہوگا؟ جانیے
مزید :