خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پربرفباری و بارش ، سیاح برفباری دیکھنے پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں پارا چنار، مالم جبہ، دیر بالا اور چترال میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ۔دیر کے شہری علاقوں میں رات گئے سے بارش اور بالائی علاقوں پر برف باری جاری ہے۔ برفباری سے جاتی سردی لوٹ آئی۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025
دیرلوئر، لواری ٹنل ،وادی کمراٹ جہاز بانڈہ، عشیرئی درہ ،کلپانی ،شاہی بن شاہی اور وادی لڑم پرشدید برف باری جاری ہے۔ برف باری سے بالائی علاقوں کی سڑکیں بند ہیں۔ بارش اور برفباری سے ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔ برفباری انجوائے کرنے کے لیے لوگوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا۔
بارش سے متعدد فیڈر ٹرپ
ترجمان پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( پیسکو) کے مطابق بارش کے باعث متعدد علاقوں میں 71 فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔ پشاور میں 19، بنوں میں 15، خیبر میں 17 اور ڈیرہ اسماعیل خان سرکل میں 12 فیڈرز سے بجلی کی ترسیل متاثرہوئی۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -منگل 25 فروری, 2025
اس کے علاؤہ دیگرسرکلز میں بھی بیشتر فیڈرز ٹرپ ہوئے ہیں۔ پیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر اختر حمید خان کی ہدایت پر فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔متعدد علاقوں کو متبادل روٹ سے بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔
بارش کی کمی کے ساتھ ہی بجلی کی بحالی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ پیسکو ریجن کے بقیہ فیڈرز پر معمول کے مطابق بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان پیسکو کے مطابق صارفین سے التماس ہے کہ بارش کے دوران بجلی تنصیبات سے دور رہیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پیسکو ہیلپ لائن 118 پر مفت کال کریں۔ خراب موسم کے پیش نظر عوام سے تعاون کی اپیل ہے۔
ملٹری ٹرائل کیس: کیا ایوب خان کے دور میں بنیادی حقوق میسر تھے؟ آئینی بنچ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علاقوں میں بارش اور کے مطابق
پڑھیں:
عوام ہوجائیں تیار! ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 فروری سے مغربی ہوا کا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے، شمالی اور پہاڑی علاقوں میں بارش، گرج چمک، برفباری ہوگی، گلگت بلتستان میں 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارشوں اور برف باری کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کشمیر میں 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارشوں اور برفباری جبکہ خیبر پختونخوا میں 24 فروری سے یکم مارچ تک بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوگی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب اور اسلام آباد میں 25 فروری سے یکم مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش، مری اور گلیات میں برفباری متوقع ہے جبکہ بلوچستان میں 24 فروری سے 26 فروری تک بارش اور برفباری، سندھ میں 25 سے 26 فروری تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش اور برفباری سے مری، گلیات، ناران، کاغان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خطرہ ہے، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں فلیش فلڈنگ کا امکان ہےاور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔