خواجہ آصف کا خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن ہے: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کا خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن اور بے بنیاد ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ایسے الزامات لگانے کا مقصد وفاقی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف ناکامی کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے، خواجہ آصف کسی ایک دہشت گرد کی نشاندہی کریں جو خیبر پختونخوا میں بسایا گیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ اگر وزیر دفاع کو واقعی دہشت گردوں کے بسائے جانے کا علم ہے تو الزامات لگانے کے بجائے ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ خواجہ آصف صرف اسلام آباد کی سرحدوں کے نہیں بلکہ پورے ملک کی سرحدوں کے ذمہ دار ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا سزا مکمل کرنیوالے نادار قیدیوں کی رہائی کیلئے پیغام جاری
بیر سٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ وزیر دفاع جیسے اہم عہدے پر فائز ہونے کے باوجود خواجہ آصف دہشت گردی جیسے حساس مسئلے پر سیاسی بیان بازی کر رہے ہیں، دہشت گردی کا مقابلہ محض بیانات سے نہیں، بلکہ عملی اقدامات سے کیا جا سکتا ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: خواجہ آصف
پڑھیں:
دہشت گردی کا براہِ راست تعلق افغانستان سے ہے: بیرسٹر سیف
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف---فائل فوٹومشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا براہِ راست تعلق افغانستان سے ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی ایک صوبے کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے، مگر وفاق اس سے متعلق کچھ نہیں کر رہا۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیرِ خارجہ رہے، پوری دنیا کا دورہ کیا مگر افغانستان جانا گوارا نہیں کیا۔
مشیرِ اطلاعات کے پی کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں رہزنی اور ڈکیتی معمول بن چکی ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں ضم شدہ اضلاع کو پورا حصہ نہیں دیا جا رہا۔