2025-01-18@18:34:17 GMT
تلاش کی گنتی: 20
«دفتر جلانے کے»:
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی نے ’ہیلتھ اینڈ فٹنس گالا 2025‘کے جلد انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔ فٹنس گالا 18 جنوری 2025 کو پولیس لائنز اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔ جمعہ کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ تاریخی تقریب معروف ہیلتھ اور فٹنس برانڈز بشمول معروف انٹرنیشنل اسپتال، شاہین کیمسٹ اور جیکڈ نیوٹریشن کے تعاون سے منعقد کی جائے گی جس کا مقصد کمیونٹی میں تندرستی، فٹنس اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینا ہے۔ ’ہیلتھ اینڈ فٹنس گالا‘ کے دوران معروف انٹرنیشنل اسپتال مفت لیب ٹیسٹ اور طبی مشورے دے گا، جس سے تقریب...
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں ملا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ ایسی خبریں ہیں کہ بلاول بھٹو کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ ملا ہے لیکن یہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں آیا اس لیے اس پر بات نہیں کریں گے، صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں ہمارے سفیر شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے...
بدین(نمائندہ جسارت ) ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب اعلیٰ بدین سید محمد سجاد حیدر شاہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس بدین میں کھلی کچہری منعقد کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کے مالیاتی دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری میں مختلف اداروں کے سرکاری ملازمین نے اپنے مسائل پیش کیے۔ اس موقع پر لوگوں کی جانب سے پنشن، جی پی فنڈ اور تنخواہوں سمیت مختلف مسائل کے حل کے لیے ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ نے درخواست گزاروں کے مسائل غور سے سنے اور کئی معاملات کے فوری حل کے احکامات جاری کیے کھلی کچہری کے دوران ریجنل ڈائریکٹر سید محمد سجاد حیدر شاہ نے مالیاتی دفتر بدین کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد سرکاری...
الخدمت کراچی کا سالانہ جائزہ اجلاس چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ کی صدارت میں مرکزی دفتر میں ہورہاہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی مختلف پروگرامز اور شعبہ جات کے منیجر ز و ذمے داران موجود ہیں
الخدمت کراچی کا سالانہ جائزہ اجلاس چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ کی صدارت میں مرکزی دفتر میں ہورہاہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی مختلف پروگرامز اور شعبہ جات کے منیجر ز و ذمے داران موجود ہیں
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ شک نہیں کہ بارڈر پار سے فتنہ الخوارج آرہے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان سے متعلق جو بات کی تھی، اب حکومت بھی اس طرف آگئی ہے، کہا تھا کہ افغانستان کے ساتھ بات چیت کریں حکومت اب بات کررہی ہے۔ علی امین گنڈاپور کے اعلان کے باوجود ایئر ایمبولینس منصوبہ تاخیر کا شکاروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے اعلان کے باوجود ایئر ایمبولینس منصوبہ شروع نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ کل ہونے والی ملاقات میں 26 نومبر کے حوالے سے بات کی، ہم نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ریڈ زون میں لوگوں کے جانے کے بارے...
اپنے ایک جاری بیان میں غزہ کے سرکاری دفتر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم اس وحشیانہ اور گھناؤنے جرم کا مکمل ذمے دار اسرائیل، امریکہ اور غزہ میں جاری نسل کشی میں شامل صیہونی رژیم کے حامیوں برطانیہ، فرانس و جرمنی کو سمجھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج غزہ کی پٹی میں قائم دفتر اطلاعات نے اعلان کیا کہ صفاء نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر "محمد بشیر تلمس" صیہونی بمباری میں زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ یہ بمباری غزہ کے محلے "شیخ رضوان" میں کی گئی۔ واضح رہے کہ کہ محمد بشیر تلمس کی شہادت کے بعد غزہ پر مسلط شدہ جنگ کے 466ویں دن 204 صحافی اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن چکے ہیں۔...
مسکن راوی سیکم کا افتتاح : مستحق افراد کو 3مرلے کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان ، سال میں ایک لاکھ خاندانوں کو گھردیں گے : مریم نواز
لاہور؍ فیروز والہ؍ بہاولپور؍ شیخوپورہ (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) بہاولپور ڈویژن کے 3011 طلبہ کیلئے 17کروڑ 32لاکھ روپے کے ہونہار سکالر شپ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود جاکر چیک تقسیم کردیئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بغداد الجدید کیمپس میں بہاولپور ڈویژن کے طلبہ میں ہونہار سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف تقریب میں موجود طلبہ میں گھل مل گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے برٹش جونیئر چیمپئن شپ انڈر 13 جیتنے والے سکواش پلیئر سہیل عدنان کو ساتھ بٹھا لیا اور 50لاکھ روپے کا انعامی چیک بھی دیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں اور بات چیت کی۔ تقریب میں شریک طلبہ نے جوش وخروش کا اظہار کیا اور...
اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرلیا۔اسپیکر ہاس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس جمعرات کو صبح ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ میں ہوگا۔پی ٹی آئی اجلاس میں تحریری مطالبات حکومتی نمائندوں کے سامنے پیش کرے گی جبکہ پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم پانچ میں اجلاس ان کیمرہ ہوگا۔اراکین کے اصرار پر حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے جس کے بعد اجلاس اب پندرہ جنوری کے بجائے سولہ جنوری کودن ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اراکین کے اصرار پر تاریخ تبدیل کی۔ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کا...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستحق اور نادار افراد کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کے لئے اسکیم لانے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کالا شاہ کاکو میں زہرہ ہومز / مسکن راوی کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر انہوں نے مسکن راوی کا دورہ کیا اور تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے 100 خاندانوں کو گھروں کے الاٹمنٹ لیٹرز اور چابیاں دیں، انہوں نے زہرہ ہومز، مسکن راوی کے معیار اور سہولتوں پر اظہار اطمینان کیا، مریم نواز کو زہرہ ہومز / مسکن راوی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ کالا خطائی روڈ، لاہور پر موضع نہرہ پور میں ابتدائی طور پر 100 مکانات تعمیر...
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) یورپ کے لیے پروازوں کا آغاز ہوتے ہی قومی ائیرلائن کے اعلیٰ افسروں کے بھاری الاؤنس کے ساتھ مفت سفر کے مزے شروع ہوگئے۔ پیرس جانے والی پہلی ہی پرواز پر قومی ائیرلائن کے سی ای او ائیروائس مارشل عامر حیات سمیت متعدد اعلیٰ افسران سرکاری خرچ اور مفت ٹکٹ پر پیرس پہنچے ہیں ، ایک افسر اپنی فیملی بھی ساتھ لے گئے ہیں۔فلائٹ سیفٹی کے سنگین معاملات کی وجہ سے قومی ائیر لائن کی یورپ کیلئے پروازوں پر چار سال سے زیادہ پابندی عائد رہی اس پابندی کے خاتمے کے بعد گزشتہ روز قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوئی۔ اس پرواز پر ٹکٹ خرید کر سفر کرنے والے مسافروں کے...
اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، وزیراعظم نےکہا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹائز یشن اور اصلاحات کے حوالے سے گزشتہ مہینوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہیں ،تاریخ میں پہلی مرتبہ کسٹم نظام میں کم سے کم انسانی مداخلت پر مبنی نظام متعارف کروایا گیا ہے جو کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائز یشن کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے،وزیراعظم نے فیس لیس کسٹم اسیسمینٹ سسٹم میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اور ایف بی آر کو مل کر کام کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ انسانی مداخلت کو کم سے کم کر کے، نظام کو...
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرلیا۔ اسپیکر ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بدھ کی دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ میں ہوگا۔ پی ٹی آئی اجلاس میں تحریری مطالبات حکومتی نمائندوں کے سامنے پیش کرے گی جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم پانچ میں اجلاس ان کیمرہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کا مذاکراتی عمل سے متعلق رابطہ ہوا اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اسپیکر اسمبلی سے فونک رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسد قیصر اور اسپیکر کے درمیان مذاکرتی عمل پر مشاورت ہوئی، اسد قیصر اور اسپیکر قومی اسمبلی نے مذاکراتی نشست کے لئے...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 15 جنوری کو طلب کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 5 میں دن ڈیڑھ بجے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان ہوںے والا اجلاس ان کیمرہ ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے بے گھر اور مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹ دینے کی اسکیم کا اعلان کردیا ہے۔ کالا شاہ کاکو میں مسکن راوی ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست عوام کی خدمت کے لیے ہے، ملکی ترقی کے ہر منصوبے پر نواز شریف کی مہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہاوسنگ اسکیم کم آمدنی والے افراد کے لیے ہے، ڈھائی ماہ کی مدت میں 100 گھر بن کر تیار ہوگئے ہیں، پنجاب بھر میں ہزاروں گھر اس وقت زیر تعمیر ہیں، حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوشاں ہے،ایک سال کے دوران ایک...
حکومتِ پاکستان کے تعاون سے اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کے زیر انتظام 11 اور 12 جنوری 2025 کو ایک اہم عالمی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:طالبان نے لڑکیوں سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے وہ خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ملالہ یوسفزئی اس کانفرنس میں 57 اسلامی ممالک کے نمائندگان، علما، دانشور، اور بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس اجلاس کا مقصد لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینا اور اس حوالے سے موجود ثقافتی اور سماجی رکاوٹوں کو دور کرنا تھا۔ کانفرنس کے اختتام پر (اسلام آباد اعلامیہ) جاری...
سنگاپور:سائنس دانوں نے ایک نئی پیپر بیٹری تیار کی ہے، جو توانائی کے ذخیرہ اور استعمال کے طریقے میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بیٹری ایک تجزیہ شدہ مواد سے بنی ہے جو ماحول پر کم اثر ڈالتے ہوئے توانائی کے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ سنگاپور کی اسٹارٹ اپ کمپنی فلنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کی سب سے پائیدار بیٹری تیار کی ہے، جو نہ صرف توانائی کے ذخیرہ کرنے کے روایتی طریقوں کو چیلنج کرتی ہے بلکہ ماحول کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ بیٹری قابل تجدید مواد سے بنی ہے اور زمین میں جانے کے بعد چھ ہفتوں کے اندر تحلیل ہو سکتی ہے، جس...
اپنے دورے کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی اور دیگر اہم اراکین کے ہمراہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے دفتر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم نے وفد کو مسئلہ فلسطین اور غزہ میں جاری جنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے مسئلہ فلسطین...