Daily Ausaf:
2025-04-15@09:44:49 GMT

مریم نواز کا تین مرلہ کے پلاٹ مفت دینے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے ضرورت مند اور بے گھر افراد کے لیے تین مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا۔ اس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں پنجاب کے 22 اضلاع میں 33 مختلف سکیموں کے تحت 1892 پلاٹ فراہم کیے جائیں گے۔

پہلے مرحلے میں پلاٹوں کی تقسیم
حکومتی منصوبے کے مطابق:

راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 سکیموں کے تحت 658 پلاٹ دئیے جائیں گے۔
فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع میں 4 سکیموں کے تحت 288 پلاٹ فراہم کیے جائیں گے۔
لاہور ریجن کے 3 اضلاع میں 5 سکیموں کے تحت 518 پلاٹ دیے جائیں گے۔
بھکر ریجن کی 7 سکیموں میں 131 پلاٹ مختص کیے گئے ہیں۔
ملتان ریجن کے 5 اضلاع میں 9 سکیموں کے تحت 270 پلاٹ فراہم کیے جائیں گے۔
بہاولپور ریجن کی 3 سکیموں میں 27 پلاٹ مختص کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس منصوبے پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر ہونا ان کا خواب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نادار اور مستحق افراد کا بھی حکومتی وسائل پر برابر حق ہے، اور یہ مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں بلکہ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔
یہ اقدام صوبے کے نادار اور بے گھر شہریوں کے لیے ایک بڑا ریلیف ثابت ہو سکتا ہے، جس سے انہیں اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کا موقع ملے گا۔

راکھی ساونت سے 14 فروری کو نکاح ہونے جا رہا ہے، مفتی قوی کا دعویٰ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سکیموں کے تحت مریم نواز اضلاع میں جائیں گے

پڑھیں:

لاہور صرف ایک شہر نہیں بلکہ زندہ تاریخ کا میوزیم ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اکنامک کارپوریشن آرگنائزیشن کے 25 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقاتی  وفد میں تاجکستان، ازبکستان، ترکیہ، قازقستان، ترکمانستان، ایران، آذربائیجان اور پاکستان کے سی ایم او میں مستقل مندوب شامل تھے۔ وفد کی سربراہی ای سی او کے سیکرٹری جنرل اسد مجید خان نے کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا وفد کی لاہور آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیااور  وفد کے ارکان کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا۔سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب نے ای سی او وفد کے شرکا کو تفصیلی بریفننگ دی۔  وزیراعلی مریم نواز شریف نے اس موقع پر لاہور کو ای سی او کیپٹل قرار دینے میں معاونت پر ترکمانستان کا شکریہ ادا کیا ۔  مریم نواز نے کہا کہ ای سی او کے معزز مہمانوں کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے۔قدیم اور جدید ثقافت کے شہر لاہور سے محبت ہے۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اپنی ذاتی نگرانی میں لاہور کی ثقافتی بحالی کے لئے کوشاں ہیں۔   لاہور صرف ایک شہر نہیں بلکہ زندہ تاریخ کا میوزیم ہے۔ لاہور کی گلیوں میں تہذیب کی خوشبو ہے، آثارقدیمہ ماضی کی عظمت کے گواہ ہیں۔لاہور کے لوگ پیار اور محبت کے پیکر ہیں،لاہوریوں کی میزبانی بے مثال ہے۔  لاہور کے باغات شاہی قلعے اور یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹس اس کی شان و شوکت کا ثبوت ہیں۔ لاہور نہ صرف تاریخ کا محافظ ہے بلکہ ذائقوں کا مرکز بھی ہے۔ پنجاب سیاحوں کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ٹورازم سیکٹر کو ایک نئی صنعت کے طور پرفروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ پنجاب حکومت نہ صرف لاہور بلکہ پورے صوبے میں سیاحتی مقامات کو اپ گریڈ کر رہی ہے۔ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔پنجاب کاروبار، ٹیکنالوجی اور سروسز کا ابھرتا ہوا مرکز بنتا جا رہا ہے۔  پنجاب میں زراعت، ٹیکنالوجی، ٹورازم، تعلیم اور انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ پنجاب میں فارن انوسٹر کے لیے ہر شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے زمین ہموار کی جا چکی ہے۔

 اس موقع پر اسد مجید سیکرٹری جنرل ای سی او نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں 1992 میں پاکستان ای سی او میں شامل ہوا۔ وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹری جنرل ای سی او کا لاہور سے ہونا خوشگوار ہے۔ لاہور آکر خوشی ہوئی،شہر بے مثال ہے،شاندار استقبال اورپرتپاک خیر مقدم نہیں بھول سکتے۔ وفد کے شرکا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔  لاہور ثقافتی تنوع سے بھرپور ہے، دوبارہ آنے کی خواہش بھی ہے۔ ای سی او وفد نے لاہور کی خوبصورتی،ثقافتی بحالی،سیاحت کے فروغ کیلئے وزیراعلی مریم نوازشریف اوران کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وفد کے شرکاء نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو شاندار خطاطی کا نمونہ اوردیگر یادگاری سوونیئر پیش کیےگئے۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کی امریکی وفد کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • پنجاب سیاحوں کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے: مریم نواز شریف
  • پاک امریکا تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مریم نواز
  • لاہور صرف ایک شہر نہیں بلکہ زندہ تاریخ کا میوزیم ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
  • انطالیہ سے لاہور تک مریم نواز کی عالمی ڈپلومیسی
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز
  • لاہور میں اے آئی یونیورسٹی کا قیام، مستقبل کا تعلیمی منظرنامہ بدل رہا ہے، مریم نواز
  • انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اول سے ملاقات
  • گورنرسندھ کا ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان
  • مریم نواز کی انطالیہ میں ترک صدر سے ملاقات