چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے دوران 5800 پولیس اہلکار فرائض سرانجام دیں گے،آئی جی اسلام آباد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اسلام آباد(صغیر چوہدری )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی پر مامور تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں کرکٹ ٹیموں کی سکیورٹی کے متعلق پلان پر بریفنگ دی گئی۔
آئی جی علی ناصر رضوی نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے دوران پولیس کے 5800 اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔پاک آرمی، رینجرز، پولیس کی کوئیک ریسپانس فورس ہمہ وقت الرٹ رہے گی ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
ٹیموں کی رہائشگاہوں، آمدورفت کے روٹ کو سیف سٹی کے ذریعے مانیٹر کیا جارہا ہے۔سیف سٹی کے 900 کیمروں، ڈرونز، باڈی وارن کیمروں سے بھی نگرانی کی جارہی ہے۔ٹیموں کی آمدورفت کے دوران ڈیوٹی پر مامور تمام افسران فیلڈ میں الرٹ رہیں گے۔ٹیموں کی آمدورفت کے روٹس کو بم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعے کلئیر کیا جائے گا۔چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کے لئے سکیورٹی انتظامات میں کوئی کمی نہیں چھوڑی جائے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی ٹیموں کی
پڑھیں:
کوئٹہ، حفاظتی احکامات کی خلاف ورزی پر متعدد پولیس اہلکار برطرف
سریاب روڈ کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملے کے بعد بلٹ پروف جیکٹ اور ہلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا، جسکی خلاف ورزی پر کچلاک اور سریاب کے ایس ایچ اوز اور متعدد اہلکاروں کو برطرف کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورانہ نے پولیس اہلکاروں پر حملے کے بعد حفاظتی احکامات کی خلاف ورزی پر پولیس افسران اور اہلکاروں کو برطرف کر دیا۔ سریاب میں پولیس موبائل پر حملے کے بعد بلٹ پروف جیکٹ اور ہلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا، جس کی خلاف ورزی پر یہ قدم اٹھایا گیا۔ ڈی آئی جی کے حکم پر ایس ایچ او کچلاک کو دو موبائلز میں سوار اہلکاروں سمیت سروس سے ڈس مس کر دیا گیا، جبکہ ایس ایچ او سول لائن اور موبائل انچارج کوئٹہ بھی نوکری سے فارغ کر دیئے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی اہلکاروں کی جانوں کے تحفظ کے لئے سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے کی گئی ہے۔