بھارت میں کوڑھ کے مریضوں کا مفت علاج کرنے والے گراہم سٹینز کے بہیمانہ قتل کو26 سال بیت گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 22 جنوری 1999 کو اڑیسہ کے گاؤں منوہر پور میں انتہا پسند ہندوؤں نے اپنے ہی محسن کو زندہ جلا ڈالاتھا۔

گراہم سٹینز 1965 سے 1999 تک بھارت میں کوڑھ کے مریضوں کا مفت علاج کرتے رہے، قتل کرنے والے گروہ کا تعلق انتہا پسند ہندو تنظیم    ”بجرنگ دل“  سے تھا۔

بجرنگ دل کے 100 سے زائد غنڈوں نے گراہم سٹینز کو دو بیٹوں سمیت زندہ جلادیا تھا۔

گراہم سٹینز کے بیٹوں کی عمریں 10 اور6 سال تھی، ہندوستانی حکومت کے خود کے بنائے کمیشن نے دارا سنگھ کو مورد الزام ٹھہرایا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے 2011 میں گراہم سٹینز کے قاتلوں کو باعزت بری کر دیا تھا، مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد ہندوستان میں اقلیتوں کے خلاف تشدد میں شدید اضافہ ہوا۔

یونائیٹڈ کرسچن فورم (یو سی ایف) کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں سال 2023 میں عیسائیوں کے خلاف 733 حملے ریکارڈ کئے گئے۔

یونائیٹڈ کرسچن فورم  نے کہا کہ سال 2024 میں ہندوستان میں عیسائیوں کے خلاف تشدد میں نمایاں اضافہ ہوا،  ہندوستان میں سال 2024  کے دوران عیسائیوں پر تشدد کے834 واقعات نمایاں اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔

نیشنل کرائم بیورو نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو  کے مطابق اوسطاً ہر 12 منٹ بعد ہندوستان میں عیسائیوں کے خلاف تشدد کا واقعہ پیش آتا ہے،

اوپن ڈورز آرگنائزیشن  کے مطابق عیسائیوں کے خلاف تشدد میں بھارت 2014 میں 28 ویں نمبر سے 2022 میں 10 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عیسائیوں کے خلاف گراہم سٹینز کے ہندوستان میں کے خلاف تشدد کے مطابق

پڑھیں:

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، شہری پریشان

کراچی: ملک میں 2024ء میں نگران اور منتخب حکومتوں کے فیصلے مریضوں کو بہت مہنگے پڑگئے، ادویہ ساز کمپنیوں کو اختیار دینے سے قیمتوں پر سرکاری کنٹرول کا نظام ہی ختم کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے لگنے والا ٹیکس کمپنیوں نے ٹیکسوں کا سارا بوجھ عوام پر منتقل کردیا، پاکستانی عوام پر مہنگائی کا مزید بار ڈال دیا گیا، علاج کے ساتھ ساتھ ادویات بھی مہنگی ہوگئیں، جسے موجودہ حکومت نے برقرار رکھا اور خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

ایسے میں عوام کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے صرف زبانی جمع خرچ کررہی ہے، مہنگے علاج کے بعد بھی ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ شہریوں پر ظلم ہے، حکومت مہنگائی کم کرنے کی باتیں تو کررہی ہے لیکن کسی ایک چیز کی قیمت میں بھی کمی نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کے لیے ادویات کی قیمتوں سے اضافہ فوری طور پر ختم کرائے، حکمران اپنا علاج تو بیرون ملک میں کراتے ہیں، ہمیں یہاں سہولیات فراہم کرنے کے بجائے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر: الخدمت کے تحت ہونے والے مفت آئی سرجری کیمپ میں مریضوں کی سرجری کی جارہی ہے
  • مٹھی: ریجنل ڈائریکٹر محتسب تھرپارکر کا سول اسپتال کا دورہ
  • جاپان میں انفلوئنزا کے بڑھتے ہوئے کیسوں سے اسپتالوں پر دباؤ
  • مریم نواز کی اے آئی تصاویر شیئر کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج
  • بھارتی خفیہ ایجنسیاں سکھ، کشمیری حریت رہنمائوں کو نشانہ بنا رہی ہیں
  • ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، شہری پریشان
  • برطانوی لوٹ مار: ہندوستان سے 64.82 ٹریلین ڈالر کی چوری
  • بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والے شوہر کیخلاف مقدمہ درج
  • کرم میں شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کا فیصلہ