ویب ڈیسک:   بلوچستان کے اضلاع کچھی اور موسیٰ خیل میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرکوں کے سفر پر پابندی عائد کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کچھی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ روز سے سبی سے کوئٹہ جانے والی ٹریفک کو شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک کولپور کے مقام پر روک دیا گیا ہے جنہیں صبح 5 بجے کے بعد ہی سفر کی اجازت دی گئی۔

فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان

ادھر لورالائی سے ڈیرہ غازی خان جانے والی تمام ٹریفک کو شام 6 بجے سے صبح 5 بجے تک کنگری کے مقام پر روک دیا جائے گا اور صبح 5 بجے کے بعد ہی سفر کی اجازت ہو گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ پر فائرنگ اور مسافروں کو قتل کرنے کے پے درپے واقعات سامنے آئے ہیں اور حال ہی میں گوادر میں بس سے اتار کر 6 مسافروں کو قتل کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بلوچستان کی متعدد قومی شاہراہوں پر رات میں سفر کرنے پر پابندی عائد

کوئٹہ:

بلوچستان کی حکومت نے صوبے کے متعدد اضلاع کی شاہراہوں پر رات میں سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے سفر پر پابندی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کیا جس میں کچھی، نوشکی، موسیٰ خیل، گوادر اور ژوب شامل ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک مختلف قومی شاہراہوں پر رات کے وقت عام پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں: گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

اس کے علاوہ صوبے کی بڑی شاہراہوں جن میں کوئٹہ تفتان شاہراہ، لورالائی ڈیرہ غازی خان شاہرہ، سبی شاہراہ، کوسٹل ہائی وے اور ژوب ڈی آئی خان شاہراہ پر رات کے اوقات میں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

یاد رہے دو دن قبل گوادر کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے بس سے 6 مسافروں کو اتار کر قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے زائد کرایوں کے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے مسافروں کو واپس دلوائے
  • ملک کے مختلف شہروں میں عیدالفطر کی نماز کے اوقات جاری
  • بلوچستان میں مسافر گاڑیوں پر رات میں سفر پر پابندی
  • پنجاب: زیادہ کرایوں کی وصولی پر کارروائی، مسافروں کو رقم واپس
  • ملک کے مختلف شہروں میں نماز عید کے اوقات کار
  • بلوچستان؛ قومی شاہراہوں پر رات میں سفر کرنے پر پابندی لگ گئی
  • بلوچستان کی متعدد قومی شاہراہوں پر رات میں سفر کرنے پر پابندی عائد
  • بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات کے اوقات میں بسوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر پابندی عائد
  • عید پر ٹرانسپورٹ مافیا کے من مانے کرایے، آبائی علاقوں کو جانے والے رُل گئے