جی ڈے اے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کیخلاف کیسز کے معاملے پر اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
سندھ حکومت نے غلام مرتضٰی جتوئی کے کیسز کی سماعت حیدرآباد کے نارا جیل میں کرنے کی منظوری دے دی۔ اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے گرفتار رہنما غلام مرتضٰی جتوئی کے خلاف کیسز کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ سندھ حکومت نے غلام مرتضٰی جتوئی کے کیسز کی سماعت حیدرآباد کے نارا جیل میں کرنے کی منظوری دے دی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جی ڈی اے رہنما غلام مرتضٰی جتوئی کے خلاف تین مختلف کیسز درج ہیں۔ مرتضی جتوئی کے خلاف مورو میں ایف آئی آر نمبر 78/2024، باڈھ پولیس اسٹیشن حدود میں ایف آئی آر نمبر 9/2025 اور لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری میں ایف آئی نمبر 2/205 درج ہے۔ تینوں مقدمات کی سماعت حیدرآباد کی نارا جیل میں ہوگی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غلام مرتض ی جتوئی کے
پڑھیں:
جتنے مرضی کیسز کر لیں ہم نے بانی کا ساتھ نہیں چھوڑنا: زرتاج گل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ جتنے مرضی کیسز کر لیں ہم نے بانی کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 سال سے ہم عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی صاحب کی اپنی ہے۔
زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ ہمیں اُمید ہے انصاف ملے گا۔
پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دہشت گرد بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔