لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ضرورتمند، نادار اور بے گھر افراد کیلئے 3 مرلے کے مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضرورت مند، نادار اور بے گھر افراد کو 3 مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کیا تھا، جس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 سکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے، راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 سکیموں میں تین مرلہ کے 658پلاٹ دیئے جائیں گے، فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 سکیموں میں تین مرلے کے 288 پلاٹ ملیں گے۔

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ کیس؛ سلمان اکرم راجہ نے پی ٹی آئی کی غلطی کا اعتراف کرلیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 سکیموں میں تین مرلہ کے 518 پلاٹ، بھکر ریجن کی 7 سکیموں میں 131 پلاٹ اور ملتان ریجن کے 5 اضلاع کی 9 سکیموں میں  تین مرلہ کے 270پلاٹ دیئے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق بہاولپور ریجن کی 3 سکیموں میں تین مرلہ کے 27 پلاٹ دیئے جائیں گے، حضرو، اٹک، جہلم، گجرات اور منڈی بہاء الدین میں تین مرلہ سکیم کے تحت غریب اور نادار افراد کو پلاٹ ملیں گے جبکہ چنیوٹ، ماموں کانجن، سلانوالی، جھنگ، پتوکی، اوکاڑہ، رینالہ خورد، بھکر، خوشاب اور لیہ میں بھی پلاٹس دیئے جائیں گے۔

پنجاب میں گھروں میں گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد، 10 ہزار جرمانہ ہوگا،نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت نے وہاڑی، لودھراں، ساہیوال، چیچہ وطنی، فورٹ منرو، راجن پور، بہاولپور اور بہاولنگر کو بھی مفت پلاٹ سکیم میں شامل کیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بے گھر نادار افراد کو مفت پلاٹ دینے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر میرا خواب ہے، نادار اور مستحق لوگوں کا بھی حکومتی وسائل پر حق ہے، مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہوگا بلکہ اپنا فرض ادا کررہے ہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سکیموں میں تین مفت پلاٹ دینے دیئے جائیں گے میں تین مرلہ تین مرلہ کے

پڑھیں:

مریم نواز کی رجب طیب اردوان سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب ترکیہ میں آج ڈپلومیسی فورم 2025ء سے خطاب کریں گی، ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت رکھا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی، خاتون اول محترمہ امینے اردوان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ صدر اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈپلومیسی فورم کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ صدر اردوان نے مریم نواز شریف سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا، نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ جلد نواز شریف سے ملاقات ہوگی، انشاء اللہ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھی محمد نواز شریف کی جانب سے ترکیہ کے صدر کے لیے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ترکیہ کے دورے کی دعوت دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج ڈپلومیسی فورم 2025ء سے خطاب کریں گی، ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان  تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت رکھا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ضم اضلاع کے فنڈز کے پی حکومت کو منتقل نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، بیرسٹر سیف
  • لاہور صرف ایک شہر نہیں بلکہ زندہ تاریخ کا میوزیم ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
  • ہمیں کم ‘ سندھ کو زیادہ پانی دینے سے بے چینی بڑھ رہی ِ پنجاب کا ارساکو خط
  • اتحادیوں کی مشاورت سے فیصلے!
  • ارسا نے سندھ کو زیادہ پانی دینے سے متعلق پنجاب حکومت کی رپورٹ مسترد کر دی
  • پانی کی تقسیم پر پنجاب کا ارسا کو مراسلہ، سندھ کو زیادہ پانی دینے پر سخت موقف
  • ضم اضلاع کے فنڈز کے پی حکومت کو منتقل نہ کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، بیرسٹر سیف
  • مریم نواز کی رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز
  • گورنرسندھ کا ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان