وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 24ویں اجلاس  میں طویل ترین ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی، طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چکن کے نرخ کم کرنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی،  جنسی جرائم کیلئے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی منظوری دی اور  ریپ کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا،  ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایئر اسٹرپ کی تعمیر کے فنڈز کی منظوری دی گئی، پنجاب کی ایئر لائن سروس کے آغاز کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ نے ٹریفک چالان، جرمانے کی وصولی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ 

اجلاس میں ٹریفک چالان جرمانے کی عدم ادائیگی پر زیروٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی گئی، وزیراعلیٰ  نے لیگل ریفامز کے لئے پلان طلب کرلیا۔

 کابینہ نے نئے ایڈووکیٹ جنرل امجد پرویز کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا،  مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت آتے ہی سفارشوں کی لائن لگ گئی لیکن کسی بھی سفارش پر عمل نہیں کیا، لاء آفیسرز کی 100فیصد میرٹ پر تعیناتی ہونی چاہیے، بھرتی پر انگلی نہیں اٹھنی چاہیے۔

مریم نواز  نے کہا کہ زیادتی کے واقعات کا سن کر سرشرم سے جھک جاتا ہے، پنک سالٹ پاکستان کا ہے صرف پیکجنگ کرکے فائدہ دوسرے ممالک اٹھارہے ہیں، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ شہریوں نے نگہبان رمضان پر نہایت مثبت رسپانس دیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ 25لاکھ 64ہزار گھرانوں کو نگہبان رمضان2025 ء کے چیک مل چکے ہیں، خوشی ہوئی کہ وفاق اور دیگر صوبوں نے پنجاب کے رمضان پیکج کو فالو کیا، جلد 1.

5 ملین گھرانوں کو راشن کارڈ دینے جارہے ہیں، کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے،جواب دیں گے۔ 

وزیراعلیٰ  نے عیدالفطر پراشیائے خوردنوش کے نرخ پر کنٹرول رکھنے کی کڑی ہدایت کی اور کہا کہ  پہلی بار رمضان میں قیمتیں کنٹرول میں رہیں، لائنز نہیں لگی اوردھکم پیل نہیں ہوئی، 15سال میں سب سے سستا رمضان بازار لگانے پر سلمیٰ بٹ اورپوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔ 

صوبائی کابینہ نے 40ہزار سپیشل طلبہ کو وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے عید گفٹ دینے پر خراج تحسین پیش کیا، طلبہ کے لئے گریڈ نگ سسٹم کے لئے ورلڈ بینک سے معاہدہ سائن کرنے کی منظوری دی گئی، پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے بڑھا دیئے گئے۔

ناجائزہ اسلحہ کے تدارک کے لئے پنجاب آرمز آرڈیننس کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزا مزید سخت کردیے گئے،  پیدائش اور ڈیٹھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی فیس ایک سال کے لئے معاف کر دی گئی، نادار اور مستحق افراد کو مفت قانونی امداد یقینی بنانے کے لئے پنجاب لیگل ایڈ رولز میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ  نے پنجاب میں چاول کی دو فصلیں کاشت کرنے کی پابندی کی تجویز کو مسترد کر دیا، 664 بصارت سے محروم افراد (VIPs) کو ڈیلی ویجز پر ایڈجسٹ کرنے اور بصارت سے محروم افراد (VIPs) کی مزید سماجی شمولیت کے لئے تجاویز کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ پنجاب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں 3904 آسامیوں کے قیام کی منظوری دی گئی،  شیخ زید میڈیکل کالج/ہسپتال، رحیم یار خان کے نئے کارڈیک سینٹر کے لئے ایڈہاک/کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتیوں کی اجازت کی منظوری اور پنجاب لائف انشورنس کمپنی (PLIC) میں کلیدی عہدوں پر بھرتی کے لئے سلیکشن کمیٹی کی منظوری دی گئی۔
 
محکمہ خزانہ کے اسپیشلائزڈ یونٹ میں خالی آسامیوں پر نئی بھرتیوں کی منظوری دی گئی، نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ایجوکیشن، چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور کے لئے 32 نئی آسامیوں کے قیام کی منظوری دی گئی۔

فسادات سے نمٹنے کے لئے 2ہزار نفری پر مشتمل رائٹ مینجمنٹ (Riot Management) پولیس کے قیام اور  کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی منظوری دی گئی طلبہ کے لئے کے قیام کی مریم نواز ہدایت کی

پڑھیں:

لاہور؛ عید کی آمد، اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ خواتین اپنوں کی راہ تک رہی ہیں

لاہور:

اداس چہروں اور آنسوؤں کے ساتھ لاہور کے سرکاری اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ خواتین عید قریب آتے ہی اپنے پیاروں کی راہ دیکھ رہی ہیں، پنجاب سوشل ویلفیئر سمیت مختلف این جی اوز اور مخیر حضرات کی طرف سے اولڈایج ہومز میں رہنے والے بزرگ افراد کے لیے نئے کپڑوں، جوتوں، تحائف اور عیدی کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن ان بزرگوں کا کہنا ہےعید کا حقیقی مزہ تو اپنوں کےساتھ ہے۔

پنجاب سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے زیر انتظام اولڈایج ہوم ''عافیت'' میں مقیم  بخمینہ خاتون کا تعلق مردان سے ہے لیکن اپنے شوہر کی وفات کے بعد وہ اپنے بچوں کو لے کر لاہور آگئیں، بچوں کو پال پوس کر جوان کیا اور ان کی شادیاں کیں مگر یہ باہمت ماں آج خود اولڈایج ہوم میں زندگی  گزار رہی ہیں۔

بخمینہ خاتون کہتی ہیں کہ ان کا بیٹا بہت اچھا ہے لیکن بہو کہتی ہے اگر تمہاری ماں یہاں رہے گی تو وہ گھر چھوڑ کر چلی جائیں گی، میں نےبیٹے کو سمجھایا کہ میری وجہ سے تمھارا گھر نہیں ٹوٹنا چاہیے، تمھاری بیوی چلی گئی تو بچوں کو کون سنبھالےگا۔ 

انہوں نےکہا ان کی بیٹی کی شادی کراچی میں ہوئی ہے، وہ بہت ضد کرتی ہےکہ میں اس کے پاس آجاؤں لیکن ہم پختون داماد کےگھر میں نہیں رہتے، کبھی کبھار رونا تو آتا ہے کہ اولاد کو  محنت مزدوری کرکے پال پوس کر جوان کیا اور آج خود یہاں زندگی گزار رہی ہوں۔

اولڈ ایج ہوم عافیت میں اس وقت  33 بزرگ مقیم ہیں جن میں 21 مرد اور 12 خواتین ہیں، ان خواتین میں فیصل آباد کی رہائشی رخسانہ ظفر اور شاہ کوٹ کی رہائشی نسیم اختر بھی شامل ہیں جنہیں اولاد کی بے رخی اور حالات کی مجبوریاں یہاں لے آئی ہیں۔

رخسانہ ظفر نے آنسوؤں سےبھری آنکھوں اور رندھی ہوئی آواز میں کہا کہ اولاد بےشک والدین کو چھوڑ دے، انہیں یاد بھی نہ کرے لیکن مائیں ہمیشہ اپنی اولاد کو یاد کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عید پر مختلف این جی اوز کے لوگ آتے ہیں، اسٹوڈنٹس آتے ہیں، ان کےساتھ عید مناتے، مدرڈے مناتے ہیں لیکن وہ نہیں آتے جن کو اپنی کوکھ سے جنم دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ رو،رو کر عید کا دن گزار لیتی ہوں، دو بیٹے یہاں لاہور میں رہتے ہیں لیکن کوئی ملنے نہیں آتا، ایک بیٹا کبھی کبھار فون پربات کرلیتا یا ملنےآتا ہے،  وہ کہتے ہیں ناں جیسا کرو گے ویسا بھرو گے، وہ اولاد جو بڑھاپے میں والدین کو  گھر سے نکال دیتے ہیں، ایک دن وہ خود بھی اس مرحلے سے گزریں گی، وہ تو بھی بوڑھے ہوں گے، جب ان کی اولاد انہیں گھر سے نکالے گی تب انہیں احساس ہوگا، بچوں کے بغیر تنہا زندگی کیسے گزرتی ہے۔

نسیم اختر کا درد بھی  دیگر خواتین جیسا ہی ہے، انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر بھی فوت ہوچکے ہیں، تمام جائیداد بھائیوں نے اپنے نام کروالی، شوہر کی جائیداد ان کے رشتہ داروں نے لے لی، ایک بیٹی تھی جس کی شادی کی اور خود بھی اس بیٹی کے ساتھ رہتی تھی لیکن بیٹی فوت ہوگئی تو داماد نےبھی گھر سے نکال دیا۔

انہوں نے کہا کہ اب ان کا کوئی نہیں ہے، ایک نواسہ ہے، میٹرک میں پڑھتا ہے اس سے فون پر بات کرلیتی ہوں لیکن وہ بھی ملنے نہیں آتا ہے۔

لاہور کے اس اولڈایج ہوم میں ایسی خواتین بھی ہیں جن کی اولاد ہے اور ایسے بھی ہیں جن کی کوئی اولاد ہی نہیں تھی لیکن حالات انہیں یہاں لے  آئے ہیں، یہ بزرگ خواتین اولڈایج ہوم میں مختلف کاموں میں مشغول رہ کر دن گزارتی ہیں، انتظامیہ کے مطابق ان کی عید کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

عافیت کی انچارچ سمیرا اسلم کہتی ہیں یہاں مقیم ہر بزرگ کی الگ کہانی ہے، ہم انہیں ان کی حقیقی اولاد کا سکون تو نہیں دے سکتے لیکن ان کی خوراک، علاج  اور آرام کا خیال رکھتے ہیں، ان کے لیے ٹی وی لاؤنج ہے، اخبارات اور رسالے منگوائے جاتے ہیں، نماز، قرآن پاک کی تلاوت کا اہتمام ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ یہاں کے مکینوں پر مشتمل میس کمیٹی ہے جن کی مشاورت سے تین وقت کا کھانا تیار ہوتا ہے۔

سمیر ا اسلم نے بتایا کہ عید کے لیے تمام بزرگ مکینوں کو نئے کپڑے، جوتے اور تحائف دیے گئے ہیں، عید پر ان کے لیے سویاں سمیت اسپیشل ناشتہ تیار ہوگا، اس کے علاوہ ان کو آؤٹنگ پر لے کر جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ عید پر اگر ان میں سے کوئی اپنے رشتہ داروں کے ہاں جانا چاہے یا وہ انہیں ملنے یہاں آنا چاہیں تو کوئی پابندی نہیں ہے، اپنی جنت کو اپنے ہاتھوں خود سے دور کرنے والی اولاد شاید یہ بھول جاتی ہے کہ ایک دن ان پر بھی یہ وقت آئے گا اور پھر انہیں احساس ہوگا کہ جب اولاد اور والدین کو خود سے دور کرتی ہے تو دل پر کیا گزرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حماس جنگ بندی اور امریکی سمیت 5 یرغمالی رہا کرنے پر رضامند
  • جنگی منصوبہ لیک: کابینہ سے مطمئن ہوں، پروپیگنڈے پر کسی کو برخاست نہیں کر رہا، ٹرمپ
  • آئین کے مطابق صدر نئی کینالز کی منظوری نہیں دے سکتا، وزیراعلیٰ سندھ
  • مخصوص ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا عید پرمقررہ سے زیادہ کرایہ وصول پر کریک ڈاؤن کا حکم
  • لاہور؛ عید کی آمد، اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ خواتین اپنوں کی راہ تک رہی ہیں
  • گوجرنوالہ: جیل میں قیدیوں کو منشیات فراہم کرنے پر خاتون سمیت 2 افراد گرفتار
  • پنجاب کابینہ: خصوصی افراد، بزرگوں اور طلبہ کیلئے مفت سفری سہولت، کئی محکموں میں بھرتیوں کی منظوری
  • پنجاب کابینہ نے اسپیشل افراد، بزرگ شہریوں اور طلبہ کیلئے مفت سفری سہولت کی منظوری دیدی
  • خصوصی افراد، بزرگ اور طلبہ کیلئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری